Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




رومیوں 16:5 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

5 اُن کے گھر کی جماعت سے بھی میرا سلام کہو۔ میرے عزیز اِپینتُسؔ سے سلام کہو۔ وہ صُوبہ آسیہؔ کا سَب سے پہلا شخص ہے جو المسیح پر ایمان لایا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

5 اور اُس کلِیسیا سے بھی سلام کہو جو اُن کے گھر میں ہے۔ میرے پِیارے اِپینِتُس سے سلام کہو جو مسِیح کے لِئے آسیہ کا پہلا پَھل ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

5 उनके घर में जमा होनेवाली जमात को भी मेरा सलाम देना। मेरे अज़ीज़ दोस्त इपिनेतुस को मेरा सलाम देना। वह सूबा आसिया में मसीह का पहला पैरोकार यानी उस इलाक़े की फ़सल का पहला फल था।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

5 اُن کے گھر میں جمع ہونے والی جماعت کو بھی میرا سلام دینا۔ میرے عزیز دوست اپنیتس کو میرا سلام دینا۔ وہ صوبہ آسیہ میں مسیح کا پہلا پیروکار یعنی اُس علاقے کی فصل کا پہلا پھل تھا۔

باب دیکھیں کاپی




رومیوں 16:5
20 حوالہ جات  

لَودِیکیہؔ شہر کے مسیحی بھائیوں اَور بہنوں کو، اَور بہن نُمفاسؔ اَور اُس کے گھر کی جماعت کو میرا سلام کہنا۔


اَور بہن اَفّیہؔ، اَور بھایٔی اَرخِپُّسؔ جو ہم فَوجی ہے اَور اُس جماعت کے نام خط جو فِلیمون کے گھر میں جمع ہوتی ہے۔


صُوبہ آسیہؔ کی جماعتیں تُمہیں سلام کہتی ہیں۔ اَکوِلہؔ اَور پرسکِلّہؔ، اُس جماعت سمیت جو اُن کے گھر میں جمع ہوتی ہے، تُمہیں خُداوؔند کے نام سے سرگرمی کے ساتھ سلام کہتے ہیں۔


اَے بھائیو اَور بہنوں! تُم اِستِفناسؔ اَور اُس کے گھر والوں کو تو جانتے ہی ہو۔ وہ صُوبہ اَخیہؔ میں سَب سے پہلے مسیحی ہویٔے تھے۔ اُنہُوں نے مسیحی مُقدّسین کی خدمت اَور مدد کرنے کے لیٔے اَپنی زندگی وقف کر رکھی ہے۔


کیونکہ جہاں دو یا تین میرے نام پر اِکھٹّے ہوتے ہیں وہاں میں اُن کے درمیان مَوجُود ہوتا ہُوں۔“


یہ وہ ہیں جنہوں نے اَپنے آپ کو عورتوں کے ساتھ آلُودہ نہیں کیا بَلکہ کنوارے ہیں۔ یہ وہ ہیں جو برّہ کے پیچھے پیچھے چلتے ہیں، جہاں بھی وہ جاتا ہے۔ وہ آدمیوں میں سے خرید لیٔے گیٔے ہیں تاکہ وہ خُدا اَور برّہ کے لیٔے پہلے پھل ہوں۔


مُجھ بُزرگ کی جانِب سے، میرے عزیز گیُسؔ کے نام خط جِس سے میں نہایت سچّی مَحَبّت رکھتا ہُوں۔


اُس نے اَپنی مرضی سے ہمیں کلامِ حق کے وسیلہ سے پیدا کیا تاکہ اُس کی مخلُوقات میں سے ہم گویا پہلے پھل ہوں۔


میں جانتا ہُوں کہ تُمہیں مدد کرنے کا شوق ہے، اِس لیٔے میں مَکِدُنیہؔ کے لوگوں کے سامنے تمہاری تعریف کرتا ہُوں، مَیں نے اُنہیں بتایا کہ تُم صُوبہ اَخیہؔ والے، پچھلے سال سے عَطیّہ دینے کے لئے تیّار ہو؛ تمہاری اِس سرگرمی سے اکثر مسیحی مَکِدُنی بھائیوں میں اَیسا کرنے کا جوش پیدا ہُوا۔


پَولُسؔ کی طرف سے جو خُدا کی مرضی سے المسیح یِسوعؔ کے رسول ہیں، اَور بھایٔی تِیمُتھِیُس کی طرف سے بھی، خُدا کی جماعت کے نام جو کُرِنتھُسؔ شہر میں ہے اَور تمام صُوبہ اَخیہؔ کے سَب مسیحی مُقدّسین کے نام یہ خط لِکھّا:


ترُوفَینہؔ اَور ترُوفَوسہؔ سے سلام کہو جو خُداوؔند کی خدمت میں بہت محنت کرتی ہیں۔ عزیزہ پرسِسؔ سے سلام کہو جِس نے خُداوؔند کی خاطِر بہت محنت کی ہے۔


اَمپلیاطُسؔ سے جو خُداوؔند میں میرا عزیز ہے، سلام کہو۔


کیونکہ مَکِدُنیہؔ اَور صُوبہ اَخیہؔ کے مسیحی مُومِنین یروشلیمؔ کے غریب مُقدّسین کے لیٔے عَطیّہ بھیجنا چاہتے ہیں۔


اگر نذر کا پہلا پیڑا نذر کر دئیے جانے کے بعد پاک ٹھہرا تو سارا گوندھا ہُوا آٹا بھی پاک ٹھہرے گا اَور اگر درخت کی جڑ پاک ہے تو اُس کی ڈالیاں بھی پاک ہوں گی۔


جَب اپُلّوسؔ نے سمُندر پار صُوبہ اَخیہؔ جانے کا اِرادہ کیا تو بھائیو اَور بہنوں نے اُن کی ہِمّت اَفزائی کی اَور وہاں شاگردوں کو لِکھّا کہ اُن سے خُلوص سے ملیں۔ وہاں پہُنچ کر اپُلّوسؔ نے اُن لوگوں کی بڑی مدد کی جو خُدا کے فضل کی بدولت ایمان لایٔے تھے۔


جَب گلیّؔو صُوبہ اَخیہؔ کا حاکم تھا، تو یہُودیوں نے مِل کر پَولُسؔ پر ہلّہ بول دیا اَور اُنہیں پکڑکر عدالت میں لے۔ گیٔے


ہم تو پارتھیا، مادِیا، عیلامی؛ اَور مسوپتامیہؔ کے رِہائشی علاقے یہُودیؔہ، کپُدکیہؔ، پُنطُسؔ آسیہؔ،


پَولُسؔ اَور اُن کے ساتھی فرُوگِیہؔ اَور گلِتیؔہ کے علاقہ میں سے ہوکر گزرے کیونکہ پاک رُوح نے اُنہیں آسیہؔ میں کلام سُنانے سے روک دیا تھا۔


بَلکہ اُنہُوں نے مُجھے بچانے کے لیٔے اَپنی جان خطرہ میں ڈال دی تھی۔ صِرف میں ہی نہیں بَلکہ غَیریہُودیوں کی تمام جماعتیں بھی اُن کی شُکرگزار ہیں۔


مریمؔ سے سلام کہو جِس نے تمہاری خاطِر بےحد محنت کی ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات