Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




رومیوں 9:32 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

32 کیوں؟ اِس لیٔے کہ اُنہُوں نے ایمان سے نہیں بَلکہ اعمال کے ذریعہ اُسے حاصل کرنا چاہا اَور ٹھوکر لگنے والے پتّھر سے ٹھوکر کھائی۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

32 کِس لِئے؟ اِس لِئے کہ اُنہوں نے اِیمان سے نہیں بلکہ گویا اَعمال سے اُس کی تلاش کی۔ اُنہوں نے اُس ٹھوکر کھانے کے پتّھر سے ٹھوکر کھائی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

32 इसकी क्या वजह थी? यह कि वह अपनी तमाम कोशिशों में ईमान पर इनहिसार नहीं करते थे बल्कि अपने नेक आमाल पर। उन्होंने राह में पड़े पत्थर से ठोकर खाई।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

32 اِس کی کیا وجہ تھی؟ یہ کہ وہ اپنی تمام کوششوں میں ایمان پر انحصار نہیں کرتے تھے بلکہ اپنے نیک اعمال پر۔ اُنہوں نے راہ میں پڑے پتھر سے ٹھوکر کھائی۔

باب دیکھیں کاپی




رومیوں 9:32
15 حوالہ جات  

مگر ہم اُس المسیح مصلُوب کی مُنادی کرتے ہیں: جو یہُودیوں کے نزدیک ٹھوکر کا باعث اَور غَیریہُودیوں کے نزدیک بےوقُوفی ہے۔


اَور ”ٹھیس لگنے کا پتّھر اَور ٹھوکر کھانے کی چٹّان بَن گیا۔“ وہ اِس لیٔے ٹھوکر کھاتے ہیں کیونکہ وہ کِتاب مُقدّس پر ایمان نہیں لاتے ہیں اَور یہی سزا خُدا نے اُن کے لیٔے بھی مُقرّر کی ہے۔


میں پھر پُوچھتا ہُوں، کیا یہُودیوں نے اَیسی ٹھوکر کھائی کہ گِر پڑیں اَور پھر اُٹھ نہ سکیں۔ ہرگز نہیں! بَلکہ اُن کی سرکشی سے غَیریہُودیوں کو نَجات حاصل کرنے کی تَوفیق مِلی تاکہ یہُودیوں کو غیرت آئے۔


مُبارک ہے وہ جو میرے سبب سے ٹھوکر نہ کھائے۔“


چونکہ وہ خُدا کی راستبازی سے واقف نہ تھے بَلکہ خُود اَپنی راستبازی کو قائِم رکھنے کی کوشش کرتے رہے، اِس لیٔے وہ خُدا کی راستبازی کے تابع نہ ہویٔے۔


چنانچہ یہ وعدہ ایمان کی بِنا پر دیا جاتا ہے تاکہ بطور فضل سمجھا جائے اَور حضرت اَبراہامؔ کی کل نَسل کے لیٔے ہو، صِرف اُن ہی کے لیٔے نہیں جو اہلِ شَریعت ہیں بَلکہ اُن کے لیٔے بھی جو ایمان لانے کے لِحاظ سے اُس کی نَسل ہیں کیونکہ حضرت اَبراہامؔ ہم سَب کے باپ ہیں۔


تَب شمعُونؔ نے اُنہیں برکت دی اَور اُس کی ماں مریمؔ سے کہا: ”دیکھ! یہ طے ہو چُکاہے کہ یہ بچّہ اِسرائیلؔ میں بہت سے لوگوں کے زوال اَور عروج کا باعث ہوگا اَور اَیسا نِشان بنے گا جِس کی مُخالفت کی جائے گی۔


پھر اُنہُوں نے اُن باتوں کے سبب سے ٹھوکر کھائی۔ لیکن یِسوعؔ نے اُن سے فرمایا، ”نبی کی بےقدری اُس کے اَپنے شہر اَور گھر کے سِوا اَور کہیں نہیں ہوتی ہے۔“


اَور وہ ایک پاک مقام ہوگا؛ لیکن اِسرائیل کے دونوں گھرانوں کے لیٔے وہ ٹھیس لگنے کا پتّھر اَور ٹھوکر کھانے کی چٹّان۔ اَور یروشلیمؔ والوں کے لیٔے جال اَور پھندا ہوگا۔


اُن میں سے اکثر ٹھوکر کھایٔیں گے؛ اَور گِر کر چکنا چُور ہو جایٔیں گے اَور پھندے میں پھنس کر پکڑے جایٔیں گے۔“


جَیسا کہ صحیفہ یُوں بَیان کرتا ہے: ”دیکھو! مَیں صِیّونؔ میں کونے کے سِرے کا، ایک مُنتخب اَور قیمتی پتّھر رکھ رہا ہُوں، اَورجو اُس پر ایمان لایٔے گا وہ کبھی شرمندہ نہ ہوگا۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات