Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




رومیوں 2:28 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

28 جو محض ظاہری ہو وہ یہُودی نہیں ہوتا اَور نہ ہی وہ ختنہ ہوتاہے جو محض ظاہری اَور جِسمانی ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

28 کیونکہ وہ یہُودی نہیں جو ظاہِر کا ہے اور نہ وہ خَتنہ ہے جو ظاہِری اور جِسمانی ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

28 आप इस बिना पर हक़ीक़ी यहूदी नहीं हैं कि आपके वालिदैन यहूदी थे या आपके बदन का ख़तना ज़ाहिरी तौर पर हुआ है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

28 آپ اِس بنا پر حقیقی یہودی نہیں ہیں کہ آپ کے والدین یہودی تھے یا آپ کے بدن کا ختنہ ظاہری طور پر ہوا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




رومیوں 2:28
17 حوالہ جات  

سچ تو یہ ہے کہ ختنہ کرانا یا نہ کرانا اہم نہیں؛ لیکن نئی مخلُوق بَن جانا بڑا اہم ہے۔


اَور خُود سے اِس گُمان میں نہ رہنا کہ تُم کہہ سکتے ہو، ’ہم تو حضرت اَبراہامؔ کی اَولاد ہیں۔‘ کیونکہ مَیں تُم سے کہتا ہُوں کہ خُدا اِن پتھّروں سے بھی حضرت اَبراہامؔ کے لیٔے اَولاد پیدا کر سَکتا ہے۔


میں تیری مُصیبت اَور مفلسی سے واقف ہُوں لیکن تُو دولتمند ہے اَور اُن لوگوں کے لَعن طَعن سے بھی واقف ہے جو اَپنے آپ کو یہُودی کہتے ہیں مگر ہیں نہیں بَلکہ شیطان کی جماعت ہیں۔


اَور اُسی پانی کا مُشابہ بھی یعنی پاک غُسل یِسوعؔ المسیح کے جی اُٹھنے کے وسیلہ سے اَب تُمہیں بچاتا ہے۔ پاک غُسل سے جِسم کی نَجاست دُور نہیں کی جاتی ہے بَلکہ پاک غُسل کے وقت ہم صَاف ضمیر سے خُدا کے ساتھ عہد کرتے ہیں۔


اگر تُم یہُودی کَہلاتے ہو؛ اَور شَریعت پر ایمان اَور خُدا کے ساتھ اَپنے رشتہ پر فخر کرتے ہو؛


جَب یِسوعؔ نے نتن ایل کو پاس آتے دیکھا تو اُس کے بارے میں فرمایا، ”یہ ہے حقیقی اِسرائیلی، جِس کے دِل میں کھوٹ نہیں۔“


جَیسے مِصر، یہُودیؔہ، اِدُوم، بنی عمُّون اَور مُوآب اَور وہ لوگ جو گال کے بال مُنڈواتے اَور بیابان میں رہتے ہیں، کیونکہ یہ سَب قومیں دراصل نامختون ہیں اَور بنی اِسرائیل کا سارا گھرانا بھی دِل کا نامختون ہے۔“


بے شک خُدا اِسرائیل پر، یعنی پاک دِل والوں پر مہربان ہیں۔


اَے بنی یہُوداہؔ اَور یروشلیمؔ کے لوگوں، یَاہوِہ کے لیٔے اَپنا ختنہ کرو، ہاں اَپنے دِل کا ختنہ کرو، ورنہ تمہاری بداعمالی کے باعث، میرا قہر آگ کی مانند نازل ہوگا، اَور اَیسا بھڑکے گا کہ کویٔی اُسے بُجھا نہ سکےگا۔


”اَیسے دِن آنے والے ہیں،“ یَاہوِہ فرماتے ہیں، ”جَب مَیں اُن سَب کو سزا دُوں گا جِن کا صِرف جِسمانی ختنہ ہُواہے۔


پس یاد رکھو کہ پہلے تُم پیدائش کے لِحاظ سے غَیریہُودی تھے اَور وہ ”مختون“ لوگ جِن کا ختنہ ہاتھ سے کیا ہُوا جِسمانی نِشان ہے تُمہیں ”نامختون“ کہتے تھے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات