Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




رومیوں 11:17 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

17 اگر بعض ڈالیاں کاٹ ڈالی گئیں، اَور تُم، جنگلی زَیتُون ہوتے ہویٔے بھی اُن کی جگہ پیوند ہو گئے تو تُم بھی زَیتُون کے درخت کی جڑ میں حِصّہ دار ہوگے جو قُوّت بخش روغن سے بھری ہویٔی ہے،

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

17 لیکن اگر بعض ڈالیاں توڑی گئیں اور تُو جنگلی زَیتُون ہو کر اُن کی جگہ پَیوند ہُؤا اور زَیتُون کی رَوغن دار جَڑ میں شرِیک ہو گیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

17 ज़ैतून के दरख़्त की कुछ शाख़ें तोड़ दी गई हैं और उनकी जगह जंगली ज़ैतून के दरख़्त की एक शाख़ पैवंद की गई है। आप ग़ैरयहूदी इस जंगली शाख़ से मुताबिक़त रखते हैं। जिस तरह यह दूसरे दरख़्त की जड़ से रस और तक़वियत पाती है उसी तरह आप भी यहूदी क़ौम की रूहानी जड़ से तक़वियत पाते हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

17 زیتون کے درخت کی کچھ شاخیں توڑ دی گئی ہیں اور اُن کی جگہ جنگلی زیتون کے درخت کی ایک شاخ پیوند کی گئی ہے۔ آپ غیریہودی اِس جنگلی شاخ سے مطابقت رکھتے ہیں۔ جس طرح یہ دوسرے درخت کی جڑ سے رس اور تقویت پاتی ہے اُسی طرح آپ بھی یہودی قوم کی روحانی جڑ سے تقویت پاتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




رومیوں 11:17
22 حوالہ جات  

وہ راز یہ ہے کہ خُوشخبری کے وسیلہ سے غَیریہُودیوں کا یہُودیوں کے ساتھ خُدا کی مِیراث میں حِصّہ ہے، وہ ایک ہی بَدن کے اَعضا ہیں، اَور خُدا نے المسیح یِسوعؔ کے وسیلے سے جو وعدہ کیا ہے اُس میں شامل ہیں۔


یَاہوِہ نے تو تُمہیں دلکش، خُوبصورت، اَور ہمیشہ ہرا بھرا، پھل والا زَیتُون کے درخت کا لقب تو دیا تھا، لیکن ایک زبردست طُوفانی گرجن کے ساتھ یَاہوِہ اُس میں آگ لگا دیں گے، اَور اُس کی شاخیں توڑ دی جایٔیں گی۔


میری جو شاخ پھل نہیں لاتی وہ اُسے کاٹ ڈالتا ہے، اَورجو پھل لاتی ہے اُسے تراشتا ہے تاکہ وہ زِیادہ پھل لایٔے۔


”اِس لیٔے میں تُم سے کہتا ہُوں کہ خُدا کی بادشاہی تُم سے لے لی جائے گی اَور اُس قوم کو جو پھل لایٔے، اُسے دے دی جائے گی۔


لیکن مَیں زَیتُون کے اُس درخت کی مانند ہُوں جو خُدا کے گھر میں سرسبز و شاداب رہتاہے؛ میں خُدا کی لافانی مَحَبّت پر ابدُالآباد تک بھروسا رکھتا ہُوں۔


اَور تُم تو اَپنے گُناہوں اَور نامختون جِسمانی حالت کی وجہ سے مُردہ تھے لیکن خُدا نے المسیح کے ساتھ تُمہیں بھی زندہ کر دیا۔ اَور اُس نے ہمارے سارے قُصُور مُعاف کر دئیے،


اِس لیٔے یہ وعدہ تُم سے اَور تمہاری اَولاد سے ہے اَور اُن سَب سے بھی ہے جو اُس سے دُور ہیں جنہیں خُداوؔند ہمارا خُدا اَپنے پاس بُلائے گا۔“


جَب اُس کی شاخیں سُوکھ جاتی ہیں تو اُنہیں توڑا جاتا ہے اَور عورتیں آکر اُس سے آگ جَلا دیتی ہیں۔ کیونکہ یہ لوگ ناسمجھ ہیں؛ اِس لیٔے اُن کا بنانے والا اُن پر رحم نہیں کرتا۔ اَور اُن کا خالق اُن پر مہربان نہیں ہوتا۔


یہ دو گواہ ”زَیتُون کے وہ دو درخت“ اَور وہ دو چراغدان ہیں، جو ”زمین کے خُداوؔند کے حُضُور میں کھڑے ہیں۔“


اگر تُم مُجھ میں قائِم نہیں رہتے ہو، تو اُس شاخ کی طرح ہو جو دُور پھینک دی جاتی اَور سُوکھ جاتی ہے؛ اَیسی شاخیں جمع کرکے، آگ میں جھونکی اَور جَلا دی جاتی ہیں۔


چراغدان کے پاس زَیتُون کے دو درخت بھی ہیں۔ ایک تو پیالے کے دایئں طرف اَور دُوسرا بائیں طرف۔“


اِس بات سے وہ لوگ بہت خوفزدہ ہو گیٔے اَور اُنہُوں نے یَاہوِہ کے حُضُور میں قُربانی گذرانی اَور مَنّتیں مانیں۔


چاہے مُلک میں ایک دہائی حِصّہ لوگ باقی بچیں، اُسے بھی ویران چھوڑ دیا جائے گا۔ لیکن جِس طرح بطم اَور بلُوط کے درخت کٹنے کے بعد صِرف اُن کا ٹھُنٹھ باقی رہ جاتا ہے، اُسی طرح اِسرائیل مُلک میں بچا ہُوا ٹھُنٹھ مُقدّس بیج کا کام دے گا۔“


اِس مُلک میں گندُم، جَو، انگور، اَنجیر، انار، زَیتُون کا تیل اَور شہد بھی ہیں؛


”ہم پیدائشی یہُودی ضروُر ہیں اَور غَیریہُودی گُنہگاروں میں سے نہیں


”میں انگور کی حقیقی بیل ہُوں، اَور میرا باپ باغبان ہے۔


جَب تُم اُس کے درخت سے جو طبعی طور پر جنگلی زَیتُون ہے، خِلاف طَبع اَچھّے زَیتُون کے درخت میں پیوند کیٔے گئے ہو تُو یہ جو اصل ڈالیاں ہیں اَپنے ہی زَیتُون کے درخت میں بہ آسانی ضروُر پیوند کی جایٔیں گی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات