Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




مکاشفہ 18:5 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

5 کیونکہ اُس کے گُناہوں کا آسمان پر ڈھیر لگ چُکاہے، اَور خُدا نے اُس کی بدکاریوں کو یاد کیا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

5 کیونکہ اُس کے گُناہ آسمان تک پُہنچ گئے ہیں اور اُس کی بدکارِیاں خُدا کو یاد آ گئی ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

5 क्योंकि उसके गुनाह आसमान तक पहुँच गए हैं, और अल्लाह उनकी बदियों को याद करता है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

5 کیونکہ اُس کے گناہ آسمان تک پہنچ گئے ہیں، اور اللہ اُن کی بدیوں کو یاد کرتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




مکاشفہ 18:5
6 حوالہ جات  

اَور دعا کی: ”اَے میرے خُدا! میں اِس قدر شرمندہ اَور ذلیل ہُوں کہ مَیں آپ کے سامنے، اَے میرے خُدا، اَپنا مُنہ اُٹھانے تک کے لائق نہیں کیونکہ ہمارے گُناہ بڑھ کر ہمارے سَروں سے بھی بُلند ہو گئے ہیں اَور ہماری خطائیں آسمانوں تک جا پہُنچی ہیں۔


اَور وہ زلزلہ اِتنا سخت تھا کہ عظیم شہر ٹوٹ کر تین ٹکڑے ہو گیا اَور تمام قوموں کے سَب شہر بھی تباہ ہو گیٔے۔ خُدا نے بڑے شہر بابیل کو یاد کیا تاکہ وہ اُسے اَپنے شدید قہر کی مَے سے بھرا ہُوا پیالہ پلائے۔


” ’ہم نے بابیل کو شفا بخش دی ہوتی، لیکن وہ تندرست نہیں ہونا چاہتا تھا؛ آؤ ہم اُسے چھوڑ دیں اَور اَپنے اَپنے مُلک کو لَوٹ جایٔیں، کیونکہ اُس کی سزا آسمان تک پہُنچ رہی ہے، وہ بادلوں کی اُونچائی تک بُلند ہو چُکی ہے۔‘


”اُٹھ کر اُس بڑے شہر نینوہؔ کو جا اَور اُس کے خِلاف مُنادی کر کیونکہ اُن کی بدی میرے سامنے تک آ پہُنچی ہے۔“


لیکن وہاں یَاہوِہ کے ایک نبی تھے جِن کا نام عودِدؔ تھا۔ جَب فَوج سامریہؔ کو واپس آئی تو وہ اُس کے اِستِقبال کو گئے اَور فرمایا، ”چونکہ یَاہوِہ آپ کے آباؤاَجداد کے خُدا یہُوداہؔ سے قہر شدید میں تھے اِس لیٔے اُنہُوں نے اُنہیں تمہارے ہاتھ میں کر دیا۔ لیکن تُم نے اَیسے طیش میں اُن کا قتلِ عام کیا جِس نے آسمان تک کو ہلا دیا ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات