Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زکریاہ 1:15 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

15 لیکن مَیں اُن قوموں سے بےحد ناراض ہُوں جو اِس وقت اَمن و سلامتی محسُوس کر رہے ہیں۔ مَیں تو تھوڑا ناراض تھا لیکن اُنہُوں نے اُس آفت کو بہت زِیادہ بڑھا دیا تھا۔‘

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

15 اور مَیں اُن قَوموں سے جو آرام میں ہیں نِہایت ناراض ہُوں کیونکہ جب مَیں تھوڑا ناراض تھا تو اُنہوں نے اُس آفت کو بُہت زِیادہ کر دِیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

15 मैं उन दीगर अक़वाम से निहायत नाराज़ हूँ जो इस वक़्त अपने आपको महफ़ूज़ समझती हैं। बेशक मैं अपनी क़ौम से कुछ नाराज़ था, लेकिन इन दीगर क़ौमों ने उसे हद से ज़्यादा तबाह कर दिया है। यह कभी भी मेरा मक़सद नहीं था।’

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

15 مَیں اُن دیگر اقوام سے نہایت ناراض ہوں جو اِس وقت اپنے آپ کو محفوظ سمجھتی ہیں۔ بےشک مَیں اپنی قوم سے کچھ ناراض تھا، لیکن اِن دیگر قوموں نے اُسے حد سے زیادہ تباہ کر دیا ہے۔ یہ کبھی بھی میرا مقصد نہیں تھا۔‘

باب دیکھیں کاپی




زکریاہ 1:15
28 حوالہ جات  

”مَیں تمہاری آنکھوں کے سامنے بابیل کو اَور تمام کَسدیوں کو اُن کی صِیّونؔ میں کی ہُوئی بُرائیوں کا بدلہ دُوں گا،“ یہ یَاہوِہ کا فرمان ہے۔


یَاہوِہ تمہارے نَجات دِہندہ فرماتے ہیں: سخت غُصّہ کی حالت میں مَیں نے پل بھرکے لیٔے تُجھ سے مُنہ چھُپا لیا تھا، پر اَب اَبدی شفقت سے مَیں تُجھ پر رحم کروں گا۔


اَور وہ یَاہوِہ کے اُس فرشتے سے مُخاطِب ہُوئے جو مہندی کے درختوں کے درمیان کھڑا تھا، اَور کہا، ”ہم نے تمام دُنیا کی سیر کی اَور دیکھا کہ ساری زمین میں اَمن و سلامتی ہے۔“


”یَاہوِہ تمہارے آباؤاَجداد سے سخت ناراض تھے۔


کیونکہ جنہیں آپ زخمی کرتے ہیں اُنہیں وہ ستاتے ہیں اَور جنہیں آپ نے اِیذا پہُنچائی اُن کے درد کا چرچا کرتے ہیں۔


افسوس تُم پر، جو صِیّونؔ میں عیش و آرام سے زندگی بسر کرتے ہو، اَور ہائے تُم پرجو کوہِ سامریہؔ پر محفوظ محسُوس کرتے ہو، اَور تُم سوچتے ہو کہ تُم اعلیٰ قوم کے مشہُور لوگ ہو، جِن کے پاس بنی اِسرائیل آتے ہیں!


”اَے آدمؔ زاد، چونکہ صُورؔ نے یروشلیمؔ کے متعلّق قہقہہ لگا کر کہا، ’آہا! قوموں کا پھاٹک توڑ دیا گیا اَور اُس کے دروازے میرے لیٔے کھول دیئے گیٔے۔ اَب وہ ویران ہے اِس لیٔے میں برومند ہُوں گا،‘


اَے یَاہوِہ، یاد کریں کہ جِس دِن یروشلیمؔ پر اُن کا قبضہ ہُوا۔ اُس دِن اِدُومیوں نے کیا کہا۔ اُنہُوں نے چِلّاکر کہا: ”اِسے ڈھا دو، بُنیاد تک اِسے ڈھا دو!“


ہم نے مغروُروں کے تمسخر، اَور گستاخوں کی حقارت کی بہت برداشت کی۔


تَب یَاہوِہ نے بہ آواز بُلند مُجھے پُکار کر فرمایا، ”دیکھو، جو شمالی مُلک کی طرف گیٔے ہیں، اُنہُوں نے شمالی مُلک میں میری رُوح کو سکون دیا ہے۔“


وہ میرے راستے کو بگاڑتے ہیں؛ اَور مُجھے تباہی اَور بربادی کی طرف لے جانا چاہتے ہیں، گویا میرا کویٔی مددگار نہیں۔


” ’لیکن جتنے تُمہیں نگل رہے ہیں وہ آپ ہی نگلے جایٔیں گے؛ اَور تمہارے سبھی دُشمن جَلاوطن ہوں گے۔ جو تُمہیں لُوٹتے ہیں وہ خُود لُوٹے جایٔیں گے؛ اَورجو تُمہیں غارت کرتے ہیں خُود غارت ہو جایٔیں گے۔


یہ قادرمُطلق یَاہوِہ کا فرمان ہے: ”بنی اِسرائیل اَور بنی یہُوداہؔ پر، ظُلم ڈھائے جا رہے ہیں۔ اُن کو اسیر کرنے والے اُنہیں قَید میں رکھے ہُوئے ہیں، اَور اُنہیں رہا کرنے سے اِنکار کرتے ہیں۔


آپ اَپنے غضب میں زمین پر سے گزرے اَور اَپنے قہر میں تُونے قوموں کو کُچل دیا۔


یَاہوِہ یروشلیمؔ سے جنگ کرنے والی اُن سَب قوموں پر اَیسا عذاب نازل کریں گے کہ کھڑے کھڑے اُن کا گوشت سڑ جائے گا، اَور اُن کی آنکھیں چشم خانوں میں گل جایٔیں گی اَور اُن کی زبان اُن کے مُنہ میں سڑ جائے گی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات