Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




مکاشفہ 19:8 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

8 ”اَور اُسے چمکدار اَور صَاف مہین کتانی کپڑا، پہننے کا اِختیار دیا گیا ہے۔“ (کیونکہ مہین کتانی کپڑے سے مُراد، مُقدّسین کے راستبازی کے کام ہیں۔)

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

8 اور اُس کو چمک دار اور صاف مہِین کتانی کپڑا پہننے کا اِختیار دِیا گیا کیونکہ مہِین کتانی کپڑے سے مُقدّس لوگوں کی راست بازی کے کام مُراد ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

8 और उसे पहनने के लिए बारीक कतान का चमकता और पाक-साफ़ लिबास दे दिया गया।” (बारीक कतान से मुराद मुक़द्दसीन के रास्त काम हैं।)

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

8 اور اُسے پہننے کے لئے باریک کتان کا چمکتا اور پاک صاف لباس دے دیا گیا۔“ (باریک کتان سے مراد مُقدّسین کے راست کام ہیں۔)

باب دیکھیں کاپی




مکاشفہ 19:8
21 حوالہ جات  

میں یَاہوِہ میں نہایت شادمان ہوں؛ میری جان میرے خُدا میں مسرُور ہے۔ کیونکہ اُس نے مُجھے نَجات کا لباس پہنایا اَور راستبازی کی خلعت سے مُلبّس کیا، جَیسے دُلہا کاہِنؔ کی مانند اَپنے سَر کو سنوارتا ہے، اَور دُلہن گہنوں سے اَپنا سنگار کرتی ہے۔


اِس لیٔے میں تُمہیں صلاح دیتا ہُوں کہ مُجھ سے آگ میں تپایا ہُوا سونا خرید لے تاکہ دولتمند ہو جائے اَور پہننے کے لیٔے سفید پوشاک خرید کر پہن لو تاکہ تمہارے ننگے پن کی شرمندگی ظاہر نہ ہونے پایٔے اَور اَپنی آنکھوں میں ڈالنے کے لیٔے سُرمہ لے لو تاکہ تُم بینائی پاؤ۔


بَلکہ خُداوؔند یِسوعؔ المسیح کے ہو جاؤ اَور جِسمانی خواہشات کو پُورا کرنے کی فکر میں نہ لگے رہو۔


اُن کی پوشاک چمکنے لگی، اَور اِس قدر سفید ہو گئی کہ اِس سرزمین کا کویٔی دھوبی بھی اِس قدر سفید نہیں کر سَکتا۔


بادشاہ نے اُس سے پُوچھا، ’دوست، تُم شادی کا لباس پہنے بغیر یہاں کیسے چلے آئے؟‘ لیکن اُس کے پاس اِس کا کویٔی جَواب نہ تھا۔


آپ کے کاہِنؔ راستی سے مُلبّس ہوں؛ اَور آپ کے مُقدّسین خُوشی کے نعرے ماریں۔‘ “


اَے خُداوؔند! کون آپ کا خوف نہ مانے گا، اَور کون آپ کے نام کی تمجید نہ کرےگا؟ کیونکہ صِرف تُو ہی قُدُّوس ہے۔ دُنیا کی سَب قومیں آکر تیرے سامنے سَجدہ کریں گی، کیونکہ تیرے راستبازی کے کام ظاہر ہو گئے ہیں۔“


مَیں نے تُجھے سُنہری بیل بُوٹوں والے لباس سے مُلبّس کیا اَور چمڑے کی جُوتیاں پہنائیں۔ مَیں نے تُجھے نفیس کتان پہنایا اَور قیمتی کپڑوں سے ڈھانکا۔


جَب وہ ٹِکٹِکی باندھے یِسوعؔ المسیح کو آسمان کی طرف جاتے ہویٔے دیکھ رہے تھے، تو دیکھو دو مَرد سفید لباس میں اُن کے پاس آ کھڑے ہویٔے۔


جَب وہ اِس بارے میں حیرت میں مُبتلا تھیں تو اَچانک دو شخص بجلی کی طرح چمکدار لباس میں اُن کے پاس آ کھڑے ہُوئے۔


یہ خُدا کی وہ راستبازی ہے جو صِرف یِسوعؔ المسیح پر ایمان لانے سے اُن تمام اِنسانوں کو حاصل ہوتی ہے۔ المسیح پر ایمان لانے سے یہُودی اَور غَیریہُودی کے مابین کویٔی تفرِیق نہیں،


وہاں اُن کے سامنے حُضُور کی صورت بدل گئی۔ اَور حُضُور کا چہرہ سُورج کی مانِند چمکنے لگا اَور حُضُور کے کپڑے نُور کی مانِند سفید ہو گئے۔


وہ اَپنے بِستر کے لیٔے پلنگ پوش بنا لیتی ہے؛ اُس کا لباس نفیس کتان اَور اَرغوانی رنگ کا ہوتاہے۔


” ’جَب وہ اَندرونی صحن کے پھاٹکوں میں سے داخل ہُوں تو کتانی کپڑوں سے مُلبّس ہُوں۔ وہ اَندرونی صحن کے پھاٹکوں میں یا بیت المُقدّس میں خدمت کرتے وقت کویٔی اُونی پوشاک نہ پہنیں۔


اَور اُس بیت المُقدّس میں سے سات فرشتے سات آفتیں لیٔے ہویٔے باہر نکلے۔ وہ صَاف چمکدار سُوتی لباس پہنے ہویٔے تھے اَور سُنہری پٹکے سِینوں پر باندھے ہویٔے تھے۔


آسمانی فَوجیں سفید گھوڑوں پر سوار، اَور سفید اَور صَاف مہین کتانی لباس پہنے ہویٔے اُس کے پیچھے پیچھے چل رہیں تھیں۔


اَور آئینہ، سُوتی کپڑے، دستاریں اَور اُوڑھنی، غرض کہ یَاہوِہ اُن کی آرائِش کی سبھی چیزیں چھین لے گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات