Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




رومیوں 3:11 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

11 کویٔی بھی سمجھدار نہیں، کویٔی بھی خُدا کا مِتلاشی نہیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

11 کوئی سمجھ دار نہیں۔ کوئی خُدا کا طالِب نہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

11 कोई नहीं जो समझदार है, कोई नहीं जो अल्लाह का तालिब है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

11 کوئی نہیں جو سمجھ دار ہے، کوئی نہیں جو اللہ کا طالب ہے۔

باب دیکھیں کاپی




رومیوں 3:11
25 حوالہ جات  

خُدا آسمان پر سے نیچے بنی آدمؔ پر نگاہ کرتے ہیں تاکہ دیکھیں کہ کویٔی دانشمند اَور کویٔی خُدا کا طالب ہے یا نہیں۔


کیونکہ ہم بھی ایمان لانے سے پہلے ناسمجھ، نافرمان، فریب کھانے والے اَور ہر طرح کی خواہشوں اَور عیّاشیوں کی غُلامی میں تھے۔ بدنیّتی اَور حَسد میں زندگی گزارتے تھے۔ لوگ ہم سے نفرت کرتے تھے اَور ہم اُن سے۔


میرے لوگ علمی مَعرفت کے نہ ہونے سے تباہ ہو گئے۔ ”چونکہ تُم نے علمی مَعرفت کو ٹھکرایا، اِس لیٔے مَیں بھی تُمہیں اَپنی کہانت سے ٹھکراتا ہُوں؛ چونکہ تُم نے اَپنے خُدا کے آئین کو بھلا دیا ہے، اِس لیٔے مَیں بھی تمہاری اَولاد کو بھُول جاؤں گا۔


اِس لیٔے کہ جِسمانی غرض خُدا کی عداوت کرتی ہے؛ وہ نہ تو خُدا کی شَریعت کے تابع ہے نہ ہو سکتی ہے۔


”کیونکہ میری قوم احمق ہیں؛ وہ مُجھے نزدیکی سے نہیں جانتے۔ وہ نادان بچّے ہیں؛ جِن میں کچھ بھی سمجھ نہیں۔ وہ بدی کرنے میں ماہر ہیں؛ لیکن نیکی کرنا نہیں جانتے۔“


جنہوں نے میرے بارے میں پُوچھا بھی نہیں، میں اُن پر ظاہر ہو گیا؛ اَور جنہوں نے مُجھے ڈھونڈا بھی نہیں، اُنہُوں نے مُجھے پا لیا۔ اَورجو قوم میرے نام سے نہیں کہلاتی تھی، اُس سے مَیں نے کہا: مَیں حاضِر ہُوں، مَیں حاضِر ہُوں۔


جَب تک یَاہوِہ مِل سَکتا ہے اُس کے طالب ہو؛ اَور جَب تک وہ نزدیک ہے اُسے پُکارو۔


افسوس اُن پرجو مدد کے لیٔے مِصر جاتے ہیں، اَور گھوڑوں پر اِعتماد رکھتے ہیں، اَور اَپنے کثیرُالتعداد رتھوں پر اَور اَپنے سواروں کی بڑی طاقت پر بھروسا رکھتے ہیں، لیکن اِسرائیل کے قُدُّوس پر نگاہ نہیں کرتے، نہ یَاہوِہ سے مدد طلب کرتے ہیں۔


اَور ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ خُدا کا بیٹا آ گیا ہے اَور اُس نے ہمیں سمجھ بخشی ہے تاکہ ہم اُسے جان لیں جو حقیقی ہے؛ اَور ہم اُس میں ہیں جو حقیقی ہے، یعنی اُس کے بیٹے یِسوعؔ المسیح میں۔ وُہی حقیقی خُدا اَور اَبدی زندگی ہے۔


چونکہ اُنہُوں نے خُدا کی پہچان پر قائِم رہنا مُناسب نہ سمجھا اِس لیٔے اُس نے اُنہیں ناپسندیدہ خَیالوں اَور نامُناسب حرکات کا شِکار ہونے دیا۔


وہ عقلمند ہونے کا دعویٰ کرتے تھے لیکن احمق نکلے۔


جَب کویٔی آسمانی بادشاہی کا پیغام سُنتا ہے لیکن سمجھتا نہیں تو جو بیج اُس کے دِل میں بویا گیا تھا، شیطان آتا ہے اَور اُسے چھین لے جاتا ہے۔ یہ وُہی بیج ہے جو راہ کے کنارے بویا گیا تھا۔


اِسرائیل کی ضِد اُس کے خِلاف گواہی دے رہی ہے، لیکن اُن سَب کے باوُجُود بھی وہ یَاہوِہ اَپنے خُدا کی طرف نہیں لَوٹتا اَور نہ ہی اُن کا طالب ہوتاہے۔


جَب اُس کی شاخیں سُوکھ جاتی ہیں تو اُنہیں توڑا جاتا ہے اَور عورتیں آکر اُس سے آگ جَلا دیتی ہیں۔ کیونکہ یہ لوگ ناسمجھ ہیں؛ اِس لیٔے اُن کا بنانے والا اُن پر رحم نہیں کرتا۔ اَور اُن کا خالق اُن پر مہربان نہیں ہوتا۔


پھر بھی لوگ اَپنے مارنے والے کی طرف نہیں لَوٹے، نہ ہی وہ قادرمُطلق یَاہوِہ کے طالب ہُوئے۔


”اَے نادانو! تُم کب تک اَپنی نادانی کو عزیز رکھوگے؟ ٹھٹّھےباز کب تک ٹھٹّھےبازی سے خُوش ہوں گے اَور احمق علم سے عداوت رکھیں گے؟


یَاہوِہ کا خوف حِکمت کی اِبتدا ہے لیکن احمق حِکمت اَور تربّیت کو حقیر جانتے ہیں۔


اَے قوم کے نادانوں! غور کرو؛ اَے احمقو! تُمہیں کب عقل آئے گی؟


خُدا پُوچھتے ہیں کیا بدکار یہ کبھی نہ سیکھیں گے؟ جو میری اُمّت کو اَیسے کھا جاتے ہیں جَیسے اِنسان روٹی کھاتا ہے اَورجو خُدا کا نام کبھی نہیں لیتے۔


جَیسا کہ کِتاب مُقدّس میں لِکھّا ہے: ”کویٔی بھی اِنسان راستباز نہیں، ایک بھی نہیں؛


سَب کے سَب خُدا سے گُمراہ ہو گئے، وہ کسی کام کے نہیں رہے؛ اُن میں کویٔی بھی اِنسان نہیں جو نیکی کرتا ہو، ایک بھی نہیں۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات