Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زکریاہ 1:21 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

21 مَیں نے دریافت کیا، ”یہ کیا کرنے کے لئے آ رہے ہیں؟“ یَاہوِہ نے جَواب دیا، ”یہ وہ سینگ ہیں جنہوں نے یہُودیؔہ کو اَیسا مُنتشر کر دیا تھا تاکہ کویٔی اَپنا سَر نہ اُٹھا سکے، لیکن یہ کاریگر اُنہیں ڈرانے اَور اُن قوموں کے سینگوں کو تباہ کرنے آئے ہیں جنہوں نے مُلک یہُودیؔہ کو مُنتشر کرنے کے لیٔے اُن کے خِلاف اَپنے سینگ اُٹھائے تھے۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

21 تب مَیں نے کہا یہ کیوں آئے ہیں؟ اُس نے جواب دِیا یہ وہ سِینگ ہیں جِنہوں نے یہُوداؔہ کو اَیسا پراگندہ کِیا کہ کوئی سر نہ اُٹھا سکا لیکن یہ اِس لِئے آئے ہیں کہ اُن کو ڈرائیں اور اُن قَوموں کے سِینگوں کو پست کریں جِنہوں نے یہُوداؔہ کے مُلک کو پراگندہ کرنے کے لِئے سِینگ اُٹھایا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

21 मैंने सवाल किया, “यह क्या करने आ रहे हैं?” उसने जवाब दिया, “मज़कूरा सींगों ने यहूदाह को इतने ज़ोर से मुंतशिर कर दिया कि आख़िरकार एक भी अपना सर नहीं उठा सका। लेकिन अब यह कारीगर उनमें दहशत फैलाने आए हैं। यह उन क़ौमों के सींगों को ख़ाक में मिला देंगे जिन्होंने उनसे यहूदाह के बाशिंदों को मुंतशिर कर दिया था।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

21 مَیں نے سوال کیا، ”یہ کیا کرنے آ رہے ہیں؟“ اُس نے جواب دیا، ”مذکورہ سینگوں نے یہوداہ کو اِتنے زور سے منتشر کر دیا کہ آخرکار ایک بھی اپنا سر نہیں اُٹھا سکا۔ لیکن اب یہ کاری گر اُن میں دہشت پھیلانے آئے ہیں۔ یہ اُن قوموں کے سینگوں کو خاک میں ملا دیں گے جنہوں نے اُن سے یہوداہ کے باشندوں کو منتشر کر دیا تھا۔“

باب دیکھیں کاپی




زکریاہ 1:21
6 حوالہ جات  

تَب مَیں نے اُس فرشتے سے جو مُجھ سے گُفتگو کر رہاتھا، پُوچھا، ”یہ کیا ہیں؟“ اُس نے مُجھے جَواب دیا، ”یہ وہ سینگ ہیں جنہوں نے یہُودیؔہ، بنی اِسرائیل اَور یروشلیمؔ کو مُنتشر کر دیا تھا۔“


یَاہوِہ نے جو قصد کیا ہُوا تھا اُسے پُورا کر ڈالا؛ اُنہُوں نے اَپنا کلام پُورا کیا، جو اُنہُوں نے قدیم ایّام میں فرمایا تھا۔ اُنہُوں نے نہایت بے رحمی کے ساتھ اُسے گرا دیا، اَور دُشمن کو تُجھ پر شادمان کیا، اَور تیرے حریف کا سینگ بُلند کیا۔


مَیں، ”تمام بدکار لوگوں کے سینگ کاٹ ڈالوں گا، لیکن صادقوں کے سینگ اُونچے کئے جایٔیں گے۔“


کتانی لباس پہنے ہُوئے شخص نے جو دریا کے پانی کی سطح کے اُوپر کھڑا تھا اَپنا داہنا اَور بایاں ہاتھ آسمان کی طرف اُٹھایا اَور مَیں نے اُسے حیُّ القیُّوم کی قَسم کھا کر یہ کہتے ہُوئے سُنا، ”یہ حال ساڑھے تین سال تک رہے گا۔ آخِرکار جَب مُقدّس لوگوں کا اقتدار ختم ہو جائے گا تَب یہ سَب کچھ پُورا ہوگا۔“


دیکھیں، آپ کے دُشمنوں نے کیسا اودھم مچا رکھا ہے، اَور آپ کے مخالفین نے سَر اُٹھایا ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات