Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زکریاہ 11:4 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

4 یَاہوِہ میرے خُدا یُوں فرماتے ہیں، ”جِن بھیڑوں کو قتل کرنے کے لئے نِشان دہی کی گئی ہے اُن کی چرواہی کر۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

4 خُداوند میرا خُدا یُوں فرماتا ہے کہ جو بھیڑیں ذبح ہو رہی ہیں اُن کو چرا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

4 रब मेरा ख़ुदा मुझसे हमकलाम हुआ, “ज़बह होनेवाली भेड़-बकरियों की गल्लाबानी कर!

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

4 رب میرا خدا مجھ سے ہم کلام ہوا، ”ذبح ہونے والی بھیڑبکریوں کی گلہ بانی کر!

باب دیکھیں کاپی




زکریاہ 11:4
14 حوالہ جات  

پس مَیں اُن نِشان دہی ریوڑوں کو جو قتل ہونے کو تھیں، خاص کر ریوڑ کے اُن جانوروں کی جِن کے اُوپر ظُلم ہو رہاتھا ریوڑ کو چُرایا کرتا تھا۔ تَب مَیں نے دو لاٹھیاں لیں، اَور اُن میں سے ایک کا نام فضل اَور دُوسری کا اِتّحاد رکھا اَور مَیں خُود ریوڑ کی نگہبانی کرنے لگا۔


”اَے یروشلیمؔ! اَے یروشلیمؔ! تُو جو نبیوں کو قتل کرتی ہے اَورجو تیرے پاس بھیجے گیٔے اُنہیں سنگسار کر ڈالتی ہے، مَیں نے کیٔی دفعہ چاہا کہ تیرے بچّوں کو ایک ساتھ جمع کرلُوں، جِس طرح مُرغی اَپنے چُوزوں کو اَپنے پروں کے نیچے جمع کر لیتی ہے، لیکن تُم نے نہ چاہا۔


ہمارے خُداوؔند یِسوعؔ المسیح کے خُدا اَور باپ کی تعریف ہو، جِس نے ہمیں المسیح میں آسمان کی ہر رُوحانی برکت بخشی ہے۔


میرا کہنا یہ ہے کہ المسیح مختون یہُودیوں کا خادِم بنے تاکہ جو وعدے خُدا نے ہمارے آباؤاَجداد سے کیٔے تھے اُنہیں پُورا کرکے خُدا کو سچّا ثابت کریں۔


یِسوعؔ نے فرمایا، ”مُجھے تھامے مت رہو، کیونکہ مَیں ابھی باپ کے پاس اُوپر نہیں گیا ہُوں۔ بَلکہ جاؤ اَور میرے بھائیوں کو خبر کر دو، ’میں اَپنے باپ اَور تمہارے باپ، اَپنے خُدا اَور تمہارے خُدا کے پاس اُوپر جا رہا ہُوں۔‘ “


حُضُور نے جَواب دیا، ”میں اِسرائیلؔ کے گھرانے کی کھوئی ہُوئی بھیڑوں کے سِوا کسی اَور کے پاس نہیں بھیجا گیا ہُوں۔“


تَب تُم میرے اِس پہاڑ کی وادی سے ہوکر بھاگوگے کیونکہ یہ وادی آضیلؔ تک بڑھ جائے گی۔ تُم اَیسے بھاگوگے جَیسے تُم شاہِ یہُودیؔہ عُزّیاہؔ کے دِنوں میں زلزلے کی وجہ سے بھاگے تھے۔ تَب یَاہوِہ میرا خُدا اَپنے سَب مُقدّسین کے ساتھ تشریف لائیں گے۔


وہ کھڑا ہوگا، اَور یَاہوِہ کی قُدرت، اَور یَاہوِہ کے نام کی عظمت سے، اُس کے گلّے کی گلّہ بانی کرےگا۔ وہ محفوظ رہیں گے، تَب وہ زمین کی اِنتہا تک بُزرگ ہوگا۔


ہم تو آپ کی خاطِر سارا دِن موت کا سامنا کرتے رہتے ہیں؛ ہم ذبح ہونے والی بھیڑوں کی مانند سمجھے جاتے ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات