Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




مکاشفہ 22:10 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

10 پھر اُس نے مُجھ سے کہا، ”اِس کِتاب کی نبُوّت کی باتوں کو پوشیدہ نہ رکھ؛ کیونکہ وقت نزدیک ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

10 پِھر اُس نے مُجھ سے کہا اِس کِتاب کی نبُوّت کی باتوں کو پَوشِیدہ نہ رکھّ کیونکہ وقت نزدِیک ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

10 फिर उसने मझे बताया, “इस किताब की पेशगोइयों पर मुहर मत लगाना, क्योंकि वक़्त क़रीब आ गया है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

10 پھر اُس نے مجھے بتایا، ”اِس کتاب کی پیش گوئیوں پر مُہر مت لگانا، کیونکہ وقت قریب آ گیا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




مکاشفہ 22:10
21 حوالہ جات  

”صُبح اَور شام کے متعلّق جو رُویا تُمہیں دِکھائی گئی وہ سچ ہے لیکن اُس رُویا کو تُم مُہر لگا کر پوشیدہ رکھو کیونکہ یہ مُستقبِل بعید سے تعلّق رکھتی ہے۔“


مُبارک ہے وہ جو اِس نبُوّت کی کِتاب کو بہ آواز بُلند پڑھتا ہے، اَور وہ مُومِنین جو اِسے سُنتے ہیں اَور اِس میں لکھی ہویٔی باتوں پر عَمل کرتے ہیں؛ کیونکہ اِن باتوں کے پُورا ہونے کا مُقرّر وقت نزدیک ہے۔


دُنیا کے خاتِمہ کا وقت نزدیک آ گیا ہے۔ اِس لیٔے ہوشیار رہو، اَور سرگرم ہوکر خُوب دعا کرو۔


اُن آوازوں کو سُن کر مَیں نے لکھنے کا اِرادہ کیا ہی تھا کہ آسمان سے ایک آواز آتی سُنی، ”جو کچھ اُن گرج کی سِی سات آوازوں سے سُنی ہیں، اُسے پوشیدہ رکھ اَور تحریر میں نہ لا۔“


جو کُچھ میں تُم سے اَندھیرے میں کہتا ہُوں، تُم اُسے دِن کی رَوشنی میں کہو؛ اَورجو کُچھ تمہارے کانوں میں چُپکے سے کہا جاتا ہے تُم اُس کا اعلان چھتوں سے کرو۔


اُس نے جَواب دیا، ”اَے دانی ایل، تُم جاؤ کیونکہ یہ باتیں آخِری زمانہ آنے تک کے لیٔے مُہر بند کر دی گئی ہیں۔


لیکن اَے دانی ایل، تُم اِس طُومار پر مُہر کرکے اِس کے الفاظ کو آخِری زمانہ تک کے لئے بند رکھ۔ بہت سے لوگ اَپنی حِکمت میں اِضافہ کرنے کے لیٔے اِدھر اُدھر تفتیش و تحقیق کرتے پھریں گے۔“


اُن سے کہہ دے، ’یَاہوِہ قادر یُوں فرماتے ہیں: مَیں اُس ضرب المثل کو ختم کر دُوں گا اَور پھر یہ اِسرائیل کے بارے میں اِستعمال نہ کی جائے گی۔‘ اُن سے کہہ دے، ’وہ دِن قریب ہیں جَب ہر رُویا پُوری ہوگی۔


رات تقریباً گزر چُکی ہے اَور دِن نکلنے کو ہے لہٰذا ہم تاریکی کے کاموں کو چھوڑکر رَوشنی کی ڈھال کے آلات سے لیس ہو جایٔیں۔


”مُجھ یِسوعؔ، نے اَپنا فرشتہ تمہارے پاس اِس لیٔے بھیجا کہ وہ تمام جماعتوں میں اِن باتوں کی تمہارے آگے گواہی دے کہ میں حضرت داویؔد کی اصل اَور نَسل اَور صُبح کا نُورانی ستارہ ہُوں۔“


پھر مَیں نے اُس تخت نشین کے داہنے ہاتھ میں ایک کِتاب دیکھی جو اَندر اَور باہر دونوں طرف سے لکھی ہُوئی تھی اَور اُسے سات مُہریں لگا کر بند کیا گیا تھا۔


نہ ہی کسی طرح کسی کے فریب میں آنا کیونکہ وہ دِن نہیں آئے گا جَب تک کہ لوگ خُدا کے خِلاف ایمان سے برگشتہ نہ ہو جایٔیں، اَور وہ مَرد گُناہ یعنی ہلاکت کا فرزند ظاہر نہ ہو جائے۔


واویلا کرو کیونکہ یَاہوِہ کا دِن قریب ہے؛ وہ قادرمُطلق کی طرف سے بڑی تباہی لے کر آئے گا۔


شہادت نامہ کو بند کر دو اَور میرے شاگردوں کے لیٔے ہدایات پر مُہر لگا دو۔


جو اِن سَب باتوں کی تصدیق کرنے والے ہیں، فرماتے ہیں، ”بے شک میں جلد آنے والا ہُوں۔“ آمین۔ اَے خُداوؔند یِسوعؔ، آئیے۔


وقت کو پہچانو اَور اَیسا ہی کرو، اِس لیٔے کہ وہ گھڑی آ پہُنچی ہے کہ تُم نیند سے جاگو کیونکہ ہماری نَجات زِیادہ نزدیک ہے بہ نِسبت اُس وقت کے جَب ہم ایمان لایٔے تھے۔


جِس نے فرمایا، ”جو کچھ تُو دیکھتا ہے اُسے کِتاب میں لِکھ کر ساتوں جماعتوں یعنی اِفِسُسؔ، سُمرنؔہ، پِرگمُنؔ، تھُواتِیؔرہ، سردِیسؔ، فِلدِلفیہؔ اَور لَودِیکیہؔ شہروں کے پاس بھیج دے۔“


”دیکھ، میں جلد آنے والا ہُوں! مُبارک ہے وہ جو اِس کِتاب کی نبُوّت کی باتوں پر عَمل کرتا ہے۔“


لیکن اُس نے مُجھ سے کہا، ”خبردار، اَیسا مت کر! میں بھی تیرا، اَور تیرے بھایٔی نبیوں اَور اِس کِتاب کی نبُوّت کی باتوں پر عَمل کرنے والوں کا ہم خدمت ہُوں۔ خُدا ہی کو سَجدہ کر!“


میں یُوحنّا، اِس کِتاب کی نبُوّت کی باتیں سُننے والے ہر شخص کو آگاہ کرتا ہُوں کہ اگر کویٔی اِس کِتاب میں کسی بات کا اِضافہ کرے تو خُدا اِس میں لکھی ہُوئی آفتیں اُس پر نازل کرےگا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات