Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




مکاشفہ 19:2 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

2 کیونکہ خُدا کے فیصلے برحق اَور دُرست ہیں۔ اِس لیٔے کہ خُدا نے اُس بڑی کسبی کو مُجرم ٹھہرایا ہے جِس نے اَپنی زناکاری سے دُنیا کو خَراب کر دیا تھا۔ اَور خُدا نے اُس سے اَپنے بندوں کے خُون کا بدلہ لے لیا ہے۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

2 کیونکہ اُس کے فَیصلے راست اور دُرست ہیں اِس لِئے کہ اُس نے اُس بڑی کسبی کا اِنصاف کِیا جِس نے اپنی حرام کاری سے دُنیا کو خراب کِیا تھا اور اُس سے اپنے بندوں کے خُون کا بدلہ لِیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

2 क्योंकि उस की अदालतें सच्ची और रास्त हैं। उसने उस बड़ी कसबी को मुजरिम ठहराया है जिसने ज़मीन को अपनी ज़िनाकारी से बिगाड़ दिया। उसने उससे अपने ख़ादिमों की क़त्लो-ग़ारत का बदला ले लिया है।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

2 کیونکہ اُس کی عدالتیں سچی اور راست ہیں۔ اُس نے اُس بڑی کسبی کو مجرم ٹھہرایا ہے جس نے زمین کو اپنی زناکاری سے بگاڑ دیا۔ اُس نے اُس سے اپنے خادموں کی قتل و غارت کا بدلہ لے لیا ہے۔“

باب دیکھیں کاپی




مکاشفہ 19:2
16 حوالہ جات  

اَے قومو! یَاہوِہ کے لوگوں کے ساتھ خُوشی مناؤ، کیونکہ وہ اَپنے خادِموں کے خُون کا اِنتقام لیں گے؛ اَور اَپنے دُشمنوں سے بدلہ لیں گے اَور اَپنے مُلک اَور لوگوں کے لیٔے کفّارہ دیں گے۔


اُنہُوں نے بُلند آواز سے چِلّاکر کہا، ”اَے قُدُّوس اَور برحق خُداوؔند! تُو کب تک اِنصاف نہ کرےگا اَور زمین کے باشِندوں سے ہمارے خُون کا بدلہ نہ لے گا؟“


”اَے آسمانوں اُس پر خُوشی مناؤ! اَے مُقدّسین! اُس پر خُوشی مناؤ! اَے رسولوں اَور نبیوں! اُس کی تباہی پر خُوشی مناؤ! کیونکہ خُدا نے اُسے تمہارے ساتھ، کی ہوئی بدسلُوکی کی سزا اُسے دے دی ہے۔“


اِنتقام لینا میرا کام ہے؛ بدلہ میں ہی دُوں گا۔ مُقرّر وقت پر اُن کا پاؤں پھسل جائے گا؛ اُن کی تباہی کا دِن نزدیک ہے اَور اُن کی بربادی رفتار کے ساتھ اُن پر آ رہی ہے۔“


کیونکہ سَب قوموں نے اُس کی زناکاری کے قہر کی مَے پی ہے۔ رُوئے زمین کے بادشاہوں نے اُس کے ساتھ زنا کیا ہے، اَور دُنیا کے تاجران اُس کی بڑی عیش و عشرت کی بدولت دولتمند ہو گیٔے۔“


اَور وہ خُدا کے خادِم مَوشہ کا نغمہ اَور برّہ کا نغمہ گا رہے تھے، آپ کے کام کتنے عظیم اَور عجِیب ہیں، ”اَے خُداوؔند خُدا، قادرمُطلق، تیری راہیں برحق اَور راست ہیں۔ قوموں کے اَے اَزلی بادشاہ،


یَاہوِہ کا خوف پاک ہے، جو اَبد تک قائِم رہتاہے۔ یَاہوِہ کے قوانین یقینی، اَور بالکُل راست ہیں۔


اَے یَاہوِہ، آپ میرے خُدا ہیں؛ مَیں آپ کی تمجید کروں گا اَور آپ کے نام کی سِتائش کروں گا، کیونکہ آپ نے پُوری وفا شعاری سے اَیسے عجِیب و غریب کام کئے ہیں، جِن منصُوبوں کو آپ نے اِبتدا ہی سے کرنے کا اِرادہ کر لیا تھا۔


وہ ہماری چٹّان ہیں، اُن کی صنعت کامل ہے، کیونکہ اُن کی سَب راہیں اِنصاف والی ہیں۔ وہ وفادار خُدا ہیں جو بدی سے مُبرّا ہیں، وہ راستباز اَور عادل ہیں۔


اَور تُم اَپنے آقا احابؔ کے گھرانے کو نِیست و نابود کردینا تاکہ میں اَپنے خادِموں، نبیوں کے خُون کا اَور یَاہوِہ کے سارے خادِموں کے خُون کا اِنتقام لُوں جنہیں اِیزبِلؔ نے بہایا تھا۔


” ’لیکن تَب عدالت قائِم ہوگی اَور اُس بادشاہ کی ساری قُوّت چھین لی جائے گی اَور اُسے ہمیشہ کے لیٔے نِیست و نابود کر دیا جائے گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات