Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زکریاہ 12:11 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

11 اَور اُس دِن یروشلیمؔ میں بڑا ماتم ہوگا جَیسا مگِدّوؔ کی وادی میں ہددؔ رِمّونؔ نے کیا تھا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

11 اور اُس روز یروشلیِم میں بڑا ماتم ہو گا۔ ہددرِؔمُّون کے ماتم کی مانِند جو مجِدّون کی وادی میں ہُؤا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

11 उस दिन लोग यरूशलम में शिद्दत से मातम करेंगे। ऐसा मातम होगा जैसा मैदाने-मजिद्दो में हदद-रिम्मोन पर किया जाता था।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

11 اُس دن لوگ یروشلم میں شدت سے ماتم کریں گے۔ ایسا ماتم ہو گا جیسا میدانِ مجِدّو میں ہدد رِمّون پر کیا جاتا تھا۔

باب دیکھیں کاپی




زکریاہ 12:11
7 حوالہ جات  

لہٰذا اُنہُوں نے اُسے اُس کے رتھ میں سے نکال کر ایک دُوسرے رتھ پر چڑھایا اَور اُسے یروشلیمؔ لے آئے جہاں اُس کی موت ہو گئی اَور اُسے اُس کے آباؤاَجداد کی قبروں میں دفن کیا گیا، تَب سارے یہُودیؔہ اَور یروشلیمؔ کے باشِندوں نے یُوشیاہؔ کے لیٔے ماتم کیا۔


یُوشیاہؔ بادشاہ کے ایّام سلطنت میں شاہِ مِصر فَرعوہؔ، نِکوہؔ شاہِ اشُور کی مدد کرنے کے لیٔے دریائے فراتؔ کو گیا۔ اَور یُوشیاہؔ بادشاہ جنگ میں اُس کا مُقابلہ کرنے کے لیٔے نِکلا لیکن نِکوہؔ نے مگِدّوؔ میں اُسے دیکھتے ہی قتل کر دیا۔


”اَور اُس وقت اِبن آدمؔ کا نِشان آسمان پر دِکھائی دے گا اَور تَب زمین کی سَب قومیں چھاتی پیٹیں گی اَور اِبن آدمؔ کو آسمان کے بادلوں پر عظیم قُدرت اَور جلال کے ساتھ آتے دیکھیں گی۔


”دیکھو، وہ بادلوں کے ساتھ آ رہے ہیں،“ ”اَور ہر آنکھ اُنہیں دیکھے گی، اَور جنہوں نے یِسوعؔ کو چھیدا تھا وہ بھی دیکھیں گے؛“ اَور روئے زمین کی ساری قومیں ”اُن کے سبب سے ماتم کریں گی۔“ بے شک اَیسا ہی ہوگا۔ آمین۔


پھر اُنہُوں نے سَب بادشاہوں کو اُس جگہ جمع کیا جِس کا عِبرانی نام ہرمگیدون ہے۔


اَور سارا مُلک ماتم کرےگا۔ یعنی ہر ایک گھرانا اَور اُن کی بیویوں کے ساتھ الگ الگ، داویؔد کا گھرانا اَور اُن کی بیویاں الگ، ناتنؔ کا گھرانا اَور اُن کی بیویاں الگ،


پھر بھی یُوشیاہؔ اُس کا مُقابلہ کرنے سے باز نہ آیا بَلکہ جنگ میں اُسے اُلجھانے کے لیٔے اَپنا حُلیہ بدل لیا۔ اَور خُدا کے حُکم سے جو کچھ نِکوہؔ نے کہا اُسے نہ سُنا اَور مگِدّوؔ کی وادی میں جا پہُنچا تاکہ اُس کے ساتھ جنگ کرے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات