Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




روت 4:15 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

15 وہ تیری زندگی بحال کرےگا اَور تیرے بُڑھاپے میں تُجھے سنبھالے گا۔ کیونکہ تمہاری بہُو نے جو تُجھ سے مَحَبّت رکھتی ہے اَورجو تمہارے لیٔے سات بیٹوں سے بھی بڑھ کر ہے جِس نے اُس بیٹے کو پیدا کیا ہے۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

15 اور وہ تیرے لِئے تیری جان کا بحال کرنے والا اور تیرے بُڑھاپے کا پالنے والا ہو گا کیونکہ تیری بہُو جو تُجھ سے مُحبّت رکھتی ہے اور تیرے لِئے سات بیٹوں سے بھی بڑھ کر ہے وہ اُس کی ماں ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

15 उससे आप ताज़ादम हो जाएँगी, और बुढ़ापे में वह आपको सहारा देगा। क्योंकि आपकी बहू जो आपको प्यार करती है और जिसकी क़दरो-क़ीमत सात बेटों से बढ़कर है उसी ने उसे जन्म दिया है!”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

15 اُس سے آپ تازہ دم ہو جائیں گی، اور بُڑھاپے میں وہ آپ کو سہارا دے گا۔ کیونکہ آپ کی بہو جو آپ کو پیار کرتی ہے اور جس کی قدر و قیمت سات بیٹوں سے بڑھ کر ہے اُسی نے اُسے جنم دیا ہے!“

باب دیکھیں کاپی




روت 4:15
10 حوالہ جات  

اَپنی فکریں یَاہوِہ پر ڈال دو اَور وہ تُمہیں سنبھالیں گے؛ وہ صادق کو کبھی گرنے نہ دیں گے۔


تمہاری ضعیفی میں اَور تمہارے بال سفید ہونے تک مَیں ہی ہُوں جو تُمہیں سنبھالے رہُوں گا۔ مَیں نے ہی تُمہیں خلق کیا ہے اَور تُمہیں لیٔے پھرتا رہُوں گا؛ مَیں تُمہیں سنبھالوں گا اَور تُمہیں رِہائی دُوں گا۔


میں وہاں آپ کی پرورِش کا سارا اِنتظام کروں گا، تاکہ آپ اَور آپ کا گھرانہ اَور سارا مال و متاع جو آپ کا ہے غربت کا شِکار نہ ہو کیونکہ قحط کے ابھی پانچ سال اَور باقی ہیں۔‘


بہت سے دوست رکھنے والا آدمی تباہ و برباد ہو سَکتا ہے، لیکن کویٔی اَیسا دوست بھی ہوتاہے جو بھایٔی سے بھی زِیادہ مَحَبّت دِکھاتا ہے۔


اُس کا خَاوند اِلقانہؔ اُسے کہتا، ”حنّہؔ تُم کیوں رو رہی ہے؟ تُم کھانا کیوں نہیں کھاتی؟ تُم غمگین کیوں ہو؟ کیا مَیں تمہارے لیٔے دس بیٹوں سے بڑھ کر نہیں ہُوں؟“


یُوسیفؔ نے اَپنے باپ اَور اَپنے بھائیوں اَور اَپنے باپ کے سَب گھر والوں کے لیٔے اُن کے بچّوں کی تعداد کے مُطابق اشیائے خوردنی کا اِنتظام بھی کر دیا۔


تَب نعومیؔ نے اُس بچّہ کو اُٹھاکر اَپنی گود میں لے لیا اَور اُس کی پرورِش کی۔


وہ جو آسُودہ تھے روٹی کی خاطِر مزدُور بنے، لیکن وہ جو بھُوکے تھے اَب بھُوکے نہیں ہیں۔ وہ جو بانجھ تھی سات بچّوں کی ماں بنی؛ لیکن وہ جِس کے بہت بچّے ہیں، اُس کی حالت قابل رحم ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات