Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




رومیوں 11:29 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

29 کیونکہ خُدا کی نِعمتیں اَور اُس کا اِنتخاب غیرمتبدل ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

29 اِس لِئے کہ خُدا کی نِعمتیں اور بُلاوا بے تبدِیل ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

29 क्योंकि जब भी अल्लाह किसी को अपनी नेमतों से नवाज़कर बुलाता है तो उस की यह नेमतें और बुलावे कभी नहीं मिटने की।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

29 کیونکہ جب بھی اللہ کسی کو اپنی نعمتوں سے نواز کر بُلاتا ہے تو اُس کی یہ نعمتیں اور بُلاوے کبھی نہیں مٹنے کی۔

باب دیکھیں کاپی




رومیوں 11:29
16 حوالہ جات  

مگر یِسوعؔ قَسم کے ساتھ کاہِنؔ مُقرّر کیٔے گیٔے جَب خُدا نے اُن سے فرمایا، ”خُداوؔند نے قَسم کھائی ہے اَور وہ اَپنا اِرادہ بدلےگا نہیں؛ ’تُم اَبد تک کاہِنؔ ہو۔‘ “


خُدا اِنسان نہیں کہ جھُوٹ بولیں، اَور نہ وہ آدمؔ زاد ہے کہ اَپنا اِرادہ بدلے۔ کیا جو کچھ وہ کہتے ہیں اُس پر عَمل نہیں کرتے؟ اَورجو وعدہ کرتے ہیں اُسے پُورا نہیں کرتے؟


”کیونکہ مَیں یَاہوِہ لاتبدیل ہُوں۔ اِس لیٔے اَے بنی یعقوب، تُم نِیست و نابُود نہیں ہُوئے۔


اَور ہم جانتے ہیں کہ جو لوگ خُدا سے مَحَبّت رکھتے ہیں اَور اُس کے اِرادے کے مُطابق بُلائے گیٔے ہیں، خُدا ہر حالت میں اُن کی بھلائی چاہتاہے۔


”مَیں اُنہیں قبر کے قابُو سے چھُڑا دُوں گا؛ اَور اُنہیں موت سے رِہائی بخشوں گا۔ اَے موت تیری وَبا کہاں ہے؟ اَے قبر تیری ہلاکت کہاں ہے؟ ”مَیں ہرگز رحم نہ کروں گا،


اَور جنہیں اُس نے پہلے سے مُقرّر کیا، اُنہیں بُلایا بھی؛ اَور جنہیں بُلایا، اُنہیں راستباز بھی ٹھہرایا؛ اَور جنہیں راستباز ٹھہرایا، اُنہیں اَپنے جلال میں شریک بھی کیا۔


چنانچہ تُم غَیریہُودی بھی کبھی نافرمان تھے لیکن یہُودیوں کی نافرمانی کے سبب سے اَب تُم پر خُدا کا رحم ہُواہے۔


اَے بھائیو اَور بہنوں! غور کرو کہ جَب تُم بُلائے گیٔے تھے۔ تَب تُم کیا تھے۔ تُم میں سے بہت سے نہ تو جِسمانی لِحاظ سے دانِشور؛ بارسوخ تھے؛ اَور نہ ہی نیک۔


اَور مَیں دعا کرتا ہوں کہ تمہارے دِل کی آنکھیں رَوشن ہو جایٔیں تاکہ تُم جان لو کہ خُدا نے جِس اُمّید کی طرف تُمہیں بُلایا ہے، وہ کیسی ہے اَور وہ جلالی مِیراث کی کتنی بڑی دولت جو خُدا نے اَپنے مُقدّسین کے لیٔے رکھی ہے،


پس میں جو خُداوؔند کی خاطِر قَید میں ہُوں، تُم سے اِلتماس کرتا ہُوں کہ اُس مِعیار کے مُطابق زندگی گُزارو جِس کے لیٔے تُم بُلائے گیٔے تھے۔


بَدن ایک ہی ہے اَور پاک رُوح بھی ایک ہی ہے، جَب تُم خُدا کی طرف سے بُلائے گیٔے تو ایک ہی اُمّید رکھنے کے لیٔے بُلائے گیٔے تھے؛


اَور تیزی سے نِشانہ کی جانِب دَوڑا چلا جاتا ہُوں تاکہ وہ اِنعام حاصل کرلُوں جِس کے لیٔے خُدا نے مُجھے المسیح یِسوعؔ میں اُوپر آسمان پر بُلایا ہے۔


چنانچہ ہم تمہارے لیٔے مسلسل دعا کرتے رہتے ہیں کہ ہمارا خُدا تُمہیں اِس بُلاوے کے لائق سمجھے، اَور اَپنی قُدرت سے تمہاری ہر نیک خواہش پُوری کرے اَور تُمہیں ایمان سے کام کرنے کی تَوفیق دے۔


کیونکہ خُدا نے ہمیں نَجات بخشی اَور پاکیزہ زندگی گُزارنے کے لیٔے بُلایا ہے۔ یہ ہمارے اعمال کے سبب سے نہیں تھا بَلکہ اُس کے اَپنے خاص مقصد اَور اُس فضل کے مُوافق ہُوا تھا جو ہم پر المسیح یِسوعؔ میں اَزل ہی سے ہو چُکاتھا۔


لہٰذا اَے مُقدّسین بھائیوں اَور بہنوں، تُم جو آسمانی بُلاوے میں شریک ہو، یِسوعؔ پر غور کرو جِن کا ہم اقرار رسول اَور اعلیٰ کاہِن کے طور پر کرتے ہیں۔


چنانچہ اَے بھائیوں اَور بہنوں! اَپنے بُلائے جانے اَور مُنتخب کیٔے جانے کو ثابت کرنے کے لیٔے پُوری کوشش کرتے رہو، کیونکہ اگر اَیسا کروگے تو کبھی ٹھوکر نہ کھاؤگے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات