Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




روت 1:20 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

20 اُس نے نعومیؔ سے کہا: ”مُجھے نعومیؔ نہ کہو، بَلکہ مارہؔ کہو کیونکہ قادرمُطلق نے میری زندگی تلخ کر دی ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

20 اُس نے اُن سے کہا مُجھ کو نعومی نہیں بلکہ مارا کہو اِس لِئے کہ قادرِ مُطلق میرے ساتھ نِہایت تلخی سے پیش آیا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

20 नओमी ने जवाब दिया, “अब मुझे नओमी मत कहना बल्कि मारा, क्योंकि क़ादिरे-मुतलक़ ने मुझे सख़्त मुसीबत में डाल दिया है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

20 نعومی نے جواب دیا، ”اب مجھے نعومی مت کہنا بلکہ مارہ، کیونکہ قادرِ مطلق نے مجھے سخت مصیبت میں ڈال دیا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




روت 1:20
16 حوالہ جات  

قادرمُطلق کے تیر مُجھ میں پیوست ہیں، میری رُوح اُن کا زہر پی رہی ہے۔ خُدا کی دہشت میرے خِلاف صف آرا ہے


اِس میں شک نہیں جَب تنبیہ کی جاتی ہے تو اُس وقت وہ خُوشی کا نہیں بَلکہ غم کا باعث مَعلُوم ہوتی ہے مگر جو اُسے سَہہ سَہہ کر پُختہ ہو گیٔے ہیں اُنہیں بعد میں راستبازی اَور سلامتی کا اجر ملتا ہے۔


مَیں نے صُبح تک صبر سے کام لیا، لیکن شیرببر کی طرح اُس نے میری تمام ہڈّیاں توڑ ڈالیں؛ صُبح سے شام تک تُونے میرا خاتِمہ کر ڈالا۔


اَپنے لڑکپن ہی سے میں مُصیبت زدہ اَور قریبُ المرگ ہُوں؛ آپ کی دہشت کے باعث میں مایوس ہو چُکا ہُوں۔


میں دِن بھر آفت میں مُبتلا رہا؛ اَور ہر صُبح سزا پاتا رہا۔


تُم یہ جان لو کہ خُدا نے میرے ساتھ بےاِنصافی کی ہے اَور مُجھے اَپنے جال سے گھیرلیا ہے۔


”مُبارک ہے وہ شخص جِس کی تنبیہ خُدا کرتے ہیں؛ چنانچہ قادرمُطلق کی تادیب کو حقیر نہ جانو۔


”کیا تُم جُستُجو کرکے خُدا کے اسرار جان سکتے ہو؟ کیا تُم قادرمُطلق کی وسعتوں کو دریافت کر سکتے ہو؟


میں اَبراہامؔ، اِصحاقؔ اَور یعقوب کو قادرمُطلق خُدا کے طور پر دِکھائی دیا لیکن مَیں اَپنے نام یَاہوِہ سے اُن پر پُوری طور سے ظاہر نہ ہُوا۔


اَور قادرمُطلق خُدا اُس شخص کو تُم پر مہربان کرے تاکہ وہ تمہارے دُوسرے بھایٔی اَور بِنیامین کو تمہارے ساتھ واپس آنے دے۔ جہاں تک میرا تعلّق ہے اگر مُجھے اُن کا ماتم کرنا پڑا تو کروں گا۔“


جَب اَبرامؔ نِنانوے بَرس کے ہویٔے تَب یَاہوِہ اُن پر ظاہر ہویٔے، اَور اَبراہامؔ سے فرمایا، ”میں قادرمُطلق خُدا ہُوں۔ تُو میرے سامنے وفادار رہے اَور بے عیب ٹھہرے۔


مَیں نے شہر میں کویٔی بیت المُقدّس نہ دیکھا کیونکہ قادرمُطلق خُداوؔند خُدا اَور برّہ اُس کے بیت المُقدّس ہیں۔


خُداوؔند خُدا جو ہے اَورجو تھا اَورجو آنے والا ہے، یعنی قادرمُطلق فرماتا ہے، ”میں اَلفا اَور اَومیگا یعنی اِبتدا اَور اِنتہا ہُوں۔“


اَور جَب وہ مارہؔ میں آئے تو وہ مارہؔ کا پانی نہ پی سکے کیونکہ وہ کڑوا تھا۔ (یہی وجہ ہے کہ اُس جگہ کا نام مارہؔ پڑ گیا)۔


وہ مُجھے دَم بھی نہ لینے دیں گے، بَلکہ میرے اُوپر مُصیبتوں کا پہاڑ کھڑا کر دیتے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات