Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




رومیوں 16:17 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

17 پس اَے بھائیو اَور بہنوں! میں تُم سے اِلتماس کرتا ہُوں کہ جو لوگ اُس تعلیم کی راہ میں جو تُم نے پائی ہے روڑے اَٹکاتے اَور لوگوں میں پھوٹ ڈالتے ہیں، اُن سے ہوشیار رہو اَور اُن سے دُور ہی رہو۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

17 اب اَے بھائِیو! مَیں تُم سے اِلتماس کرتا ہُوں کہ جو لوگ اُس تعلِیم کے برخِلاف جو تُم نے پائی پُھوٹ پڑنے اور ٹھوکر کھانے کا باعِث ہیں اُن کو تاڑ لِیا کرو اور اُن سے کنارہ کِیا کرو۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

17 भाइयो, मैं आपको ताकीद करता हूँ कि आप उनसे ख़बरदार रहें जो पार्टीबाज़ी और ठोकर का बाइस बनते हैं। यह उस तालीम के ख़िलाफ़ है जो आपको दी गई है। उनसे किनारा करें

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

17 بھائیو، مَیں آپ کو تاکید کرتا ہوں کہ آپ اُن سے خبردار رہیں جو پارٹی بازی اور ٹھوکر کا باعث بنتے ہیں۔ یہ اُس تعلیم کے خلاف ہے جو آپ کو دی گئی ہے۔ اُن سے کنارہ کریں

باب دیکھیں کاپی




رومیوں 16:17
25 حوالہ جات  

یہی وہ لوگ ہیں جو تِفرقے ڈالتے ہیں۔ یہ نَفسانی لوگ ہیں جِن میں خُدا کی رُوح نہیں ہے۔


اَے بھائیو اَور بہنوں! ہم اَپنے خُداوؔند یِسوعؔ المسیح کے نام میں تُمہیں حُکم دیتے ہیں کہ ہر اُس مُومِن سے دُور رہو جو کام سے جی چُراتا ہے، اَور اُس تعلیم کے مُطابق نہیں چلتا جو ہم نے دی ہے۔


وہ بظاہر خُداپرست زندگی تو گُزاریں گے لیکن حقیقی خُداپرست زندگی کی قُوّت کا اِنکار کریں گے۔ اَیسے اِنسانوں سے کنارہ کرنا۔


خبردار، کویٔی شخص تُمہیں اُن فَلسفیانہ اَور پُر فریب خیالات کا شِکار نہ بنانے پایٔے، جِن کی بُنیاد المسیح پر نہیں بَلکہ اِنسانی روایتوں اَور دُنیوی اِبتدائی باتوں پر ہے۔


جو آدمی بِدعتی یا جھُوٹی تعلیم دینے والا ہو اُسے دو بار نصیحت کرنے کے بعد بھی اگر نہ مانے تو اُسے جماعت کی رِفاقت سے خارج کر دو۔


ختنہ کا سوال اُن مسیحی منافقین کی طرف سے اُٹھایا گیا تھا، جو چُپکے سے ہم لوگوں میں داخل ہو گئے تھے تاکہ المسیح یِسوعؔ میں حاصل ہوئی اُس آزادی کی جاسُوسی کرکے، ہمیں پھر سے یہُودی رسم و رِواج کا غُلام بنا دیں۔


مَیں نے صُوبہ مَکِدُنیہؔ جاتے وقت تُجھے نصیحت کی تھی کہ تُو اِفِسُسؔ شہر میں رہ کر جھُوٹی تعلیم دینے والے بعض شَخصُوں کو تاکید کر کہ وہ آئندہ اَیسا نہ کریں۔


اَے بھائیو اَور بہنوں! تُم سَب میرے نقش قدم پر چلو، اَور اُن لوگوں پر غور کرو جو ہمارے دئیے ہویٔے نمونہ پر چلتے ہیں۔


ٹھوکروں کی وجہ سے دُنیا پر افسوس ہے کیونکہ ٹھوکریں تو ضروُر لگیں گی! لیکن اُس پر افسوس ہے جِس کی وجہ سے ٹھوکر لگے!


تُم ابھی تک دُنیاداروں کی طرح زندگی بسر کر رہے ہو کیونکہ تُم حَسد کرتے ہو اَور آپَس میں جھگڑتے ہو۔ کیا تُم دُنیادار نہیں؟ کیا تُم دُنیوی طریق پر نہیں چل رہے ہو؟


ہم نے سُنا ہے کہ بعض لوگ ہم سے اِختیار لیٔے بغیر تمہارے یہاں گیٔے اَور اُنہُوں نے اَپنی باتوں سے تمہارے دِلوں کو پریشانی میں مُبتلا کر دیا۔


یہ لوگ نکلے تو ہم ہی میں سے مگر حقیقت میں ہم میں سے نہیں تھے کیونکہ اگر وہ ہم میں سے ہوتے تو ہمارے ہی ساتھ رہتے۔ لیکن نکل اِس لیٔے گیٔے تاکہ ظاہر ہو جائے کہ یہ لوگ ہماری جماعت کے اصل مُومِن تھے ہی نہیں۔


اَور اگر وہ اُن کی بھی نہ سُنے تو، مسیحی جماعت کو خبر کرو؛ اَور اگر وہ مسیحی جماعت کی بھی نہ سُنے تو اُسے محصُول لینے والے اَور غَیریہُودی کے برابر جانو۔


پہلی بات تو یہ ہے کہ جَب تمہاری جماعت جمع ہوتی ہے تو مَیں نے سُنا ہے کہ تمہارے درمیان تِفرقے اُٹھ کھڑے ہوتے ہیں۔ میں اِس بات کو کسی حَد تک قابل یقین سمجھتا ہُوں۔


تَب یِسوعؔ نے اَپنے شاگردوں سے کہا: ”یہ ناممکن ہے کہ لوگوں کو ٹھوکریں نہ لگیں لیکن افسوس ہے اُس شخص پرجو اِن ٹھوکروں کا باعث بنا۔


”جھُوٹے نبیوں سے خبردار رہو، وہ تمہارے پاس بھیڑوں کے لباس میں آتے ہیں لیکن باطِن میں پھاڑنے والے بھیڑئے ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات