Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




رومیوں 8:14 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

14 اِس لیٔے کہ جو خُدا کے رُوح کی ہدایت پر چلتے ہیں وُہی خُدا کے بیٹے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

14 اِس لِئے کہ جِتنے خُدا کے رُوح کی ہدایت سے چلتے ہیں وُہی خُدا کے بیٹے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

14 जिसकी भी राहनुमाई रूहुल-क़ुद्स करता है वह अल्लाह का फ़रज़ंद है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

14 جس کی بھی راہنمائی روح القدس کرتا ہے وہ اللہ کا فرزند ہے۔

باب دیکھیں کاپی




رومیوں 8:14
24 حوالہ جات  

اگر تُم پاک رُوح کی ہدایت سے زندگی گزارتے ہو، تو شَریعت کے ماتحت نہیں ہو۔


لیکن جِتنوں نے اُنہیں قبُول کیا، اُنہُوں نے اُنہیں خُدا کے فرزند ہونے کا حق بخشا یعنی اُنہیں جو اُن کے نام پر ایمان لایٔے۔


اِس لیٔے کہ تُم سَب المسیح یِسوعؔ پر ایمان لانے کے وسیلہ سے خُدا کے فرزند بَن گئے ہو،


میرا مطلب یہ ہے، اگر تُم پاک رُوح کے کہنے پر چلوگے، تو جِسم کی بُری خواہشوں کو ہرگز پُورا نہ کروگے۔


مُجھے سکھائیں کہ آپ کی مرضی پُوری کر سکوں، کیونکہ آپ میرے خُدا ہیں؛ آپ کی نیک رُوح، ہموار زمین پر میری رہنمائی کرے۔


جو غالب آئے گا وہ اِن سَب چیزوں کا وارِث ہوگا۔ اَور مَیں اُن کا خُدا ہُوں گا اَور وہ میرے فرزند ہوں گے۔


دیکھو، آسمانی باپ نے ہم سے کیسی مَحَبّت کی ہے کہ ہم خُدا کے فرزند کَہلاتے ہیں اَور ہم واقعی ہیں بھی۔ دُنیا ہمیں اِس لیٔے نہیں جانتی کیونکہ اِس نے یِسوعؔ کو بھی نہیں جانا۔


اَور ”میں تمہارا باپ ہوں گا، اَور تُم میرے بیٹے، بیٹیاں ہوگے، یہ قول خُداوؔند قادرمُطلق کا ہے۔“


چونکہ تُم فرزند ہو، اِس لیٔے خُدا نے اَپنے بیٹے کا رُوح ہمارے دِلوں میں بھیجا، اَور وہ رُوح ”اَبّا، یعنی اَے باپ،“ کہہ کر پُکارتا ہے۔


جو لوگ جِسم کے مُطابق زندگی گزارتے ہیں اُن کے خیالات نَفسانی خواہشات کی طرف لگے رہتے ہیں۔ لیکن جو لوگ پاک رُوح کے مُطابق زندگی گزارتے ہیں اُن کے خیالات رُوحانی خواہشوں کی طرف لگے رہتے ہیں۔


لیکن تُم اَپنے جِسم کے نہیں بَلکہ رُوح کے تابع ہو بشرطیکہ خُدا کا رُوح تُم میں بسا ہُوا ہو۔ اَور جِس میں المسیح کا رُوح نہیں وہ المسیح کا نہیں۔


”پھر بنی اِسرائیل سمُندر کے کنارے کی ریت کی مانند ہوں گے جسے ناپا یا گِنا نہیں جا سَکتا اَور جہاں اُن سے یہ کہا گیا تھا، ’تُم میری اُمّت نہیں ہو،‘ وہاں، اُنہیں زندہ خُدا کے فرزند کہا جائے گا۔


کیونکہ نُور کا پھل ہر طرح کی نیکی، راستبازی اَور سچّائی ہے۔


چنانچہ ساری خِلقتؔ بڑی آرزُو کے ساتھ اِس اِنتظار میں ہے کہ خُدا اَپنے فرزندوں کو ظاہر کرے۔


اِس سے مُراد یہ ہے: جِسمانی طور پر پیدا ہونے والے فرزند خُدا کے فرزند نہیں بَن سکتے بَلکہ صِرف وہ جو خُدا کے وعدہ کے مُطابق پیدا ہویٔے ہیں، حضرت اَبراہامؔ کی نَسل شُمار کیٔے جاتے ہیں۔


خُدا نے اَپنی خُوشی سے پہلے ہی یہ نیک فیصلہ کر لیا تھا، وہ ہمیں یِسوعؔ المسیح کے ذریعہ اَپنا لے پالک فرزند بنائے


میں راستبازی کی راہ پر؛ اِنصاف کے راستوں کے ساتھ ساتھ چلتی ہُوں۔


اَور ”جِس جگہ اُن سے یہ کہا گیا تھا، ’تُم میری اُمّت نہیں ہو،‘ اُسی جگہ اُنہیں ’زندہ خُدا کے فرزند کہا جائے گا۔‘ “


مُبارک ہیں وہ جو صُلح کراتے ہیں، کیونکہ وہ خُدا کے بیٹے کہلایٔیں گے۔


تاکہ اُنہیں جو شَریعت کے ماتحت ہیں، ہمیں خرید کر چُھڑا لے اَور ہم مُتَنَبّیٰ فرزند ہونے کا درجہ پائیں۔


جو کویٔی خُدا کے حُکموں پر عَمل کرتا ہے وہ خُدا میں قائِم رہتاہے اَور خُدا اُس میں، اَور خُدا نے جو پاک رُوح ہمیں بخشا ہے، ہم اُسی کے وسیلے سے یہ جانتے ہیں کہ خُدا ہم میں قائِم رہتاہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات