Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زکریاہ 11:16 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

16 کیونکہ مَیں اِس مُلک میں ایک اَیسا چرواہا برپا کروں گا، جو بھٹکے ہُوئے کا خیال نہیں کرےگا، نہ جَوانوں کی تلاش کرےگا نہ زخمی کا علاج کرےگا، اَور نہ تندرستوں کو چَرائے گا بَلکہ اَپنی مَن پسند موٹی تازی بھیڑوں کا گوشت کھائے گا اَور اُن کے کھُروں کو چیر ڈالے گا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

16 کیونکہ دیکھ مَیں مُلک میں اَیسا چَوپان برپا کرُوں گا جو ہلاک ہونے والے کی خبرگِیری اور بھٹکے ہُوئے کی تلاش اور زخمی کا عِلاج نہ کرے گا اور تندرُست کو نہ چرائے گا پر موٹوں کا گوشت کھائے گا اور اُن کے کُھروں کو توڑ ڈالے گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

16 क्योंकि मैं मुल्क पर ऐसा गल्लाबान मुक़र्रर करूँगा जो न हलाक होनेवालों की देख-भाल करेगा, न छोटों को तलाश करेगा, न ज़ख़मियों को शफ़ा देगा, न सेहतमंदों को ख़ुराक मुहैया करेगा। इसके बजाए वह बेहतरीन जानवरों का गोश्त खा लेगा बल्कि इतना ज़ालिम होगा कि उनके खुरों को फाड़कर तोड़ेगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

16 کیونکہ مَیں ملک پر ایسا گلہ بان مقرر کروں گا جو نہ ہلاک ہونے والوں کی دیکھ بھال کرے گا، نہ چھوٹوں کو تلاش کرے گا، نہ زخمیوں کو شفا دے گا، نہ صحت مندوں کو خوراک مہیا کرے گا۔ اِس کے بجائے وہ بہترین جانوروں کا گوشت کھا لے گا بلکہ اِتنا ظالم ہو گا کہ اُن کے کُھروں کو پھاڑ کر توڑے گا۔

باب دیکھیں کاپی




زکریاہ 11:16
16 حوالہ جات  

اِس لیٔے اُن چرواہوں سے جو میری قوم کی نگہبانی کرتے ہیں یَاہوِہ، بنی اِسرائیل کے خُدا کا یہ فرمان ہے: ”چونکہ تُم نے میرے گلّہ کو پراگندہ کیا اَور اُنہیں ہانک کر نکال دیا اَور اُن کی دیکھ بھال نہ کی اِس لیٔے میں تُمہیں تمہارے بُرے اعمال کی سزا دُوں گا،“ یہ یَاہوِہ کا فرمان ہے۔


”میں تُم سے سچ سچ کہتا ہُوں کہ جو آدمی بھیڑ خانہ میں دروازے سے نہیں بَلکہ کسی اَور طریقہ سے اَندر داخل ہو جاتا ہے وہ چور اَور ڈاکُو ہے۔


چونکہ تُم پہلو اَور کندھے سے دھکیلتے ہو اَور تمام کمزور بھیڑوں کو اَپنے سینگوں سے مارتے ہو یہاں تک کہ تُم اُنہیں تِتّر بِتّر کر دیتے ہو،


میں کھویٔے ہوؤں کو تلاش کروں گا اَور بھٹکے ہوؤں کو واپس لاؤں گا۔ میں زخمیوں کی مرہم پٹّی کروں گا اَور کمزوروں کو تقویّت بخشوں گا لیکن موٹوں اَور طاقتوروں کو ختم کر دُوں گا۔ میں اِنصاف کے ساتھ گلّہ کی پاسبانی کروں گا،


یَاہوِہ قادر یُوں فرماتے ہیں: میں چرواہوں کے خِلاف ہُوں اَور اُنہیں اَپنے گلّہ کی تباہی کا ذمّہ دار ٹھہراؤں گا۔ میں اُنہیں گلّہ بانی سے معزول کر دُوں گا تاکہ چرواہے آئندہ اَپنا ہی پیٹ نہ بھریں۔ میں اَپنے گلّہ کو اُن کے مُنہ سے چھُڑا لُوں گا تاکہ آئندہ وہ اُن کے لیٔے خُوراک نہ بنے۔


اگر یہ میری مجلس میں کھڑے رہتے، تو میرا کلام میری قوم کو سُنا پاتے اَور اُنہیں اُن کی بُری روِشوں اَور بداعمالی سے باز رکھتے۔


وہ چرواہے کی مانند اَپنے گلّہ کی نگہبانی کرتا ہے؛ وہ برّوں کو اَپنی باہوں میں سمیٹتا ہے اَور اُنہیں اَپنے سینے سے لگا لیتا ہے؛ اَور دُودھ پِلانے والیوں کو دھیرے دھیرے لے چلتا ہے۔


لیکن یعقوب نے عیسَوؔ سے کہا، ”میرے آقا کو مَعلُوم ہے کہ میرے بال بچّے نازک ہیں اَور مُجھے دُودھ پِلانے والی بھیڑ بکریوں اَور گایوں کا بھی خیال رکھنا ضروُری ہے۔ اگر اُنہیں ایک دِن بھی حد سے زِیادہ ہانکا گیا تو سَب جانور مَر جایٔیں گے۔


”پچھلے بیس بَرس سے اَب تک میں آپ کے ساتھ رہا ہُوں اُس دَوران نہ تو کبھی آپ کی بھیڑوں اَور بکریوں کے بچّے ضائع ہویٔے اَور نہ ہی مَیں نے آپ کے گلّوں کے مینڈھوں کا گوشت کھایا۔


”تَب وہ بادشاہ اَپنی مرضی کے مُطابق کچھ بھی کرےگا۔ وہ اَپنے آپ کو ہر معبُود سے بُلند و بالا بنائے گا اَور معبُودوں کے خُدا کے خِلاف حیرت اَنگیز باتیں کہے گا۔ قہر کا وقت مُکمّل ہونے تک وہ کامیاب ہوگا کیونکہ جو طے شُدہ ہے وہ واقع ہوگا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات