Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




رومیوں 13:8 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

8 آپَس کی مَحَبّت کے سِوا کسی چیز کے قرضدار نہ رہو کیونکہ جو دُوسروں سے مَحَبّت رکھتا ہے وہ گویا شَریعت پر عَمل کرتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

8 آپس کی مُحبّت کے سِوا کِسی چِیز میں کِسی کے قرض دار نہ ہو کیونکہ جو دُوسرے سے مُحبّت رکھتا ہے اُس نے شرِیعت پر پُورا عمل کِیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

8 किसी के भी क़र्ज़दार न रहें। सिर्फ़ एक क़र्ज़ है जो आप कभी नहीं उतार सकते, एक दूसरे से मुहब्बत रखने का क़र्ज़। यह करते रहें क्योंकि जो दूसरों से मुहब्बत रखता है उसने शरीअत के तमाम तक़ाज़े पूरे किए हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

8 کسی کے بھی قرض دار نہ رہیں۔ صرف ایک قرض ہے جو آپ کبھی نہیں اُتار سکتے، ایک دوسرے سے محبت رکھنے کا قرض۔ یہ کرتے رہیں کیونکہ جو دوسروں سے محبت رکھتا ہے اُس نے شریعت کے تمام تقاضے پورے کئے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




رومیوں 13:8
12 حوالہ جات  

مَحَبّت اَپنے پڑوسی سے بدی نہیں کرتی اِس لیٔے مَحَبّت شَریعت کی تعمیل ہے۔


کیونکہ ساری شَریعت کا خُلاصہ اِس ایک حُکم میں پایا جاتا ہے: ”تُم اَپنے پڑوسی سے اَپنی مانِند مَحَبّت رکھو۔“


پس جَیسا تُم چاہتے ہو کہ دُوسرے لوگ تمہارے ساتھ کریں، تُم بھی اُن کے ساتھ وَیسا ہی کرو؛ کیونکہ توریت اَور نبیوں کی تعلیمات یہی ہے۔


ہر ایک کو اُس کا حق اَدا کرو: جسے محصُول دینا چاہئے، اُسے محصُول دو؛ جِس سے خوف کرنا چاہئے، اُس سے خوف کرو؛ اَور جِس کا اِحترام کرنا چاہئے، اُس کا اِحترام کرو۔


اگر تُم کِتاب مُقدّس کی اِس شاہی شَریعت کے مُطابق، ”اَپنے پڑوسی سے اَپنی مانِند مَحَبّت رکھو،“ اِس پر عَمل کرتے ہو تو، صحیح کر رہے ہو۔


اَور اِن سَب خُوبیوں سے بڑھ کر مَحَبّت کو پہن لو، جو سَب کچھ ایک ساتھ باندھ کر کامل اِتّحاد قائِم کرتی ہے۔


”میں تُمہیں ایک نیا حُکم دیتا ہُوں: ایک دُوسرے سے مَحَبّت رکھو۔ جِس طرح مَیں نے تُم سے مَحَبّت رکھی، تُم بھی ایک دُوسرے سے مَحَبّت رکھو۔


میرے اِس حُکم کا مقصد یہ ہے کہ سبھی مسیحی مُومِنین کے اَندر ایک دُوسرے کے لیٔے مَحَبّت پیدا ہو جو خُلوص دِل، نیک نیّت اَور حقیقی ایمان سے پیدا ہوتی ہے۔


اِسی سے ظاہر ہوتاہے کہ کون خُدا کے فرزند ہیں اَور کون اِبلیس کے۔ جو کویٔی راستبازی کے کام نہیں کرتا وہ خُدا کا فرزند نہیں اَورجو اَپنے بھایٔی یا بہن سے مَحَبّت نہیں رکھتا وہ بھی خُدا کا فرزند نہیں ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات