Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




روت 1:15 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

15 نعومیؔ نے کہا: ”دیکھو تمہاری جٹھانی اَپنے لوگوں اَور اَپنے معبُودوں کے پاس لَوٹ رہی ہے۔ تُم بھی اُس کے ساتھ چلی جاؤ۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

15 تب اُس نے کہا دیکھ تیری جِٹھانی اپنے کُنبے اور اپنے دیوتا کے پاس لَوٹ گئی۔ تُو بھی اپنی جِٹھانی کے پِیچھے چلی جا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

15 नओमी ने उसे समझाने की कोशिश की, “देखें, उरफ़ा अपनी क़ौम और अपने देवताओं के पास वापस चली गई है। अब आप भी ऐसा ही करें।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

15 نعومی نے اُسے سمجھانے کی کوشش کی، ”دیکھیں، عُرفہ اپنی قوم اور اپنے دیوتاؤں کے پاس واپس چلی گئی ہے۔ اب آپ بھی ایسا ہی کریں۔“

باب دیکھیں کاپی




روت 1:15
16 حوالہ جات  

اگر تمہارا معبُود کموشؔ تُمہیں کچھ دے تو کیا تُم اُسے نہ لوگے؟ اِسی طرح جو کُچھ یَاہوِہ ہمارے خُدا ہمیں دیں تو کیا ہم اُن پر قابض نہ ہوں؟


جو یَاہوِہ کی فرمانبرداری سے مُنہ پھیرتے ہیں نہ یَاہوِہ کے طالب ہیں، نہ اُن سے مشورت کرتے ہیں۔


ایلیّاہ نے الِیشعؔ سے فرمایا، ”اَب تُم یہیں ٹھہر جاؤ کیونکہ یَاہوِہ نے مُجھے بیت ایل جانے کا حُکم دیا ہے۔“ لیکن الِیشعؔ نے کہا، ”یَاہوِہ کی حیات کی قَسم اَور آپ کی جان کی قَسم مَیں آپ کو ترک نہیں کروں گا۔“ لہٰذا وہ دونوں بیت ایل کو روانہ ہویٔے۔


اَور اگر یَاہوِہ کی عبادت کرنا تُمہیں ناگوار گزرے تو آج کے دِن اَپنے لیٔے اُسے مُنتخب کرو جِس کی تُم عبادت کرنا چاہتے ہو خواہ اُن معبُودوں کو جِن کی تمہارے آباؤاَجداد دریائے فراتؔ کے اُس پار پرستش کیا کرتے تھے یا اُن امُوریوں کے معبُودوں کو جِن کے مُلک میں تُم بسے ہو۔ لیکن جہاں تک میرا اَور میرے گھرانے کا تعلّق ہے ہم تو یَاہوِہ ہی کی عبادت کریں گے۔“


یہ لوگ نکلے تو ہم ہی میں سے مگر حقیقت میں ہم میں سے نہیں تھے کیونکہ اگر وہ ہم میں سے ہوتے تو ہمارے ہی ساتھ رہتے۔ لیکن نکل اِس لیٔے گیٔے تاکہ ظاہر ہو جائے کہ یہ لوگ ہماری جماعت کے اصل مُومِن تھے ہی نہیں۔


اَور ”لیکن میرا راستباز خادِم ایمان سے زندہ رہے گا۔ اَور اگر وہ ڈر کر پیچھے ہٹ جائے، تو میرا دِل اُس سے خُوش نہ ہوگا۔“


اِتنے میں وہ اُس گاؤں کے نزدیک پہُنچے جہاں اُنہیں جانا تھا، لیکن یِسوعؔ کے چلنے کے ڈھنگ سے اَیسا مَعلُوم ہُوا گویا وہ اَور آگے جانا چاہتے ہیں۔


لیکن جو ٹیڑھی راہوں کی طرف مُڑ کر اُن پر چلنے لگتے ہیں، اُنہیں یَاہوِہ بدکرداروں کے ساتھ باہر نکال دیں گے۔ اِسرائیل کی سلامتی ہو!


اُس کے مُنہ کا کلام بد اَور پُر فریب ہوتاہے؛ اَور وہ دانشمندی اَور نیکی سے دست بردار ہو چُکاہے۔


یہوشُعؔ نے لوگوں سے کہا، ”تُم سے یَاہوِہ کی عبادت نہیں ہو سکتی۔ وہ پاک خُدا ہیں۔ وہ غیّور خُدا ہیں۔ وہ تمہاری سرکشی اَور تمہارے گُناہ نہیں بخشیں گے۔


اِس پر وہ پھر رونے لگیں۔ تَب عرفہؔ نے اَپنی ساس کو چُوما اَور اُسے اَلوِداع کہا، لیکن رُوتؔ اُس سے لپٹ گئی۔


لیکن رُوتؔ نے کہا: ”تُم اِصرار نہ کر کہ مَیں تُجھے چھوڑ دُوں یا تُجھ سے بھاگ کر دُور چلی جاؤں۔ جہاں تُم جاؤگی میں بھی وہاں چلُوں گی اَور جہاں تُم رہوگی میں بھی وہیں رہُوں گی۔ تمہارے لوگ میرے لوگ ہوں گے اَور تمہارا خُدا میرا خُدا ہوگا۔


اُس نے جَواب دیا، ”نہیں میں نہیں چلتا۔ میں تو اَپنے مُلک اَور اَپنے لوگوں میں لَوٹ جاؤں گا۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات