Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




رومیوں 10:5 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

5 حضرت مَوشہ نے اُس راستبازی کے بارے میں لِکھّا ہے جو شَریعت کے ذریعہ حاصل ہویٔی ہے: ”جو شخص شَریعت پر عَمل کرتا ہے وہ شَریعت کی وجہ سے زندہ رہے گا۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

5 چُنانچہ مُوسیٰ نے یہ لِکھا ہے کہ جو شخص اُس راست بازی پر عمل کرتا ہے جو شرِیعت سے ہے وہ اُسی کی وجہ سے زِندہ رہے گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

5 मूसा ने उस रास्तबाज़ी के बारे में लिखा जो शरीअत से हासिल होती है, “जो शख़्स यों करेगा वह जीता रहेगा।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

5 موسیٰ نے اُس راست بازی کے بارے میں لکھا جو شریعت سے حاصل ہوتی ہے، ”جو شخص یوں کرے گا وہ جیتا رہے گا۔“

باب دیکھیں کاپی




رومیوں 10:5
11 حوالہ جات  

تُم میرے قوانین اَور آئین پر عَمل کرنا کیونکہ جو شخص اُنہیں مانے گا وہ اُن ہی کی بدولت زندہ رہے گا؛ کیونکہ مَیں یَاہوِہ ہُوں۔


”آپ نے اُنہیں مُتنبّہ کیا کہ وہ آپ کی تورہ کی طرف پھریں لیکن اُنہُوں نے مغروُر ہوکر آپ کی نافرمانی کی اَور آپ کے اَحکام کی، ’جنہیں ماننے سے اِنسان زندہ رہتاہے۔‘ خِلاف ورزی کرکے گُناہ کیا۔ اَپنی گردن کشی کے باعث نافرمان رہے اَور باغی ہوکر سُننے سے اِنکار کر دیا۔


” ’لیکن اُن کی اَولاد نے میرے خِلاف سرکشی کی: اُنہُوں نے میرے آئین کی پیروی نہ کی اَور میری شَریعت ماننے کی کوشش نہ کی، ”حالانکہ جو شخص اُنہیں مانتا ہے وہ اُن کی وجہ سے زندہ رہے گا،“ اَور اُنہُوں نے میری سَبتوں کی بےحُرمتی کی اِس لیٔے مَیں نے کہا کہ میں اَپنا غضب اُن پر اُنڈیل دُوں گا اَور بیابان میں اَپنا قہر اُن پر نازل کروں گا۔


” ’پھر بھی بنی اِسرائیل نے بیابان میں میرے خِلاف سرکشی کی۔ اُنہُوں نے میرے آئین پر عَمل نہ کیا بَلکہ میری شَریعت کو مُسترد کیا۔ حالانکہ جو شخص اُن کو مانتا ہے وہ اُن کے سبب سے زندہ رہتاہے۔ اَور اُنہُوں نے میری سَبتوں کی بہت بےحُرمتی کی اِس لیٔے مَیں نے کہا کہ میں اَپنا غضب اُن پر اُنڈیل دُوں گا، اُنہیں بیابان میں تباہ کر دُوں گا۔


مَیں نے اُنہیں اَپنے آئین سِکھائے اَور اَپنی شَریعت اُن پر ظاہر کی تاکہ جو شخص اُن پر عَمل کرے وہ اُن کی بدولت زندہ رہے۔


تو بھی شَریعت ایمان پر مَبنی نہیں ہے؛ بَلکہ اِس کے برعکس کِتاب مُقدّس بَیان کرتی ہے، ”جو شخص شَریعت پر عَمل کرتا ہے وہ شَریعت کی وجہ سے زندہ رہے گا۔“


تَب مُجھے مَعلُوم ہُوا کہ جِس حُکم کا منشا زندگی دینا تھا وُہی موت کا باعث بَن گیا۔


اَب اَے اِسرائیلیوں! جِن قوانین اَور آئین کو میں تُمہیں سِکھانے کو ہُوں اُنہیں سُنو اَور اُن پر عَمل کرو تاکہ تُم زندہ رہو اَور جا کر اُس مُلک پر قابض ہو جاؤ جو یَاہوِہ تمہارے آباؤاَجداد کے خُدا تُمہیں دے رہے ہیں۔


کان لگاؤ اَور میرے پاس آؤ؛ میری سُنو تاکہ تُم زندہ رہے۔ میں تُم سے اَبدی عہد باندھوں گا، یعنی میری وفا اَور اَبدی رحمت جِن کا وعدہ مَیں نے داویؔد سے کیا تھا۔


اَور المسیح میں پایا جاؤں، لیکن اَپنی شَریعت والی راستبازی کے ساتھ نہیں، بَلکہ اُس راستبازی کے ساتھ جو المسیح پر ایمان لانے سے حاصل ہوتی ہے۔ یہ راستبازی خُدا کی طرف سے ہے اَور ایمان کی بُنیاد پر مَبنی ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات