Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زکریاہ 11:14 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

14 تَب مَیں نے یہُودیؔہ اَور بنی اِسرائیل کے اُس برادرانہ رشتے کو ختم کرتے ہُوئے دُوسری لاٹھی کو جو اِتّحاد کہلاتی تھی، توڑ دیا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

14 تب مَیں نے دُوسری لاٹھی یعنی اِتّحاد نامی کو کاٹ ڈالا تاکہ اُس برادری کو جو یہُوداؔہ اور اِسرائیل میں ہے موقُوف کرُوں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

14 इसके बाद मैंने दूसरी लाठी बनाम ‘यगांगत’ को तोड़कर ज़ाहिर किया कि यहूदाह और इसराईल की अख़ुव्वत मनसूख़ हो गई है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

14 اِس کے بعد مَیں نے دوسری لاٹھی بنام ’یگانگت‘ کو توڑ کر ظاہر کیا کہ یہوداہ اور اسرائیل کی اخوت منسوخ ہو گئی ہے۔

باب دیکھیں کاپی




زکریاہ 11:14
14 حوالہ جات  

منشّہ اِفرائیمؔ کو کھاتا ہے اَور اِفرائیمؔ منّسیؔ کو؛ اَور وہ دونوں مِل کر بنی یہُوداہؔ کے مُخالف ہوں گے۔ اِس کے باوُجُود بھی اُس کا قہر ٹلا نہیں، بَلکہ اُس کا ہاتھ اَب بھی اُٹھا ہُواہے۔


کیونکہ جہاں جلن اَور خُود غرضی ہوتی ہے وہاں فساد اَور ہر طرح کا بُرا کام بھی پایا جاتا ہے۔


لیکن اگر تُم اَپنے دِل میں سخت جلن اَور خُود غرضی رکھتے ہو تو حق کے خِلاف شیخی نہ مارو، اَور نہ ہی جھُوٹ بولو۔


اگر تُم ایک دُوسرے کو کاٹتے پھاڑتے اَور کھاتے ہو تو خبردار رہنا، کہیں اَیسا نہ ہو کہ ایک دُوسرے کو ختم کر ڈالو۔


اُس وقت بہت سے لوگ ایمان سے برگشتہ ہوکر ایک دُوسرے کو پکڑوائیں گے اَور آپَس میں عداوت رکھیں گے۔


تَب مَیں نے اُن سے کہا، ”اَب مَیں تمہارا چرواہا نہیں رہُوں گا۔ مرنے والا مَر جائے اَور ہلاک ہونے والا ہلاک ہو اَورجو بچے ہُوئے ہیں وہ ایک دُوسرے کا گوشت کھایٔیں۔“


پس مَیں اُن نِشان دہی ریوڑوں کو جو قتل ہونے کو تھیں، خاص کر ریوڑ کے اُن جانوروں کی جِن کے اُوپر ظُلم ہو رہاتھا ریوڑ کو چُرایا کرتا تھا۔ تَب مَیں نے دو لاٹھیاں لیں، اَور اُن میں سے ایک کا نام فضل اَور دُوسری کا اِتّحاد رکھا اَور مَیں خُود ریوڑ کی نگہبانی کرنے لگا۔


اِفرائیمؔ کا حَسد جاتا رہے گا، اَور بنی یہُوداہؔ کے دُشمنوں کا خاتِمہ ہو جائے گا؛ اَور بنی اِفرائیمؔ بنی یہُوداہؔ سے حَسد نہ رکھیں گے، نہ بنی یہُوداہؔ بنی اِفرائیمؔ سے کینہ رکھیں گے۔


مَیں اَب اِس مُلک کے باشِندوں پر اَور رحم نہیں کروں گا،“ یَاہوِہ کا فرمان ہے۔ ”مَیں ہر شخص کو اُن کے ہمسایہ اَور اُن کے بادشاہ کے حوالہ کر دُوں گا اَور وہ اُس مُلک کو تباہ کر دیں گے اَور مَیں اُنہیں اُن کے ہاتھ سے نہیں چُھڑاؤں گا۔“


میں اُنہیں اُس مُلک میں اِسرائیل کے پہاڑوں پر ایک قوم بناؤں گا اَور اُن سَب پر ایک ہی بادشاہ حُکمران ہوگا اَور وہ آئندہ کبھی دو قومیں نہ ہوں گے اَور نہ دو مملکتوں میں تقسیم ہوں گے۔


اگر کسی سلطنت میں پھوٹ پڑ جائے، تو اُس کا وُجُود قائِم نہیں رہ سَکتا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات