Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




مکاشفہ 18:7 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

7 اَور جِس قدر اُس نے خُود کو شاندار بنایا اَور عیش و عشرت میں زندگی گُزاری، اُسی قدر اُس کو عذاب اَور غم میں ڈال دو۔ کیونکہ وہ اَپنے دِل میں کہتی ہے کہ، ’میں ملِکہ بَن کر تخت نشین ہُوں۔ میں کویٔی بِیوہ نہیں ہُوں؛ مَیں کبھی ماتم نہیں کروں گی۔‘

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

7 جِس قدر اُس نے اپنے آپ کو شان دار بنایا اور عیّاشی کی تھی اُسی قدر اُس کو عذاب اور غم میں ڈال دو کیونکہ وہ اپنے دِل میں کہتی ہے کہ مَیں ملِکہ ہو بَیٹھی ہُوں۔ بیوہ نہیں اور کبھی غم نہ دیکُھوں گی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

7 उसे उतनी ही अज़ियत और ग़म पहुँचा दो जितना उसने अपने आपको शानदार बनाया और ऐयाशी की। क्योंकि अपने दिल में वह कहती है, ‘मैं यहाँ अपने तख़्त पर रानी हूँ। न मैं बेवा हूँ, न मैं कभी मातम करूँगी।’

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

7 اُسے اُتنی ہی اذیت اور غم پہنچا دو جتنا اُس نے اپنے آپ کو شاندار بنایا اور عیاشی کی۔ کیونکہ اپنے دل میں وہ کہتی ہے، ’مَیں یہاں اپنے تخت پر رانی ہوں۔ نہ مَیں بیوہ ہوں، نہ مَیں کبھی ماتم کروں گی۔‘

باب دیکھیں کاپی




مکاشفہ 18:7
16 حوالہ جات  

یہ شادمانی کا شہر تھا جو اَمن کا تھا۔ اَور اَپنے دِل میں یہ کہا کرتا تھا، کہ بس مَیں ہی مَیں ہُوں، میرے سِوا کویٔی نہیں۔ وہ کیسا ویران ہو گیا ہے، جہاں اَب درندوں کا اڈّا ہیں! اَورجو اُس کے پاس سے گُزرتے ہیں وہ مُکّے ہلاتے ہیں اَور ہنسی اُڑاتے ہیں۔


وہ بستی کیسی ویران پڑی ہے جہاں کسی زمانہ میں لوگوں کی چہل پہل تھی اَب کیسی بِیوہ کی مانند ہو گئی ہے! جو کبھی قوموں میں ممتاز تھی، وہ جو صوبوں کی ملِکہ تھی اَب وہ غُلام بَن گئی ہے۔


بادشاہ اَور اُس کی مادرِ ملِکہ سے فرما، ”اَپنے شاہی تختوں سے نیچے اُتر آؤ، کیونکہ تمہارے سَروں پر سے تمہارے جلالی تاج، گرا دئیے جایٔیں گے۔“


آپ کی سلطنت میں مُعزّز خواتین کے عہدے پر بادشاہوں کی شاہزادیاں ہیں؛ شاہی دُلہن آپ کے داہنے ہاتھ کھڑی ہے جو اوفیرؔ کے سونے سے آراستہ ہے۔


وہ اَپنے دِل میں کہتاہے: ”مُجھے جنبش نہ ہوگی؛ پُشت در پُشت مُجھ پر کبھی کویٔی مُصیبت نہ آئے گی۔“


تمہارے تکبُّر دِل نے تُمہیں فریب دیا ہے، اَے چٹّانوں کے شگاف میں رہنے والے، اَور بُلندیوں پر اَپنا مکان تعمیر کرنے والے، تُم جو اَپنے دِل میں کہتے ہو، کس میں اِتنی قُوّت ہے جو مُجھے نیچے زمین پر لا سکے؟


مگر جَوان بیواؤں کو اِس فہرست میں شامل نہ کرنا کیونکہ جَب اُن کی جِسمانی خواہشات اُن پر غالب آتی ہیں تو وہ المسیح سے دُور ہوکر پھر سے بیاہ کرنا چاہتی ہیں۔


کیونکہ سَب قوموں نے اُس کی زناکاری کے قہر کی مَے پی ہے۔ رُوئے زمین کے بادشاہوں نے اُس کے ساتھ زنا کیا ہے، اَور دُنیا کے تاجران اُس کی بڑی عیش و عشرت کی بدولت دولتمند ہو گیٔے۔“


”جَب رُوئے زمین کے بادشاہ جنہوں نے اُس کے ساتھ زنا کیا اَور اُس کی عیّاشی میں شریک ہویٔے تھے، اُس کے جلنے کا دُھواں دیکھیں گے تو روئیں گے اَور اُس پر ماتم کریں گے۔“


بادشاہ نے ہامانؔ کو حُکم دیا، ”فوراً جاؤ،“ اَور ”خلعت اَور گھوڑا لے کر اُس یہُودی مردکیؔ کے حوالہ کر دے جو محل کے دروازہ کے دروازہ پر بیٹھا ہُواہے اَور اُس کی عزّت اَفزائی کر اَورجو کچھ تُونے کہا ہے بالکُل وَیسا ہی کیا جائے۔ اُس میں کویٔی کسر نہ رہنے پایٔے۔“


تُو اُس میں سے پیئے گی اَور اُسے نچُوڑ کر خشک کر دے گی؛ پھر اُسے پٹک کر چُورچُور کر دے گی اَور اَپنی چھاتِیاں نوچ لے گی۔ یہ مَیں نے فرمایاہے اَیسا یَاہوِہ قادر نے فرمایاہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات