Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




رومیوں 15:31 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

31 کہ میں یہُودیؔہ کے علاقہ کے اُن بےاِعتقادوں سے بچا رہُوں جو المسیح کے نافرمان ہیں اَور میری یروشلیمؔ میں اَنجام دی جانے والی خدمت وہاں کے مُقدّسین کو پسند آئے

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

31 کہ مَیں یہُودیہ کے نافرمانوں سے بچا رہُوں اور میری وہ خِدمت جو یروشلِیم کے لِئے ہے مُقدّسوں کو پسند آئے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

31 इसके लिए दुआ करें कि मैं सूबा यहूदिया के ग़ैरईमानदारों से बचा रहूँ और कि मेरी यरूशलम में ख़िदमत वहाँ के मुक़द्दसीन को पसंद आए।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

31 اِس کے لئے دعا کریں کہ مَیں صوبہ یہودیہ کے غیرایمان داروں سے بچا رہوں اور کہ میری یروشلم میں خدمت وہاں کے مُقدّسین کو پسند آئے۔

باب دیکھیں کاپی




رومیوں 15:31
18 حوالہ جات  

اَور ہم بُرے اَور کَج رَو لوگوں سے بچے رہیں کیونکہ سَب میں ایمان نہیں ہے۔


اُنہُوں نے ہماری اُمّید کے مُطابق خُدا کو دیا بَلکہ اُس سے کہیں زِیادہ دیا: اَور ہماری مِنّت کی کہ اُنہیں بھی مُقدّسین کی اِس خدمت میں شریک کیا جائے۔


اُس خدمت کے بارے میں جسے ہم یہُوداہؔ کے مسیحی مُقدّسین کی خاطِر اَنجام دے رہے ہیں، مُجھے زِیادہ لکھنے کی ضروُرت نہیں۔


ابھی، فی الحال تو، میں خُداوؔند کے مُقدّسین کی خدمت کرنے کے لیٔے یروشلیمؔ جا رہا ہُوں


مگر خُداوؔند میرا مددگار ہُوا۔ اَور خُداوؔند نے مُجھے قُوّت بخشی تاکہ میرے ذریعہ پیغام کی پُوری طرح سے مُنادی کی جائے تاکہ سَب غَیریہُودی اُسے سُن سکیں۔ ساتھ ہی میں بھُوکے شیروں کے مُنہ سے بھی چھُڑایا گیا۔


تُمہیں مَعلُوم ہے کہ مُجھے کِس طرح ستایا گیا اَور مَیں نے کیا کیا مُصیبتیں اُٹھائیں یعنی وہ مُصیبتیں جو انطاکِیہؔ، اِکُنِیُم اَور لُسترہؔ شہروں میں، مُجھ پر آ پڑی تھیں۔ مگر خُداوؔند نے مُجھے اُن سَب مُصیبتوں سے رِہائی بخشی۔


جنہوں نے خُداوؔند یِسوعؔ اَور اُن نبیوں کو بھی مار ڈالا اَور ہمیں بھی ستا کر در بدر کر دیا۔ اَور خُدا بھی اُن سے ناراض ہے اَور وہ سارے لوگوں کے دُشمن بنے ہویٔے ہیں۔


پھر فِیستُسؔ نے کہا: ”اگرِپّاَ بادشاہ، اَور جمع حاضرین، تُم اِس شخص کو دیکھتے ہو! جِس کے برخلاف ساری یہُودی قوم نے مُجھ سے یروشلیمؔ میں اَور یہاں قَیصؔریہ میں، چِلّا چِلّاکر درخواست کی ہے کہ اِسے زندہ نہ چھوڑا جائے۔


جہاں اہم کاہِن اَور یہُودی رہنما اُس کے حُضُور میں آکر پَولُسؔ کے خِلاف پَیروی کرنے لگے۔


تو پلٹن کے سالار نے پَولُسؔ کو فَوجیوں کے خیمے کے اَندر لے جانے کا حُکم دیا۔ اَور کہا کہ اِسے کوڑوں سے ماراجائے اَور اُس کا بَیان لیا جائے تاکہ مَعلُوم ہو کہ یہ لوگ اُس پر اِس طرح کیوں چِلّا رہے ہیں؟


حننیاہؔ نے کہا، ”اَے خُداوؔند مَیں نے اِس شخص کے بارے میں کیٔی لوگوں سے بہت سِی باتیں سُنی ہیں اَور یہ بھی کہ اِس نے تیرے مُقدّسین کے ساتھ یروشلیمؔ میں کیسی کیسی بُرائیاں کی ہیں۔


لیکن خُداوؔند نے حننیاہؔ سے فرمایا، ”جاؤ! کیونکہ مَیں نے اُس آدمی کو ایک ہتھیار کی مانِند چُن لیا ہے تاکہ اِس کے وسیلہ سے غَیریہُودی، بادشاہوں اَور بنی اِسرائیلؔ میں میرے نام کا اِظہار ہو۔


اَے بھائیو اَور بہنوں! تُم اِستِفناسؔ اَور اُس کے گھر والوں کو تو جانتے ہی ہو۔ وہ صُوبہ اَخیہؔ میں سَب سے پہلے مسیحی ہویٔے تھے۔ اُنہُوں نے مسیحی مُقدّسین کی خدمت اَور مدد کرنے کے لیٔے اَپنی زندگی وقف کر رکھی ہے۔


خُدا نے ہمیں بڑی ہلاکت سے رِہائی بخشی، اَور بخشےگا۔ اَور ہمیں خُدا سے اُمّید ہے کہ وہ آئندہ بھی رِہائی بخشتا رہے گا۔


اِس خدمت سے لوگوں پر ثابت ہو جائے گا کہ تُم المسیح کی خُوشخبری کو ماننے کا دعویٰ ہی نہیں کرتے، بَلکہ اُس پر تابِعداری سے عَمل بھی کرتے ہو۔ خُدا کی تعریف کرتے اَور سَب لوگوں کی مدد کرنے میں بڑی سخاوت سے کام لیتے ہو۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات