Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




مکاشفہ 6:14 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

14 اَور آسمان یُوں سَرک گیا جَیسے کویٔی طُومار لپیٹ دیا گیا ہو اَور ہر ایک پہاڑ اَور جَزِیرہ اَپنی اَپنی جگہ سے ٹل گیا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

14 اور آسمان اِس طرح سَرک گیا جِس طرح مکتُوب لپیٹنے سے سَرک جاتا ہے اور ہر ایک پہاڑ اور ٹاپُو اپنی جگہ سے ٹل گیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

14 आसमान तूमार की तरह जब उसे लपेटकर बंद किया जाता है पीछे हट गया। और हर पहाड़ और जज़ीरा अपनी अपनी जगह से खिसक गया।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

14 آسمان طومار کی طرح جب اُسے لپیٹ کر بند کیا جاتا ہے پیچھے ہٹ گیا۔ اور ہر پہاڑ اور جزیرہ اپنی اپنی جگہ سے کھسک گیا۔

باب دیکھیں کاپی




مکاشفہ 6:14
16 حوالہ جات  

آسمان کے سِتارے پگھل جایٔیں گے اَور آسمان طُومار کی طرح لپیٹا جائے گا؛ اَور تمام اجرامِ فلکی انگور کی بیل کے مُرجھائے ہُوئے پتّوں، اَور اَنجیر کے درخت کے سُوکھنے سڑے پھلوں کی طرح گِر جایٔیں گے۔


ہر ایک جَزِیرہ اَپنی جگہ سے ٹل گیا اَور پہاڑوں کا پتا نہ چلا۔


لیکن خُداوؔند کے لَوٹنے کا دِن چور کی مانند اَچانک آ جائے گا۔ اُس دِن آسمان بڑے شور و غُل کے ساتھ غائب ہو جایٔیں گے اَور اجرامِ فلکی شدید حرارت سے پگھل جایٔیں گے اَور زمین اَور اُس پر کی تمام چیزیں جَل جایٔیں گی۔


زمین اَور آسمان نِیست ہو جایٔیں گے مگر آپ قائِم رہیں گے؛ وہ سَب پوشاک کی مانند پُرانے ہو جایٔیں گے۔ آپ اُنہیں پوشاک کی مانند لپیٹیں گے اَور وہ پوشاک کی طرح بدل دئیے جایٔیں گے۔


تَب مَیں نے ایک بڑا سفید تختِ الٰہی دیکھا اَور اُسے جو اُس پر تخت نشین تھا۔ زمین اَور آسمان اُس کی حُضُوری سے بھاگ کر غائب ہو گیٔے اَور اُنہیں کہیں ٹھکانا نہ مِلا۔


سمُندر کی مچھلیاں، ہَوا کے پرندے، جنگلوں کے درندے اَور زمین پر رینگنے والے سَب جاندار اَور رُوئے زمین پر کے تمام لوگ میرے وُجُود سے تھرتھرا اُٹھیں گے۔ پہاڑ اُلٹ دئیے جایٔیں گے، چٹّانیں ریزہ ریزہ ہو جایٔیں گی اَور ہر دیوار زمین پر گِر پڑےگی۔


یَاہوِہ جو تُجھ پر مہربان ہے، یُوں کہتاہے: خواہ پہاڑ ہلا دئیے جایٔیں اَور ٹیلے سَرکا دئیے جایٔیں، مگر میری لافانی مَحَبّت تُجھ پر سے کبھی نہ ہٹے گی اَور نہ ہی میرا عہدِ اَمن کبھی ٹلےگا۔


پھر مَیں نے ”ایک نیا آسمان اَور ایک نئی زمین“ کو دیکھا، کیونکہ پہلا آسمان اَور پہلی زمین ختم ہو گیٔے تھے اَور کویٔی سمُندر بھی مَوجُود نہ تھا۔


وہ کھڑا ہُوئے اَور زمین تھرتھرا گئی، اُنہُوں نے نگاہ کی اَور قومیں کانپ گئیں۔ قدیم پہاڑ چُورچُور ہو گئے اَور قدیم ٹیلے گِر گیٔے۔ لیکن وہ ہمیشہ آگے بڑھتے رہتے ہیں۔


اُن کے سامنے پہاڑ کانپتے ہیں اَور ٹیلے پگھل جاتے ہیں۔ اُن کے سامنے تمام دُنیا اَور اُن میں رہنے والے تھرتھراتے ہیں۔


”اَے تباہ کرنے والے پہاڑ، مَیں تمہارے خِلاف ہُوں، جو تمام دُنیا کو تباہ کرتا ہے،“ یَاہوِہ کا یہی فرمان ہے، ”مَیں اَپنا ہاتھ تمہارے خِلاف بڑھاؤں گا، اَور تُمہیں چٹّانوں پر سے لُڑھکاؤں گا، اَور تُمہیں جَلا ہُوا پہاڑ بناؤں گا۔


پہاڑوں نے تُجھے دیکھا اَور جھٹپٹا اُٹھے۔ سیلاب گزر گئے، سمُندر چیخے اَور موجیں بُلند ہُوئیں۔


یقیناً ٹیلوں اَور پہاڑوں پر ہمارا بُت پرستی کا مجمع لگانا محض دھوکا ہے؛ اِسرائیل کی نَجات، یقیناً یَاہوِہ ہمارے خُدا میں ہی ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات