Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




رومیوں 13:4 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

4 خُدا نے حاکم کو تمہاری بھلائی کے لیٔے خادِم مُقرّر کیا ہے۔ لیکن اگر تُم بدی کرنے لگو تو اِس بات سے ڈرو کہ حُکمران کے ہاتھ میں تلوار کسی مقصد کے لیٔے دی گئی ہے۔ وہ خُدا کا خادِم ہے اَور اُس کے قہر کے مُطابق ہر بدکار کو سزا دیتاہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

4 کیونکہ وہ تیری بِہتری کے لِئے خُدا کا خادِم ہے لیکن اگر تُو بدی کرے تو ڈر کیونکہ وہ تلوار بے فائِدہ لِئے ہُوئے نہیں اور خُدا کا خادِم ہے کہ اُس کے غضب کے مُوافِق بدکار کو سزا دیتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

4 क्योंकि वह अल्लाह का ख़ादिम है जो आपकी बेहतरी के लिए ख़िदमत करता है। लेकिन अगर आप ग़लत काम करें तो डरें, क्योंकि वह अपनी तलवार को ख़ाहमख़ाह थामे नहीं रखता। वह अल्लाह का ख़ादिम है और उसका ग़ज़ब ग़लत काम करनेवाले पर नाज़िल होता है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

4 کیونکہ وہ اللہ کا خادم ہے جو آپ کی بہتری کے لئے خدمت کرتا ہے۔ لیکن اگر آپ غلط کام کریں تو ڈریں، کیونکہ وہ اپنی تلوار کو خواہ مخواہ تھامے نہیں رکھتا۔ وہ اللہ کا خادم ہے اور اُس کا غضب غلط کام کرنے والے پر نازل ہوتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




رومیوں 13:4
23 حوالہ جات  

عزیزو! دُوسروں سے اِنتقام مت لو بَلکہ خُداوؔند کو موقع دو کہ وہ سزا دے کیونکہ کِتاب مُقدّس میں لِکھّا ہے: ”اِنتقام لینا میرا کام ہے؛ بدلہ میں ہی دُوں گا،“ خُداوؔند کا بھی یہ قول ہے۔


بادشاہ کا غضب شیر کی گرج کے مانند ہوتاہے؛ جو کویٔی اُسے غُصّہ دِلاتا ہے اَپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتا ہے۔


بادشاہ کا غضب موت کا قاصِد ہے، لیکن دانشمند اِنسان اُسے ٹھنڈا کرتا ہے۔


اَور قاضیوں سے اُس نے کہا، ”جو کچھ تُم کرو احتیاط سے سوچ سمجھ کر کرنا کیونکہ تُم آدمیوں کی طرف سے نہیں بَلکہ یَاہوِہ کی طرف سے عدالت کرتے ہو اَور جَب بھی تُم کویٔی فتویٰ سُناتے ہو خُدا تمہارے ساتھ ہوتاہے۔


اَور اِس مُعاملہ میں کویٔی شخص اَپنے مُومِن بھایٔی یا بہن کو نہ تو نُقصان پہُنچائے اَور نہ اُسے دغا دے کیونکہ خُداوؔند اِن سَب کاموں کا بدلہ لینے والا ہے جَیسا کہ ہم تُمہیں پہلے بھی تاکید کرکے بتا چُکے ہیں۔


تُم حاکموں کو محصُول بھی اَدا کرتے ہو کیونکہ وہ خُدا کے خادِم ہوتے ہویٔے اَپنا اِختیار کو اَدا کرنے میں مصروف رہتے ہیں۔


اَے یعقوب کے گھرانے کے سردارو، سُنو، اَور اِسرائیل کے گھرانے، تُم جو اِنصاف کے خِلاف کرتے ہو اَور راستی کو مروڑتے ہو، سُنو؛


اَور مَیں اَپنی قوم اِسرائیل کے ہاتھوں اِدُوم کا اِنتقام لُوں گا اَور وہ اِدُوم کے ساتھ میرے قہر و غضب کے مُطابق پیش آئیں گے۔ اِس طرح وہ جان لیں گے کہ یہ میرا اِنتقام ہے۔ یَاہوِہ قادر نے یہ فرماتے ہیں۔‘ “


اُس کے اُمرا اُن بھیڑیوں کی مانند ہیں جو اَپنے شِکار کو پھاڑتے ہیں۔ اَور خُون بہاتے ہیں اَور لوگوں کی جان لیتے ہیں تاکہ ناجائز منافع کمائیں۔


اَور موٹے اَور چِکنے ہو گئے ہیں۔ اُن کے بُرے کاموں کی کویٔی حَد نہیں ہوتی؛ وہ راستی سے یتیموں کا اِنصاف نہیں کرتے، نہ ہی مسکینوں کے حُقُوق کا تحفُّظ کرتے ہیں۔


بھلائی کرنا سیکھو؛ اِنصاف طلب بنو، مظلوموں کی حوصلہ اَفزائی کرو۔ یتیموں کے حُقُوق کا تحفُّظ کرو؛ اَور بیواؤں کے حامی ہو۔


دانشمند بادشاہ بدکاروں کو پھٹکتا ہے؛ اَور گاہنے کا پہیّا اُن پر چلواتا ہے۔


جَب ایک بادشاہ اَپنے تخت پر اِنصاف کرنے کے لیٔے بیٹھتا ہے، تو وہ اَپنی آنکھوں ہی سے ساری بدی کو پھٹک لیتا ہے۔


آپ کے خُدا یَاہوِہ کی سِتائش ہو، جنہوں نے آپ سے خُوش ہوکر آپ کو بنی اِسرائیل کے تخت پر بِٹھایا ہے۔ چونکہ یَاہوِہ نے بنی اِسرائیل سے اَزلی مَحَبّت رکھّی ہے، اِس لیٔے اُنہُوں نے عدل اَور راستی قائِم رکھنے کے لیٔے آپ کو بادشاہ مُقرّر کیا ہے۔“


کویٔی اِسرائیلی یا اُن کے درمیان بسا ہُوا کویٔی پردیسی جو کسی کو اِتّفاقاً مار ڈالے بھاگ کر اُن مُقرّر کَردہ شہروں کو جا سَکتا تھا تاکہ وہ اِنصاف کے لیٔے جماعت کے سامنے پیش ہونے تک خُون کا بدلہ لینے والے کے ہاتھوں ہلاک نہیں ہو سکتا۔


اگر خُون کا اِنتقام لینے والا اُس کے تعاقب میں ہو تو وہ اُس مُلزم کو اُس کے حوالہ نہ کریں کیونکہ اُس نے اَپنے پڑوسی کو غَیر اِرادتاً مارا تھا اَور اُس کی اُس سے کویٔی دیرینہ عداوت نہ تھی۔


حاکموں کے اِس لیٔے کہ خُدا نے اُنہیں بدکاروں کو سزا دینے اَور نیکوکاروں کی تعریف کرنے کے لیٔے مُقرّر کیا ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات