Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




رومیوں 5:12 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

12 پس جَیسے ایک آدمی کے ذریعہ گُناہ دُنیا میں داخل ہُوا اَور گُناہ کے سبب سے موت آئی وَیسے ہی موت سَب اِنسانوں میں پھیل گئی کیونکہ سَب نے گُناہ کیا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

12 پس جِس طرح ایک آدمی کے سبب سے گُناہ دُنیا میں آیا اور گُناہ کے سبب سے مَوت آئی اور یُوں مَوت سب آدمِیوں میں پَھیل گئی اِس لِئے کہ سب نے گُناہ کِیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

12 जब आदम ने गुनाह किया तो उस एक ही शख़्स से गुनाह दुनिया में आया। इस गुनाह के साथ साथ मौत भी आकर सब आदमियों में फैल गई, क्योंकि सबने गुनाह किया।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

12 جب آدم نے گناہ کیا تو اُس ایک ہی شخص سے گناہ دنیا میں آیا۔ اِس گناہ کے ساتھ ساتھ موت بھی آ کر سب آدمیوں میں پھیل گئی، کیونکہ سب نے گناہ کیا۔

باب دیکھیں کاپی




رومیوں 5:12
20 حوالہ جات  

اَور جَیسے ایک آدمی کی نافرمانی سے بہت سے لوگ گُنہگار ٹھہرے وَیسے ہی ایک آدمی کی فرمانبرداری سے بہت سے لوگ راستباز ٹھہرائے جایٔیں گے۔


کیونکہ گُناہ کی مزدُوری موت ہے لیکن خُدا کی بخشش ہمارے خُداوؔند المسیح یِسوعؔ میں اَبدی زندگی ہے۔


کیونکہ سَب نے گُناہ کیا ہے اَور خُدا کے جلال سے محروم ہیں،


پھر خواہش حاملہ ہوکر گُناہ کو پیدا کرتی ہے اَور گُناہ اَپنے شباب پر پہُنچ کر موت کو خلق کرتا ہے۔


لیکن تُم نیک و بد کی پہچان کے درخت کا پھل ہرگز نہ کھانا، کیونکہ جَب تُم اُسے کھاؤگے تو یقیناً مَر جاؤگے۔“


یقیناً میں اَپنی پیدائش کے وقت سے گُناہ آلُودہ تھا، بَلکہ، اُس وقت سے، جَب مَیں اَپنی ماں کے رحم میں پڑا۔


تُم اَپنے ماتھے کے پسینے کی روٹی کھاؤگے: جَب تک کہ تُم زمین میں پھر لَوٹ نہ جاؤ، اِس لیٔے کہ تُم اُسی میں سے نکالے گئے ہو؛ کیونکہ تُم خاک ہو اَور خاک ہی میں پھر لَوٹ جاؤگے۔“


جَب عورت نے دیکھا کہ اُس درخت کا پھل کھانے کے لیٔے اَچھّا اَور دیکھنے میں خُوشنما اَور حِکمت پانے کے لیٔے خُوب مَعلُوم ہوتاہے، تو اُس نے اُس میں سے لے کر کھایا اَور اَپنے خَاوند کو بھی دیا، جو اُس کے ساتھ تھا اَور اُس نے بھی کھایا۔


تاکہ جِس طرح گُناہ نے موت کے سبب سے بادشاہی کی اُسی طرح فضل بھی راستبازی کے ذریعہ اَیسی بادشاہی کرے جو ہمارے خُداوؔند یِسوعؔ المسیح کے وسیلہ سے اَبدی زندگی تک قائِم رہے۔


ہم سَب کے سَب کیٔی طرح سے خطا کرتے ہیں۔ مگر کامِل شخص وہ ہے جو بولنے میں کبھی خطا نہیں کرتا۔ اَیسا آدمی ہی اَپنے سارے بَدن کو قابُو میں رکھنے کے قابل ہے۔


ہر زندہ جان میری ہے۔ باپ بھی اَور بیٹا بھی۔ میرے لیٔے دونوں یکساں ہیں۔ جو جان گُناہ کرےگی وُہی مَرے گی۔


چنانچہ جِس طرح ایک آدمی کے جُرم کے سبب سے سَب آدمیوں کے لیٔے موت کی سزا کا حُکم ہُوا اُسی طرح ایک ہی کی راستبازی کے کام کے وسیلہ سے سَب آدمیوں کو وہ نِعمت مِلی جِس سے وہ راستباز ٹھہرائے جاتے ہیں تاکہ زندگی پائیں۔


لہٰذا جِن باتوں سے تُم اَب شرمندہ ہو، اُن سے تُمہیں کیا حاصل ہُوا؟ کیونکہ اُن کا اَنجام تو موت ہے۔


موت کا ڈنک گُناہ ہے، اَور گُناہ کا زور شَریعت ہے۔


کبھی ہم بھی اُن میں شامل تھے، اَور نَفسانی خواہشوں میں زندگی گزارتے تھے اَور دِل و دماغ کی ہر روِش کو پُورا کرنے میں لگے رہتے تھے۔ اَور طبعی طور پر دُوسرے اِنسانوں کی طرح خُدا کے غضب کے ماتحت تھے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات