Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




رومیوں 6:18 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

18 تُم گُناہ کی غُلامی سے آزادی پا کر راستبازی کی غُلامی میں آ گئے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

18 اور گُناہ سے آزاد ہو کر راست بازی کے غُلام ہو گئے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

18 अब आपको गुनाह से आज़ाद कर दिया गया है, रास्तबाज़ी ही आपकी मालिकन बन गई है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

18 اب آپ کو گناہ سے آزاد کر دیا گیا ہے، راست بازی ہی آپ کی مالکن بن گئی ہے۔

باب دیکھیں کاپی




رومیوں 6:18
17 حوالہ جات  

لیکن اَب تُم گُناہ کی غُلامی سے آزاد ہوکر خُدا کی غُلامی میں آ چُکے ہو اَور تُم اَپنی زندگی میں پاکیزگی کا پھل لاتے ہو جِس کا اَنجام اَبدی زندگی ہے۔


المسیح نے ہمیں آزاد کر دیا تاکہ ہم ہمیشہ آزاد رہیں۔ پس ثابت قدم رہو، اَور دوبارہ غُلامی کے جُوئے میں مت جُتو۔


کیونکہ المسیح یِسوعؔ کے وسیلے سے پاک رُوح کی زندگی بخشنے والی شَریعت نے، مُجھے گُناہ اَور موت کی شَریعت سے آزاد کر دیا۔


تَب تُم سچّائی کو جان جاؤگے، اَور سچّائی تُمہیں آزاد کرےگی۔“


کیونکہ جو مَر گیا وہ گُناہ سے بھی بَری ہو گیا۔


کیونکہ تُم شَریعت کے ماتحت نہیں بَلکہ فضل کے ماتحت ہو اِس لیٔے گُناہ کا تُم پر اِختیار نہ ہوگا۔


تیرے خِلاف بنایا گیا کویٔی بھی ہتھیار کامیاب نہ ہوگا، اَور تُو ہر اُس زبان کو جو تُجھے مُلزم قرار دے گی جھُوٹا ثابت کر دے گا۔ کہ یہ ہی ہے یَاہوِہ کے خادِموں کی مِیراث اَور یہ ہی ہے میری طرف سے اُن کی راستبازی،“ یَاہوِہ کا یہ ہی فرمان ہے۔


اَور تُم خُود کو آزاد جانو، مگر اَپنی اِس آزادی کو بدکاری کی لیٔے اِستعمال نہ کرو، بَلکہ خُدا کے بندوں کی طرح زندگی بسر کرو۔


اَے یَاہوِہ، ہمارے خُدا، آپ کے سِوا دُوسرے حاکموں نے بھی ہم پر حُکومت کی ہے، لیکن ہم صِرف تیرے ہی نام کو عزّت دیتے ہیں۔


میں آزادی سے چلُوں گا، کیونکہ مَیں آپ کے قوانین کا طالب رہا ہُوں۔


مَیں آپ کے اَحکام کی راہ میں دَوڑتا ہُوں، کیونکہ آپ نے میری سمجھ میں کشادگی عطا فرمائی ہے۔


اَے یَاہوِہ، واقعی مَیں آپ کا خادِم ہُوں؛ مَیں آپ کا خادِم اَور آپ کی خادِمہ کا فرزند ہُوں؛ آپ نے مُجھے میری زنجیروں سے آزاد کر دیا۔


اِس لیٔے اگر بیٹا تُمہیں آزاد کرےگا، تو تُم حقیقت میں آزاد ہو جاؤگے۔


”خُداوؔند کا رُوح مُجھ پر ہے، اُس نے مُجھے مَسح کیا ہے تاکہ میں غریبوں کو خُوشخبری سُناؤں۔ اُس نے مُجھے بھیجا ہے تاکہ میں قَیدیوں کے لیٔے رِہائی اَور اَندھوں کو بینائی کی خبر دُوں، کُچلے ہوؤں کو آزادی بخشوں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات