Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




مکاشفہ 21:11 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

11 اُس میں خُدا کا جلال تھا اَور اُس کی چمک نہایت ہی قیمتی پتّھر، یعنی اُس یَشب کی طرح تھی جو بِلّور کی طرح شفّاف ہوتاہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

11 اُس میں خُدا کا جلال تھا اور اُس کی چَمک نِہایت قِیمتی پتّھر یعنی اُس یشب کی سی تھی جو بَلّور کی طرح شفّاف ہو۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

11 उसे अल्लाह का जलाल हासिल था और वह अनमोल जौहर बल्कि बिल्लौर जैसे साफ़-शफ़्फ़ाफ़ यशब की तरह चमक रहा था।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

11 اُسے اللہ کا جلال حاصل تھا اور وہ اَن مول جوہر بلکہ بلور جیسے صاف شفاف یشب کی طرح چمک رہا تھا۔

باب دیکھیں کاپی




مکاشفہ 21:11
17 حوالہ جات  

اَور وہاں پھر کبھی رات نہ ہوگی اَور وہ چراغ اَور سُورج کی رَوشنی کے مُحتاج نہ ہوں گے کیونکہ خُداوؔند خُدا خُود اُنہیں رَوشن کرےگا اَور وہ اَبد تک بادشاہی کرتے رہیں گے۔


اَور اُس تختِ الٰہی کے سامنے بِلّور کی مانند شفّاف شیشے کا سمُندر تھا۔ تختِ الٰہی کے بیچ میں اَور گِرداگِرد چار جاندار مخلُوق تھیں جِن کے آگے پیچھے آنکھیں ہی آنکھیں تھیں۔


پھر اُس فرشتہ نے مُجھے آبِ حیات کا ایک دریا دِکھایا، جو بِلّور کی مانند شفّاف تھا، جو خُدا اَور برّہ کے تخت سے نکل کر بہتا تھا۔


جانداروں کے سَروں پر فضا برف کی مانند شفّاف تھی لیکن مُہیب نظر آتی تھی۔


وہ تخت نشین دیکھنے میں سنگِ یَشب اَور عقِیق کی طرح نظر آ رہاتھا اَور اُس تختِ الٰہی کے اِردگرد زُمُرّد کی مانند ایک چمکدار قوس قذح تھی۔


”چاروں طرف کا گھیرا اٹھّارہ ہزار ہاتھ ہوگا۔ ”اَور اُس دِن سے شہر کا نام یہ ہوگا، ’یَاہوِہ شمّہ۔‘ “


اِس فضا کے اُوپر جو اُن کے سَروں کے اُوپر تھی نیلم کا بنا ہُوا تخت نظر آ رہاتھا جِس کے اُوپر اِنسان کی شکل کی کویٔی ہستی تھی۔


تَب یَاہوِہ صِیّونؔ کے پُورے پہاڑ پر اَور اُن سَب پرجو وہاں جمع ہُوں دِن کے وقت دھوئیں کا بادل اَور رات کو آگ کا نہایت رَوشن شُعلہ نموُدار کریں گے جو سارے جلال پر گویا ایک سائبان ہوگا۔


نہ سونا نہ بِلّوری شیشہ سے اُس کا مُقابلہ کیا جا سَکتا ہے، نہ ہی اُسے جواہرات کے عوض حاصل کیا جا سَکتا ہے۔


اَور سارا بیت المُقدّس خُدا کے جلال اَور اُس کی قُدرت کے دھوئیں سے بھر گیا اَور جَب تک اُن ساتوں فرشتوں کی ساتوں آفتیں ختم نہ ہو چُکیں کویٔی اُس بیت المُقدّس میں داخل نہ ہو سَکا۔


اَور مَیں نے اِسرائیل کے خُدا کا جلال مشرق سے نموُدار ہوتے ہُوئے دیکھا۔ اُس کی آواز سیلاب کے شور کی مانند تھی اَور زمین اُس کے جلال سے مُنوّر ہو گئی۔


تیری تِجارت کی بہتات کے باعث تُجھ میں تشدّد بھر گیا، اَور تُونے گُناہ کیا۔ اِس لیٔے اَے سرپرست کروبی، مَیں نے تُجھے بےحُرمتی سمجھ کر خُدا کے پہاڑ پر سے ہٹا دیا، اَور تُجھے اُن آتِشی پتّھروں کے درمیان سے خارج کر دیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات