Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زکریاہ 1:5 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

5 اَب تمہارے آباؤاَجداد اَور نبی کہاں ہیں؟ کیا وہ ہمیشہ زندہ رہتے ہیں؟

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

5 تُمہارے باپ دادا کہاں ہیں؟ کیا انبیا ہمیشہ زِندہ رہتے ہیں؟

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

5 अब तुम्हारे बापदादा कहाँ हैं? और क्या नबी अबद तक ज़िंदा रहते हैं? दोनों बहुत देर हुई वफ़ात पा चुके हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

5 اب تمہارے باپ دادا کہاں ہیں؟ اور کیا نبی ابد تک زندہ رہتے ہیں؟ دونوں بہت دیر ہوئی وفات پا چکے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




زکریاہ 1:5
16 حوالہ جات  

جَب لوگ اُونچی جگہوں سے اَور گلیوں میں خطرات سے ڈرنے لگیں؛ جَب بادام کے درخت میں پھُول آئیں اَور ٹِڈّی ایک بوجھ مَعلُوم ہو اَور خواہش مُردہ سِی ہو جائے۔ تَب آدمی اَپنے اَبدی مکان میں چلا جاتا ہے اَور ماتم کرنے والے گلی گلی پھرتے ہیں۔


اَور خاک سے جا ملے جَیسے پہلے مِلی ہُوئی تھی، اَور رُوح خُدا کی طرف، جِس نے اُسے دیا تھا، لَوٹ جائے۔


اَور جِس طرح اِنسان کا ایک بار مَرنا اَور اُس کے بعد عدالت کا ہونا مُقرّر ہے،


”جَب کہ داویؔد اَپنی پُشت میں خُدا کا مقصد پُورا کرنے کے بعد، موت کی نیند سَو گیٔے؛ اَپنے آباؤاَجداد کے ساتھ دفن ہویٔے اَور آپ کا جِسم سڑ گیا۔


یہ سُن کر یہُودی چہک کر کہنے لگے، ”اَب ہمیں مَعلُوم ہو گیا کہ آپ میں بدرُوح ہے۔ حضرت اَبراہامؔ مَر گیٔے اَور دُوسرے نبی بھی۔ مگر آپ کہتے ہو کہ جو کویٔی میرے کلام پر عَمل کرےگا وہ موت کا مُنہ کبھی نہ دیکھے گا۔


ایک پُشت جاتی ہے اَور دُوسری پُشت آتی ہے، لیکن زمین ہمیشہ قائِم رہتی ہے۔


ہماری عمر کی میعاد محض ستّر بَرس ہے، اَور اگر ہم میں قُوّت ہو تو اسّی بَرس؛ لیکن یہ عرصہ محض مشقّت اَور رنج و غم میں گزر جاتا ہے، کیونکہ یہ دِن جلد چلے جاتے ہیں اَور ہم رخصت ہو جاتے ہیں۔


”تُم ایک دُوسرا طُومار لے کر اُس میں وہ تمام الفاظ پھر سے تحریر کرجو پہلے طُومار میں درج تھے جسے شاہِ یہُودیؔہ یہُویقیمؔ نے جَلا دیا تھا۔


ہمارے آباؤاَجداد نے گُناہ کیا اَور چل بسے، اَور ہم اُن کے گُناہوں کی سزا پا رہے ہیں۔


اَور اَیسا ہُوا کہ شموایلؔ وفات کی ہو گئی اَور سَب اِسرائیلیوں نے جمع ہوکر اُن کا ماتم کیا اَور اُنہُوں نے اُنہیں رامہؔ میں اُن کے گھر میں دفن کیا۔ تَب داویؔد پارانؔ کے بیابان میں چلےگئے۔


اِس وقت الِیشعؔ ایک جان لیوا مرض میں اِس قدر مُبتلا ہو گیٔے تھے کہ وہ مرنے والے تھے۔ شاہِ اِسرائیل یہُوآشؔ اُن سے مُلاقات کرنے گیا اَور الِیشعؔ کے سامنے جا کر روتے ہُوئے کہنے لگا، اَے میرے باپ، اَے میرے باپ، بنی اِسرائیل کے رتھ اَور اُس کے گُھڑسوار!


تَب الِیشعؔ کی وفات ہو گئی اَور اُنہُوں نے الِیشعؔ کو سُپرد خاک کر دیا۔ اَور ہر سال موسمِ بہار میں مال غنیمت لوٹنے والوں کا ایک مُوآبی دستہ مُلک میں داخل ہُوا کرتا تھا،


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات