Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




مکاشفہ 3:3 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

3 اِس لیٔے جو تعلیم تُم نے پائی اَور سُنی تھی اُس پر قائِم رہ اَور تَوبہ کر۔ لیکن اگر تُو بیدار نہ ہُوا تو میں چور کی مانند اَچانک آ جاؤں گا اَور تُجھے خبر بھی نہ ہوگی کہ میں کِس گھڑی تمہارے پاس آ جاؤں گا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

3 پس یاد کر کہ تُو نے کِس طرح تعلِیم پائی اور سُنی تھی اور اُس پر قائِم رہ اور تَوبہ کر اور اگر تُو جاگتا نہ رہے گا تو مَیں چور کی طرح آ جاؤں گا اور تُجھے ہرگِز معلُوم نہ ہو گا کہ کِس وقت تُجھ پر آ پڑُوں گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

3 चुनाँचे जो कुछ तुझे मिला है और जो तूने सुना है उसे याद रखना। उसे महफ़ूज़ रख और तौबा कर। अगर तू बेदार न हो तो मैं चोर की तरह आऊँगा और तुझे मालूम नहीं होगा कि मैं कब तुझ पर आन पड़ूँगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

3 چنانچہ جو کچھ تجھے ملا ہے اور جو تُو نے سنا ہے اُسے یاد رکھنا۔ اُسے محفوظ رکھ اور توبہ کر۔ اگر تُو بیدار نہ ہو تو مَیں چور کی طرح آؤں گا اور تجھے معلوم نہیں ہو گا کہ مَیں کب تجھ پر آن پڑوں گا۔

باب دیکھیں کاپی




مکاشفہ 3:3
24 حوالہ جات  

پس خیال کر کہ تُو کہاں سے گرا ہے اَور تَوبہ کرکے پہلے کی طرح کام کر۔ اَور اگر تُو تَوبہ نہ کرےگا تو مَیں تمہارے پاس آکر تمہارے چراغدان کو اُس کی جگہ سے ہٹا دُوں گا۔


لیکن خُداوؔند کے لَوٹنے کا دِن چور کی مانند اَچانک آ جائے گا۔ اُس دِن آسمان بڑے شور و غُل کے ساتھ غائب ہو جایٔیں گے اَور اجرامِ فلکی شدید حرارت سے پگھل جایٔیں گے اَور زمین اَور اُس پر کی تمام چیزیں جَل جایٔیں گی۔


کیونکہ تُم اَچھّی طرح جانتے ہو کہ خُداوؔند کے لَوٹنے کا دِن رات کے چور کی مانند اَچانک آ جایٔےگا۔


”دیکھو، مَیں چور کی مانند اَچانک آ رہا ہُوں۔ مُبارک ہے وہ جو جاگتا رہتاہے اَور اَپنی پوشاک پہنے رہتاہے تاکہ اُسے لوگوں کے سامنے ننگا ہونا نہ پڑے اَور لوگ اُس کی برہنگی نہ دیکھیں۔“


”لہٰذا جاگتے رہو، کیونکہ تُم نہیں جانتے کہ وہ دِن کو نہ اُس گھڑی کو۔


چنانچہ جو باتیں ہم نے سُنیں ہیں اُن پر ہمیں خاص طور سے دِل لگا کر غور کرنا چاہئے تاکہ کہیں اَیسا نہ ہو کہ ہم بہک کر اُن سے دُور چلے جایٔیں۔


اَے تِیمُتھِیُس، اِس اَمانت کو جو تیرے سُپرد کی گئی ہے حِفاظت سے رکھ۔ اَور جِس چیز کو علم کہنا ہی غلط ہے اُس پر توجّہ نہ کر کیونکہ اُس میں بےہوُدہ باتیں اَور اِختلافات پایٔے جاتے ہیں،


کہیں اَیسا نہ ہو، کہ وہ اَچانک آ جائے اَور تُمہیں سوتا پایٔے۔


پس تُم بیدار! خبردار رہو! کیونکہ تُم نہیں جانتے کہ وہ وقت کب آئے گا۔


تَب تُم اَپنی بُری روِشوں اَور بداعمالیوں کو یاد کروگے اَور اَپنے گُناہوں اَور مکرُوہ حرکتوں کے باعث اَپنے آپ کو حقیر سمجھنے لگوگے۔


میں جنہیں پیار کرتا ہُوں اُنہیں ڈانٹتا اَور تنبیہ بھی کرتا ہُوں۔ اِس لیٔے پُرجوش ہو اَور تَوبہ کر۔


اَے عزیزو! اَب مَیں تُمہیں یہ دُوسرا خط لِکھ رہا ہُوں۔ مَیں نے دونوں خُطوط میں تمہاری یادداشت کو تازہ کرنے اَور تمہارے صَاف دِلوں کی حوصلہ اَفزائی کرنے کی کوشش کی ہے۔


میں جلد آ رہا ہُوں۔ جو کچھ تمہارے پاس ہے اُسے مضبُوطی سے تھامے رکھ تاکہ کویٔی تُجھ سے تیرا تاج چھین نہ لے۔


البتّہ جو تمہارے پاس ہے اُسے میرے آنے تک تھامے رہو۔‘


بَلکہ میں اَپنا فرض سمجھتا ہُوں کہ جَب تک میں اِس جِسمانی خیمہ میں زندہ ہُوں، اِن باتوں کو یاد دِلا دِلا کر تُمہیں اُبھارنا واجِب سمجھتا ہُوں،


اَب تُو اُن صحیح تعلیمات کو جو تُونے مُجھ سے سُنی ہیں، اُسے اُس ایمان اَور مَحَبّت کے ساتھ جو المسیح یِسوعؔ میں ہے، اَپنا نمونہ بنائے رکھ۔


وہاں تُم اَپنے اَخلاق اَور اعمال کو یاد کروگے جِن سے تُم نے اَپنے آپ کو ناپاک کیا ہے اَور تُم اَپنی تمام بدکاری کے باعث اَپنے آپ کو گھِناؤنے قرار دوگے۔


اِس لیٔے بیدار ہو جاؤ! اَورجو کچھ باقی بچا ہُواہے اَور ختم ہونے ہی والا ہے اُسے مضبُوطی سے قائِم کر کیونکہ مَیں نے تمہارے کاموں کو اَپنے خُدا کی نظر میں کامِل نہیں پایا ہے۔


”دیکھ، میں جلد آنے والا ہُوں! مُبارک ہے وہ جو اِس کِتاب کی نبُوّت کی باتوں پر عَمل کرتا ہے۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات