Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




روت 1:1 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

1 جِن دِنوں (بنی اِسرائیل کی) قیادت قُضاتیوں کے ہاتھوں میں تھی اُن دِنوں مُلک میں قحط پڑا اَور یہُودیؔہ کے بیت لحمؔ کا ایک شخص اَپنی بیوی اَور دو بیٹوں سمیت چند دِنوں کے لیٔے مُوآب کے مُلک میں جا کر مُقیم ہو گیا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

1 اور اُن ہی ایّام میں جب قاضی اِنصاف کِیا کرتے تھے اَیسا ہُؤا کہ اُس سرزمِین میں کال پڑا اور یہُوداؔہ کے بَیت لحم کا ایک مَرد اپنی بِیوی اور دو بیٹوں کو لے کر چلا کہ موآؔب کے مُلک میں جا کر بسے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

1-2 उन दिनों जब क़ाज़ी क़ौम की राहनुमाई किया करते थे तो इसराईल में काल पड़ा। यहूदाह के शहर बैत-लहम में एक इफ़राती आदमी रहता था जिसका नाम इलीमलिक था। काल की वजह से वह अपनी बीवी नओमी और अपने दो बेटों महलोन और किलियोन को लेकर मुल्के-मोआब में जा बसा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

1-2 اُن دنوں جب قاضی قوم کی راہنمائی کیا کرتے تھے تو اسرائیل میں کال پڑا۔ یہوداہ کے شہر بیت لحم میں ایک اِفراتی آدمی رہتا تھا جس کا نام اِلی مَلِک تھا۔ کال کی وجہ سے وہ اپنی بیوی نعومی اور اپنے دو بیٹوں محلون اور کلیون کو لے کر ملکِ موآب میں جا بسا۔

باب دیکھیں کاپی




روت 1:1
26 حوالہ جات  

اُن دِنوں اُس مُلک میں قحط پڑا، اَور اَبرامؔ مِصر چلےگئے تاکہ کچھ عرصہ تک وہاں رہیں کیونکہ قحط نہایت شدید تھا۔


پھر مُلک میں قحط پڑا جو اُس پہلے قحط کے علاوہ تھا جو اَبراہامؔ کے ایّام میں پڑا تھا۔ اِس لیٔے اِصحاقؔ گِراؔر میں فلسطینی بادشاہ اَبی ملیخ کے پاس چلےگئے۔


”اَے آدمؔ زاد، اگر کویٔی مُلک بےوفائی کرکے میرے خِلاف گُناہ کرے اَور مَیں اَپنا ہاتھ اُس کی طرف بڑھا کر اُس کی اشیائے خوردنی کی رسد کاٹ دُوں اَور اُس پر قحط نازل کروں اَور اُس کے لوگوں کو اَور اُن کے جانوروں کو ہلاک کر دُوں


وہ آدمی یہُودیؔہ کا بیت لحمؔ شہر چھوڑکر چلا گیا تاکہ بُودوباش کے لیٔے کویٔی اَور جگہ تلاش کرے۔ راہ میں وہ اِفرائیمؔ کے کوہستانی مُلک میں میکاہؔ کے گھر پہُنچا۔


اَور مَیں تمہاری شہزوری کے تکبُّر کو توڑ ڈالوں گا اَور تمہارے اُوپر آسمان کو لوہے کی مانند اَور نیچے زمین کو کانسے کی مانند بنا دُوں گا۔


ابھی قحط مُلک میں زوروں پر تھا۔


یَاہوِہ فرماتے ہیں، مَیں نے تُمہیں ہر شہر میں خالی پیٹ رکھا اَور ہر شہر میں روٹی کی کمی دی، پھر بھی تُم میری طرف رُجُوع نہ لائے۔


تَب خُدا نے زمین پر قحط نازل کیا اَور اُن کے اشیائے خوردنی کے تمام ذرائع تباہ کر ڈالے؛


تُم کھیت میں کافی بیج ڈالوگے لیکن بہت ہی کم فصل کاٹوگے کیونکہ ٹِڈّیاں اُسے کھا جایٔیں گی۔


”یَاہوِہ قادر یُوں فرماتے ہیں: وہ کس قدر خوفناک حادثہ ہوگا جَب مَیں یروشلیمؔ پر اَپنی چار خوفناک سزائیں نازل کروں گا یعنی تلوار اَور قحط اَور جنگلی درندے اَور وَبا۔ تاکہ اُس کے لوگ اَور اُن کے جانور مارے جایٔیں!


خشک سالی کے بارے میں یَاہوِہ کا یہ کلام یرمیاہؔ پر نازل ہُوا،


اَور زرخیز زمین کو صحرائے شور کر دیا، کیونکہ وہاں کے باشِندے بدکاری سے بھرے ہُوئے تھے۔


چنانچہ ایلیّاہ احابؔ سے مُلاقات کرنے کے لیٔے روانہ ہویٔے۔ اُس وقت سامریہؔ میں سخت قحط تھا۔


اُس کے بعد اِبصانؔ جو بیت لحمؔ کا تھا اِسرائیل کا قاضی بنا۔


اَور داویؔد کی حُکمرانی کے دَوران تین سال مسلسل قحط پڑا لہٰذا داویؔد نے یَاہوِہ سے دریافت کیا۔ یَاہوِہ نے فرمایا کہ، ”یہ شاؤل اَور اُس کے خُونریز گھرانے کے سبب سے ہے اَور اِس لیٔے بھی کہ اُس نے گِبعونیوں کو قتل کیا تھا۔“


یہُودیؔہ کے بیت لحمؔ میں جو بنی یہُوداہؔ کے برادریوں کے مُلک کا ایک لیوی جَوان مُقیم تھا


لیکن اَے بیت لحمؔ اِفراتہؔ، تُو جو یہُوداہؔ کی برادری میں سَب سے چھوٹاہے، تو بھی تُجھ میں سے میرے لیٔے ایک حاکم برپا ہوگا جو سارے اِسرائیل پر حُکومت کرےگا، وہ ایّام اَزل سے ہے، اُس کا ظہُور قدیم زمانے سے ہے۔


بیت لحمؔ کا باپ سالماؔ اَور بیت گادِرؔ کا باپ حارِف۔


بنی سالماؔ: بیت لحمؔ، نطُوفاتی، عطروتؔ بیت یُوآبؔ اَور مناحاتی کے آدھے لوگ اَور زوریتی،


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات