Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




رومیوں 14:6 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

6 جو کسی دِن کو خاص سمجھ کر مانتا ہے وہ خُداوؔند کی خاطِر مانتا ہے۔ جو کسی چیز کو کھاتا ہے وہ بھی خُداوؔند کی خاطِر کھاتا ہے اِس لیٔے کہ خُدا کا شُکر بجا لاتا ہے اَورجو اُس سے پرہیز کرتا ہے وہ بھی خُداوؔند کی خاطِر پرہیز کرتا ہے کیونکہ وہ بھی خُدا کا شُکر بجا لاتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

6 جو کِسی دِن کو مانتا ہے وہ خُداوند کے لِئے مانتا ہے اور جو کھاتا ہے وہ خُداوند کے واسطے کھاتا ہے کیونکہ وہ خُدا کا شُکر کرتا ہے اور جو نہیں کھاتا وہ بھی خُداوند کے واسطے نہیں کھاتا اور خُدا کا شُکر کرتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

6 जो एक दिन को ख़ास क़रार देता है वह इससे ख़ुदावंद की ताज़ीम करना चाहता है। इसी तरह जो सब कुछ खाता है वह इससे ख़ुदावंद को जलाल देना चाहता है। यह इससे ज़ाहिर होता है कि वह इसके लिए ख़ुदा का शुक्र करता है। लेकिन जो कुछ खानों से परहेज़ करता है वह भी ख़ुदा का शुक्र करके इससे उस की ताज़ीम करना चाहता है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

6 جو ایک دن کو خاص قرار دیتا ہے وہ اِس سے خداوند کی تعظیم کرنا چاہتا ہے۔ اِسی طرح جو سب کچھ کھاتا ہے وہ اِس سے خداوند کو جلال دینا چاہتا ہے۔ یہ اِس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ اِس کے لئے خدا کا شکر کرتا ہے۔ لیکن جو کچھ کھانوں سے پرہیز کرتا ہے وہ بھی خدا کا شکر کر کے اِس سے اُس کی تعظیم کرنا چاہتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




رومیوں 14:6
12 حوالہ جات  

اَور حُضُور نے وہ سات روٹیاں اَور مچھلیاں لے کر خُدا کا شُکر اَدا کیا، اَور اُن کے ٹکڑے کیٔے اَور اُنہیں شاگردوں کو دیتے گیٔے اَور شاگردوں نے اُنہیں لوگوں کو دیا۔


تَب حُضُور نے لوگوں کو گھاس پر بیٹھ جانے کا حُکم دیا اَور پانچ روٹیاں اَور دو مچھلیاں لے کر آسمان کی طرف نظر اُٹھاکر، اُن پر برکت مانگی پھر آپ نے روٹیوں کے ٹکڑے توڑ کر شاگردوں کو دئیے، اَور شاگردوں نے اُنہیں لوگوں کو دیا۔


تُم خاص خاص دِنوں، مہینوں، موسموں اَور برسوں کو مُبارک مانتے ہو۔


تَب اُنہُوں نے یِسوعؔ سے پُوچھا، ”خُدا کے کام اَنجام دینے کے لیٔے ہمیں کیا کرنا چاہئے؟“


کیا مَیں نے اَیسا روزہ پسند کیا ہے، کہ اِنسان محض روزہ کے دِن ہی نَفس کُشی کرے، سَرکنڈے کی طرح اَپنے سَر کو جُھکائے، اَور ٹاٹ اَور راکھ بچھا کر اُس پر بیٹھا رہے؟ کیا اِسی کو تُم روزہ اَور اَیسا دِن کہتے ہو، جو یَاہوِہ کو مقبُول ہو؟


اَور مَوشہ نے کہا، ”آج اِسی کو کھاؤ کیونکہ آج یَاہوِہ کا سَبت ہے، اَور آج تُم اِسے میدان میں پڑا نہ پاؤگے۔


اَور چونکہ اُنہیں مِصر سے نکال لانے کے لیٔے یَاہوِہ نے اُس رات اُن کی نگہبانی کی تھی اِس لیٔے تمام بنی اِسرائیل اَور اُن کی آئندہ پُشتوں پر فرض ٹھہرا کہ وہ یَاہوِہ کی تمجید کرنے کے لیٔے رتجگا کیا کریں۔


”وہ دِن تمہارے لیٔے یادگار ہوگا اَور تُم اَور تمہاری آنے والی پُشت در پُشت اُسے ایک دائمی فرمان سمجھ کر یَاہوِہ کی عید کے طور پر منائیں۔


یروشلیمؔ اَور یہُودیؔہ کا ہر ایک برتن قادرمُطلق یَاہوِہ کے لیٔے مُقدّس ہوگا اَور وہ سَب جو قُربانی کرنے آئیں گے وہ اُن برتنوں میں سے کچھ کو لیں گے اَور اُن میں قُربانی کا گوشت پکائیں گے۔ اَور اُس دِن کویٔی تاجر قادرمُطلق یَاہوِہ کے گھر میں داخل نہ ہوگا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات