مکاشفہ 7:12 - اُردو ہم عصر ترجُمہ12 کہا، ”آمین! حَمد اَور جلال اَور حِکمت اَور شُکر اَور عزّت اَور قُدرت اَور طاقت ہمارے خُدا کی ابدُالآباد ہوتی رہے۔ آمین!“ باب دیکھیںکِتابِ مُقادّس12 کہا آمِین۔ حمد اور تمجِید اور حِکمت اور شُکر اور عِزّت اور قُدرت اور طاقت ابدُالآباد ہمارے خُدا کی ہو۔ آمِین۔ باب دیکھیںकिताबे-मुक़द्दस12 और कहा, “आमीन! हमारे ख़ुदा की अज़ल से अबद तक सताइश, जलाल, हिकमत, शुक्रगुज़ारी, इज़्ज़त, क़ुदरत और ताक़त हासिल रहे। आमीन!” باب دیکھیںہولی بائبل کا اردو جیو ورژن12 اور کہا، ”آمین! ہمارے خدا کی ازل سے ابد تک ستائش، جلال، حکمت، شکرگزاری، عزت، قدرت اور طاقت حاصل رہے۔ آمین!“ باب دیکھیں |
اِن ہی شہروں میں ایک بار پھر خُوشی اَور شادمانی کے نعرے، دُلہا اَور دُلہن کی آوازیں گونجیں گی اَور اُن لوگوں کی صدائیں سُنایٔی دیں گی جو یہ کہتے ہوئے یَاہوِہ کے بیت المُقدّس میں شُکر گزاری کے ہدیئے لے کر آئیں گے، ”قادرمُطلق یَاہوِہ کی شُکر گزاری کرو، کیونکہ یَاہوِہ بھلےہیں؛ اَور اُن کی شفقت اَبدی ہے۔“ مَیں اِس مُلک کی حالت پہلے کی طرح بحال کروں گا،‘ یَاہوِہ کا یہی فرمان ہے۔
تَب یہ شہر دُنیا کی اُن تمام قوموں کے سامنے خُوشی بخش نام اَور میری سِتائش و جلال کا باعث ہوگا؛ کیونکہ وہ اُن تمام نیکیوں کا بَیان سُنیں گی جو میں اُن کے ساتھ کرنے والا ہوں، وہ اُن تمام نیکیوں اَور سلامتی کا بَیان سُن کر ڈریں گے اَور کانپ اُٹھیں گے؛ وہ زمین کی اُن تمام قوموں کی نظر میں میرے واسطے شادمانی، سِتائش اَور جلال کا باعث ہوں گے۔‘