Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




روت 2:20 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

20 نعومیؔ نے اَپنی بہُو سے کہا، ”یَاہوِہ اُسے برکت دے!“ پھر یہ بھی کہا ”اُس نے زندوں اَور مُردوں دونوں پر مہربانی کی۔ وہ آدمی ہمارا قریبی سرپرست رشتہ دار ہے اَور ہمارے عزیزوں اَور مُربّیوں میں سے ہے۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

20 نعومی نے اپنی بہُو سے کہا وہ خُداوند کی طرف سے برکت پائے جِس نے زِندوں اور مُردوں سے اپنی مِہربانی باز نہ رکھّی اور نعومی نے اُس سے کہا کہ یہ شخص ہمارے قرِیبی رِشتہ کا ہے اور ہمارے نزدِیک کے قرابتِیوں میں سے ایک ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

20 नओमी पुकार उठी, “रब उसे बरकत दे! वह तो हमारा क़रीबी रिश्तेदार है, और शरीअत के मुताबिक़ उसका हक़ है कि वह हमारी मदद करे। अब मुझे मालूम हुआ है कि अल्लाह हम पर और हमारे मरहूम शौहरों पर रहम करने से बाज़ नहीं आया!”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

20 نعومی پکار اُٹھی، ”رب اُسے برکت دے! وہ تو ہمارا قریبی رشتے دار ہے، اور شریعت کے مطابق اُس کا حق ہے کہ وہ ہماری مدد کرے۔ اب مجھے معلوم ہوا ہے کہ اللہ ہم پر اور ہمارے مرحوم شوہروں پر رحم کرنے سے باز نہیں آیا!“

باب دیکھیں کاپی




روت 2:20
15 حوالہ جات  

تو داویؔد نے یبیسؔ گِلعادؔ کے لوگوں کے پاس اُنہیں یہ کہنے کے لیٔے قاصِد بھیجے کہ، ”تُم نے اَپنے آقا شاؤل کو دفن کرکے جِس مہربانی کا اِظہار کیا ہے اُس کے لیٔے یَاہوِہ تُمہیں برکت بخشیں،


دوست ہر وقت مَحَبّت دِکھاتا ہے، لیکن بھایٔی مُصیبت میں کام آنے کے لیٔے پیدا ہوتاہے۔


” ’اَور اگر تمہارا کویٔی ہم وطن اِسرائیلی غربت کی وجہ سے اَپنی مِلکیّت کا کچھ حِصّہ بیچ دے تو اُس کا نزدیکی رشتہ دار آکر اُس ہم وطن کا بیچا ہُوا حِصّہ چھُڑا لے۔


مَیں خُداوؔند میں بہت خُوش ہُوں کہ اِتنی مُدّت کے بعد تُمہیں پھر سے میری مدد کرنے کا خیال آیا۔ بے شک، پہلے بھی تُمہیں میرا خیال تھا، مگر تُمہیں اُسے ظاہر کرنے کا موقع نہ مِلا تھا۔


میں جانتا ہُوں کہ میرا نَجات دِہندہ زندہ ہے، اَور آخِرکار وہ زمین پر کھڑا ہوگا۔


اَور داویؔد نے پُوچھا، ”کیا شاؤل کے گھرانے کا کویٔی شخص اَب تک باقی ہے جِس پر میں یُوناتانؔ کی خاطِر مہربانی کر سکوں؟“


عورتوں نے نعومیؔ سے کہا: ”یَاہوِہ کی سِتائش ہو کہ اُنہُوں نے آج تُجھے ایک سرپرست رشتہ دار کے بِنا نہیں چھوڑا۔ اُس کا نام سارے اِسرائیل میں مشہُور ہو!


تَب اُس کے سرپرست رشتہ دار نے کہا: ”تَب تو میں اُسے نہیں چھُڑا سَکتا کیونکہ اُس سے میری اَپنی جائداد خطرہ میں پڑ جائے گی۔ تُم ہی اُسے چھُڑا لے۔ میں تو اُسے نہیں چھُڑا سَکتا۔“


تَب مُوآبی رُوتؔ نے کہا، ”اُس نے مُجھ سے یہ بھی کہا، ’جَب تک اُس کے مزدُور اُس کی ساری فصل کاٹ نہ لیں میں اُن کے ساتھ رہُوں۔‘ “


حالانکہ یہ سچ ہے کہ میں تمہارا سرپرست رشتہ دار ہُوں لیکن ایک مُربّی رشتہ دار اَور بھی ہے، جو میری نِسبت مُجھ سے زِیادہ قریب ہے۔


مَیں نے سوچا کہ یہ مُعاملہ تمہارے سامنے پیش کروں اَور یہ رائے دُوں کہ تُم اُسے اِن لوگوں کے سامنے جو یہاں بیٹھے ہیں اَور میری قوم کے بُزرگوں کے سامنے خرید لو۔ اگر تُم اُسے چھُڑاتا ہے تو چھُڑا لے۔ لیکن اگر تُم نہ چھُڑانا چاہے تو کہہ دو تاکہ مُجھے مَعلُوم ہو جائے۔ کیونکہ تمہارے سِوا اَور کسی کو اُسے چھُڑانے کا حق نہیں ہے اَور تمہارے بعد میں ہُوں۔“ اُس نے کہا: ”میں اُسے چھُڑا لُوں گا۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات