Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زکریاہ 1:2 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

2 ”یَاہوِہ تمہارے آباؤاَجداد سے سخت ناراض تھے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

2 کہ خُداوند تُمہارے باپ دادا سے سخت ناراض رہا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

2-3 “लोगों से कह कि रब तुम्हारे बापदादा से निहायत ही नाराज़ था। अब रब्बुल-अफ़वाज फ़रमाता है कि मेरे पास वापस आओ तो मैं भी तुम्हारे पास वापस आऊँगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

2-3 ”لوگوں سے کہہ کہ رب تمہارے باپ دادا سے نہایت ہی ناراض تھا۔ اب رب الافواج فرماتا ہے کہ میرے پاس واپس آؤ تو مَیں بھی تمہارے پاس واپس آؤں گا۔

باب دیکھیں کاپی




زکریاہ 1:2
24 حوالہ جات  

اِس لیٔے میرا قہر و غضب نازل ہُوا، اَور وہ یہُودیؔہ کے شہروں اَور یروشلیمؔ کی گلیوں پر بھڑک اُٹھا اَور اُنہیں ویران کھنڈر بنا دیا جَیسا کہ وہ آج کے دِن تک ہیں۔


اِس لیٔے مَیں اَپنا قہر اُن پر نازل کروں گا اَور اَپنے غضب کی آگ میں اُن کو بھسم کر دُوں گا اَور اُن کے تمام اعمال خُود اُن ہی کے سَروں پر لے آؤں گا۔ یہ یَاہوِہ قادر نے فرمایاہے۔“


ہمارے آباؤاَجداد نے گُناہ کیا اَور چل بسے، اَور ہم اُن کے گُناہوں کی سزا پا رہے ہیں۔


کیا کویٔی نبی اَیسا بھی گُزرا ہے جسے تمہارے باپ دادا نے نہیں ستایا؟ اُنہُوں نے تو اُن نبیوں کو بھی قتل کر دیا جنہوں نے اُس راستباز کے آنے کی پیشین گوئی کی تھی۔ اَور اَب تُم نے اُنہیں پکڑواکر قتل کروا دیا۔


اَے خُدا، آپ نے ہمیں ردّ کر دیا اَور ہم پر ٹوٹ پڑے ہیں؛ آپ خفا ہو چُکے ہیں۔ اَب ہمیں بحال کریں!


”جو کچھ ہم پر گزرا ہے وہ ہمارے بُرے کاموں اَور ہماری بہت سِی جرائم کا نتیجہ ہے۔ اَور پھر بھی اَے ہمارے خُدا آپ نے ہمیں ہمارے گُناہوں کی واجبی سزا کی بہ نِسبت کم سزا دی ہے اَور ہمیں باقی رہنے دیا ہے۔


تاہم یَاہوِہ کا قہر شدید جو یہُوداہؔ پر بھڑکا تھا ٹھنڈا نہیں ہُوا کیونکہ منشّہ نے اَپنی ساری بدکاریوں سے یَاہوِہ کے غضب کو بھڑکا دیا تھا۔


کیونکہ تمہارا دِل حلیم ہے، اَور تُم نے خُود کو یَاہوِہ کے حُضُور حلیم کیا ہے، جَب تُم نے وہ بات سُنی جو مَیں نے اِس مقام اَور اِس کے باشِندوں کے متعلّق کہا ہے کہ وہ لعنتی ٹھہریں گے اَور تباہ کر دئیے جایٔیں گے، تو تُم نے اَپنے کپڑے پھاڑے اَور تُم نے میرے حُضُور ماتم کیا ہے۔ لہٰذا یہ یَاہوِہ کا پیغام ہے کہ مَیں نے بھی تمہاری فریاد سُن لی ہے۔


اِس لیٔے میں بھی اُن سے غُصّہ سے پیش آؤں گا۔ نہ مَیں اُن پر رحم کروں گا اَور نہ ہی رعایت سے کام لُوں گا۔ خواہ وہ میرے کانوں میں زور زور سے چِلّائیں، مَیں اُن کی نہ سُنوں گا۔“


لیکن مَیں اُن قوموں سے بےحد ناراض ہُوں جو اِس وقت اَمن و سلامتی محسُوس کر رہے ہیں۔ مَیں تو تھوڑا ناراض تھا لیکن اُنہُوں نے اُس آفت کو بہت زِیادہ بڑھا دیا تھا۔‘


اُنہُوں نے آکر اِس مُلک کو اَپنے اِختیار میں کر لیا لیکن اُنہُوں نے آپ کے حُکم کو نہیں مانا، نہ آپ کے آئین پر عَمل کیا اَورجو کچھ کرنے کا حُکم آپ نے اُنہیں دیا تھا اُنہُوں نے اُس پر عَمل نہیں کیا۔ اِس لیٔے آپ نے اُن کے اُوپر یہ سَب مُصیبتیں نازل کیں۔


اُنہُوں نے اَپنے دِلوں کو سنگِ ہیرا کی مانند سخت کر لیا تاکہ شَریعت کی باتیں یا کلام کو نہ سُنیں جسے یَاہوِہ نے گذشتہ نبیوں پر اَپنی رُوح کی مَعرفت نازل کیا تھا۔ اِس لیٔے قادرمُطلق یَاہوِہ سخت ناراض ہُوئے۔


قادرمُطلق یَاہوِہ فرماتے ہیں، ”جِس طرح جَب تمہارے آباؤاَجداد نے مُجھے غضبناک کیا تھا، تو مَیں نے تُم پر رحم نہ کرنے اَور بربادی کا قصد کیا تھا،“ یہ قادرمُطلق یَاہوِہ کا فرمان ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات