Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




مکاشفہ 22:12 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

12 ”خُداوؔند یِسوعؔ فرماتے ہیں، دیکھ! میں جلد آنے والا ہُوں! اَور ہر ایک کو اُس کے عَمل کے مُطابق دینے کے لیٔے اجر میرے پاس مَوجُود ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

12 دیکھ مَیں جلد آنے والا ہُوں اور ہر ایک کے کام کے مُوافِق دینے کے لِئے اَجر میرے پاس ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

12 ईसा फ़रमाता है, “देखो, मैं जल्द आने को हूँ। मैं अज्र लेकर आऊँगा और मैं हर एक को उसके कामों के मुवाफ़िक़ अज्र दूँगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

12 عیسیٰ فرماتا ہے، ”دیکھو، مَیں جلد آنے کو ہوں۔ مَیں اجر لے کر آؤں گا اور مَیں ہر ایک کو اُس کے کاموں کے موافق اجر دوں گا۔

باب دیکھیں کاپی




مکاشفہ 22:12
19 حوالہ جات  

کیونکہ جَب اِبن آدمؔ اَپنے باپ کے جلال میں اَپنے فرشتوں کے ساتھ آئے گا تَب وہ ہر ایک کو اُس کے کاموں کے مُطابق اجر دے گا۔


یَاہوِہ نے دُنیا کی اِنتہا تک یہ اعلان کر دیا ہے: ”صِیّونؔ کی بیٹی سے کہو، ’دیکھ تیرا مُنجّی آ رہاہے! دیکھ وہ تیرا اجر اَپنے ساتھ لا رہاہے، اَور تیرا مُعاوضہ بھی اُس کے ساتھ ہے۔‘ “


دیکھو، یَاہوِہ قادر بڑی قُدرت کے ساتھ آ رہاہے، وہ اَپنے بازو کے بَل سے حُکومت کرےگا۔ دیکھو، اُس کا صِلہ اُس کے ساتھ ہے، اَور وہ اَپنا اجر اَپنے ساتھ لا رہاہے۔


اِس بُنیاد پر جِس کسی بنانے والے کا کام آگ سے سلامت رہے گا وہ اجر پایٔےگا


لگانے والا اَور سینچنے والا دونوں ایک ہی مقصد رکھتے ہیں اَور ہر ایک اَپنی محنت کے مُوافق اجر پایٔےگا۔


”دیکھ، میں جلد آنے والا ہُوں! مُبارک ہے وہ جو اِس کِتاب کی نبُوّت کی باتوں پر عَمل کرتا ہے۔“


پس، ہم میں سے ہر ایک کو خُود اَپنا حِساب خُدا کو دینا ہوگا۔


اَور قوموں کو غُصّہ آیا، اَور تیرا غضب نازل ہُوا۔ اَور وہ وقت آ پہُنچا ہے کہ مُردوں کا اِنصاف کیاجایٔے، اَور تیرے خادِموں، نبیوں اَور مُقدّسین اَور اُن سَب چُھوٹے بڑوں کو جو خُدا کے نام کی تعظیم کرتے ہیں اُنہیں اجر دیا جائے اَور زمین کو تباہ کرنے والوں کو تباہ کر دیا جائے۔“


اَور مَیں نے چُھوٹے بڑے تمام مُردوں کو تختِ الٰہی کے سامنے کھڑے دیکھا۔ تَب کِتابیں کھولی گئیں، پھر ایک اَور کِتاب کھولی گئی یعنی کِتاب حیات؛ اَور جِس طرح اُن کِتابوں میں درج تھا، تمام مُردوں کا اِنصاف اُن کے اعمال کے مُطابق کیا گیا۔


جو اِن سَب باتوں کی تصدیق کرنے والے ہیں، فرماتے ہیں، ”بے شک میں جلد آنے والا ہُوں۔“ آمین۔ اَے خُداوؔند یِسوعؔ، آئیے۔


یَاہوِہ کا عظیم دِن قریب ہے۔ اَور وہ جلد آ رہاہے۔ سُنو! یَاہوِہ کے دِن کا شور بہت زِیادہ ہوگا، اَور جنگجو بھی پھوٹ پھوٹ کر رُوئے گا۔


وہ اِنسان کو اُس کے اعمال کے مُطابق بدلہ دیتے ہیں؛ اَور اُس کے ساتھ وُہی کریں گے جِس کا وہ مُستحق ہوگا۔


اُن کے اعمال کے مُطابق اُنہیں بدلہ دیں، اَور اُنہُوں نے جو بُرائیاں کی ہیں؛ اُن کے ہاتھ کے کاموں کے مُطابق اُن کو سزا دیں، اَور اُنہیں وہ بدلہ دیں جِس کے وہ مُستحق ہیں۔


”میں یَاہوِہ، دِل کو جانچتا اَور دماغ کو آزماتا ہُوں، تاکہ ہر اِنسان کو اُس کی روِش کے مُوافق، اَور اُس کے کاموں کے پھل کے مُطابق اجر دُوں۔“


میں اُس کے فرزندوں کو ہلاک کر دُوں گا۔ تَب تمام جماعتوں کو مَعلُوم ہو جائے گا کہ دِلوں اَور ذہنوں کو جانچنے والا مَیں ہی ہوں، اَور مَیں تُم میں سے ہر ایک کو اُس کے کاموں کے مُوافق بدلہ دُوں گا۔


میں جلد آ رہا ہُوں۔ جو کچھ تمہارے پاس ہے اُسے مضبُوطی سے تھامے رکھ تاکہ کویٔی تُجھ سے تیرا تاج چھین نہ لے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات