Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زکریاہ 11:1 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

1 اَے لبانونؔ، اَپنے دروازوں کو کھولو تاکہ آگ تمہارے دیوداروں کو بھسم کرے!

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

1 اَے لُبنان تُو اپنے دروازوں کو کھول دے تاکہ آگ تیرے دیوداروں کو کھا جائے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

1 ऐ लुबनान, अपने दरवाज़ों को खोल दे ताकि तेरे देवदार के दरख़्त नज़रे-आतिश हो जाएँ।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

1 اے لبنان، اپنے دروازوں کو کھول دے تاکہ تیرے دیودار کے درخت نذرِ آتش ہو جائیں۔

باب دیکھیں کاپی




زکریاہ 11:1
14 حوالہ جات  

’اَے لبانونؔ،‘ کی باشِندی، اَے دیودار میں فضل سے اَپنا آشیانہ بنانے والی، تُو کس قدر کراہیگی! جَب تُو زچّہ کی مانند سخت درد میں مُبتلا ہوگی!


مَیں اُنہیں مُلک مِصر سے واپس لاؤں گا، اَور اُنہیں مُلک اشُور سے جمع کروں گا۔ مَیں اُنہیں گِلعادؔ اَور لبانونؔ کی سرزمین میں پھر بساؤں گا، اَور اُنہیں اِتنا بڑھاؤں گا کہ اُن کے لیٔے جگہ کی گنجائش نہ رہے گی۔


پہاڑوں پر جاؤ اَور لکڑی لاکر میرا بیت المُقدّس تعمیر کرو تاکہ اُسے دیکھ کر مُجھے خُوشی مِلے اَور میری تمجید ہو۔“ یَاہوِہ کا یہی فرمان ہے۔


تُونے لبانونؔ کے اُوپر جو ظُلم کیا ہے وہ تُجھے گھیر لے گا، تُونے جانوروں کی جو ہلاکت کی ہے وہ تُجھے خوفزدہ کرےگی۔ کیونکہ تُونے اِنسان کا لہُو بہایا ہے؛ تُونے مُلک، شہر اَور اُن کے باشِندوں کو غارت کیا ہے۔


چونکہ تُونے بہت سِی قوموں کو لُوٹا ہے، اَور بہت سے اِنسانوں کا خُون بہایا ہے، تُونے زمین کو اَور مُلکوں کو اُن کے باشِندوں کے ساتھ برباد کیا ہے، اِس لیٔے بچے ہُوئے لوگ تُجھے غارت کریں گے۔


کیونکہ میرے غُصّہ کے باعث آگ بھڑک اُٹھی ہے، جو عالمِ اَرواح کی تہہ تک جلتی جایٔےگی۔ وہ زمین اَور اُس کی فصلوں کو کھا جائے گی اَور پہاڑوں کی بُنیادوں میں بھی آگ لگا دے گی۔


اشُور پر غور کرجو کسی زمانہ میں لبانونؔ کا دیودار تھا، جِس کی خُوبصورت شاخیں جنگل میں گھنا سایہ کئے ہُوئے تھیں؛ وہ نہایت اُونچا درخت تھا، اَور اُس کی چوٹی گھنی اَور ہری بھری شاخوں سے اُوپر نکلی ہُوئی تھی۔


اَے صنوبر کے درخت ماتم کرو کیونکہ دیودار تباہ ہو گئے؛ اَور شاندار درخت غارت ہو گئے ہیں! اَے باشانؔ کے بلُوطوں، نوحہ کرو؛ کیونکہ گھنے جنگل کاٹ ڈالے گیٔے ہیں!


اُس دِن مَیں بنی یہُوداہؔ کے سرداروں کو لکڑی کے ڈھیر میں آگ کے برتن کی مانند بنا دُوں گا جو لکڑیوں کے گٹھّے کو جَلا کر راکھ کردیتی ہے یا اُس مشعل کی مانند بنا دُوں گا جو اناج کے پُولوں کے درمیان جلتی رہتی ہے۔ یعنی وہ اَپنی داہنے اَور بائیں طرف اَور اُن کے گِردونواح کے سَب لوگوں کو جَلا کر راکھ کر دیں گے۔ لیکن یروشلیمؔ کے باشِندے اَپنی جگہ محفوظ رہیں گے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات