Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




رومیوں 1:23 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

23 اَور غَیر فانی خُدا کے جلال کو فانی اِنسان اَور پرندوں، چَوپایوں اَور رینگنے والے جانور کی صورت میں بدل ڈالا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

23 اور غَیرفانی خُدا کے جلال کو فانی اِنسان اور پرِندوں اور چَوپایوں اور کِیڑے مکَوڑوں کی صُورت میں بدل ڈالا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

23 यों उन्होंने ग़ैरफ़ानी ख़ुदा को जलाल देने के बजाए ऐसे बुतों की पूजा की जो फ़ानी इनसान, परिंदों, चौपाइयों और रेंगनेवाले जानवरों की सूरत में बनाए गए थे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

23 یوں اُنہوں نے غیرفانی خدا کو جلال دینے کے بجائے ایسے بُتوں کی پوجا کی جو فانی انسان، پرندوں، چوپایوں اور رینگنے والے جانوروں کی صورت میں بنائے گئے تھے۔

باب دیکھیں کاپی




رومیوں 1:23
16 حوالہ جات  

اُنہُوں نے اَپنے جلالی خُدا کو محض ایک گھاس کھانے والے بَیل کی شکل سے بدل دیا۔


کیا کسی قوم نے کبھی اَپنے معبُودوں کو بدلا ہے؟ (حالانکہ وہ بالکُل خُدا نہیں ہیں۔) لیکن میری قوم نے اَپنے جلالی خُدا کو محض نکمّے معبُودوں سے بدل دیا ہے۔


”اگر ہم ہیں تو ہمیں یہ نہیں سوچنا چاہئے کہ نَسل الٰہی سونے، چاندی یا پتّھر کی مُورت ہے جو کسی اِنسان کی ماہرانہ کاریگری کا نمونہ ہو۔


اُنہُوں نے خُدا کی سچّائی کو جھُوٹ سے بدل ڈالا، اَور خالق کی بہ نِسبت مخلُوقات کی پرستش میں زِیادہ مشغُول ہو گئے حالانکہ خالق ہی اَبد تک حَمد و سِتائش کے لائق ہے۔ آمین۔


کیونکہ تُم نے ماضی میں اَپنی زندگی کا بیشتر حِصّہ غَیریہُودیوں کی طرح شہوت پرستی، بدخواہشات، شراب نوشی، ناچ رنگ، نشہ بازی اَور مکرُوہ قِسم کی بُت پرستی میں گزار دیا۔


چنانچہ میں اَندر گیا اَور دیکھا کہ دیواروں پر ہر طرف ہر قِسم کے رینگنے والے جانوروں اَور ناپاک حَیوانوں اَور اِسرائیل کے تمام بُتوں کی تصویریں نقش کی ہُوئی ہیں۔


تُم کسی بھی شَے کی صورت پر خواہ وہ اُوپر آسمان میں یا نیچے زمین پر یا نیچے پانیِوں میں ہو کویٔی بُت نہ بنانا۔


بڑھئی سُوت سے ناپتا ہے اَور آلہ سے خاکہ کھینچتا ہے؛ اَور اُسے رندے سے صَاف کرتا ہے اَور پرکار سے اُس پر نقش بناتا ہے۔ وہ اُسے اِنسان کی شکل میں، اَور اُس کی تمام شان و شوکت میں اُسے شکل دیتاہے، تاکہ وہ بُتکدے میں رکھا جائے۔


پس تُم خُدا کو کس سے تشبیہ دوگے؟ اَور کون سِی چیز اُس سے مُشابہ ٹھہراؤگے؟


تُمہیں یاد ہوگا کہ جَب تُم بے دین تھے تو دُوسروں کی باتوں میں آکر گُونگے بُتوں کی پیروی کرنے لگے تھے۔


اَپنی آنکھیں اُوپر اُٹھاکر آسمانوں کی طرف دیکھو: اِن سَب کا خالق کون ہے؟ وُہی جو اجرامِ فلکی شُمار کرکے نکالتا ہے، اَور اُن میں سے ہر ایک کو نام بنام بُلاتا ہے۔ اُس کی عظیم قُدرت اَور زبردست توانائی کی وجہ سے، اُن میں سے کویٔی بھی غائب نہیں رہتا۔


اَور باقی آدمیوں نے جو اِن آفتوں سے نہ مَرے تھے، اَپنے ہاتھوں کے کاموں سے تَوبہ نہ کی، اُنہُوں نے اُن شَیاطِین اَور بُتوں کی جو سونے، چاندی، پیتل، پتّھر اَور لکڑی کی بنی ہُوئی تھیں، اُن کی پرستش کرنے سے باز نہیں آئے جو نہ تو دیکھ سکتی ہیں نہ سُن سکتی ہیں اَور نہ چل پھر سکتی ہیں۔


اُس میں ہر قِسم کے زمین پر پایٔے جانے والے چار پاؤں والے جاندار، رینگنے والے جانور اَور ہَوا کے پرندے تھے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات