Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




مکاشفہ 4:7 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

7 پہلی جاندار مخلُوق شیرببر کی مانند تھی، دُوسری بچھڑے کی مانند، تیسرے کا چہرہ اِنسان کا سا تھا اَور چوتھا اُڑتے ہویٔے عُقاب کی مانند تھا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

7 پہلا جاندار بَبر کی مانِند ہے اور دُوسرا جاندار بَچھڑے کی مانِند اور تِیسرے جاندار کا چِہرہ اِنسان کا سا ہے اور چَوتھا جاندار اُڑتے ہُوئے عُقاب کی مانِند ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

7 पहला जानदार शेरबबर जैसा था, दूसरा बैल जैसा, तीसरे का इनसान जैसा चेहरा था और चौथा उड़ते हुए उक़ाब की मानिंद था।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

7 پہلا جاندار شیرببر جیسا تھا، دوسرا بَیل جیسا، تیسرے کا انسان جیسا چہرہ تھا اور چوتھا اُڑتے ہوئے عقاب کی مانند تھا۔

باب دیکھیں کاپی




مکاشفہ 4:7
20 حوالہ جات  

ہر کروبی کے چار چہرے تھے۔ ایک چہرہ تو کروبی کا تھا، دُوسرا اِنسان کا، تیسرا شیرببر کا اَور چوتھا عُقاب کا تھا۔


اُن کے چہرے اُس طرح نظر آتے تھے: کہ چاروں کا ایک ایک چہرہ اِنسان کا، ایک ایک چہرہ شیرببر کا داہنی طرف اَور ایک ایک چہرہ سانڈ کا بائیں طرف اَور ایک ایک چہرہ عُقاب کا سا تھا۔


ہر ایک کے چار چہرے اَور چار پر تھے اَور اُن کے پروں کے نیچے اِنسان کے سے ہاتھ تھے۔


اَور اُس تختِ الٰہی کے سامنے بِلّور کی مانند شفّاف شیشے کا سمُندر تھا۔ تختِ الٰہی کے بیچ میں اَور گِرداگِرد چار جاندار مخلُوق تھیں جِن کے آگے پیچھے آنکھیں ہی آنکھیں تھیں۔


”پہلا حَیوان شیرببر کی مانند تھا اَور اُس کو عُقاب کے مانند پَر تھے۔ میں دیکھتا رہا یہاں تک کہ اُس کے پَر نوچ ڈالے گیٔے اَور اُسے زمین پر سے اُٹھایا گیا تاکہ وہ اِنسان کی طرح دو پاؤں پر کھڑا ہو جائے اَور اُسے اِنسان کا دِل دیا گیا۔


اُن کے چاروں بازوؤں میں پروں کے نیچے اِنسان کی طرح ہاتھ تھے۔ اُن چاروں کے چہرے اَور پر تھے،


لیکن جو یَاہوِہ سے اُمّید رکھتے ہیں وہ اَز سرِ نَو قُوّت پائیں گے۔ وہ عُقابوں کی مانند پروں پر اُڑیں گے؛ وہ دَوڑیں گے لیکن تھکنے نہ پائیں گے، چلیں گے اَور نقاہت محسُوس نہ کریں گے۔


جِس طرح عُقاب جھپٹ کر نیچے آتا ہے اُسی طرح یَاہوِہ دُور دراز سے بَلکہ زمین کے اِنتہا سے ایک اَیسی قوم کو تمہارے اُوپر چڑھا لائیں گے جِس کی زبان کو تُم سمجھ نہ پاؤگے۔


یَاہوِہ فرماتے ہیں، اگرچہ تُم عُقاب کی مانند بُلندی پر پرواز کرو اَور سِتاروں پر اَپنا گھونسلہ تعمیر کرو، تو بھی مَیں تُمہیں وہاں سے بھی نیچے اُتاروں گا۔


مُلک میں بغاوت کے باعث حاکموں کی تعداد بڑھ جاتی ہے، لیکن صاحبِ علم اِنسان ہی اَمن برقرار رکھتا ہے۔


شاؤل اَور یُوناتانؔ زندگی بھر محبُوب اَور چہیتے بنے رہے، اَور موت کے بعد بھی جُدا نہ ہُوئے۔ وہ عُقابوں سے زِیادہ تیز، اَور شیروں سے زِیادہ طاقتور تھے۔


اَے یہُوداہؔ! تُم شیرببر کے بچّے ہو؛ میرے بیٹے! تُم شِکار کرکے لَوٹے ہو۔ وہ شیرببر بَلکہ شیرنی کی طرح دبک کر بیٹھ گئے، کون اُسے چھیڑنے کی جُرأت کرےگا؟


اَے بھائیو اَور بہنوں! تُم عقل کے لِحاظ سے بچّے نہ بنے رہو۔ ہاں، بدی کے لِحاظ سے تو معصُوم بچّے بنے رہو لیکن عقل کے لِحاظ سے، اَپنے آپ کو بالغ ثابت کرو۔


وہ شیر کی طرح تاک لگا کر بیٹھ جاتے ہیں، بَلکہ شیرنی کی طرح۔ اَب اُنہیں کون چھیڑے؟ ”جو تُمہیں برکت دیں وہ برکت پائیں اَورجو تُجھ پر لعنت کریں وہ ملعُون ہُوں!“


یہ لوگ شیرنی کی مانند اُٹھتے ہیں، اَور اَپنے آپ کو اُس شیر کی مانند تن کر کھڑا رکھتے ہیں جو اُس وقت تک نہیں سُستاتا جَب تک کہ اَپنا شِکار نہ کھالے اَور اَپنے مقتولوں کا خُون نہ پی لے۔“


جَب برّہ نے دُوسری مُہر کھولی تو مَیں نے دُوسرے جاندار کو یہ کہتے سُنا، ”آ!“


جَب برّہ نے تیسری مُہر کھولی تو مَیں نے تیسرے جاندار کو یہ کہتے ہویٔے سُنا، ”آ!“ اَور مَیں نے ایک کالے رنگ کا گھوڑا دیکھا جِس کے سوار کے ہاتھ میں ایک ترازو تھی۔


جَب برّہ نے چوتھی مُہر کھولی، تو مَیں نے چوتھے جاندار کو یہ کہتے ہُوئے سُنا، ”آ!“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات