Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




مکاشفہ 18:19 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

19 وہ اَپنے سَروں پر خاک ڈالیں گے اَور رو رو کر ماتم کریں گے اَور چِلّا چِلّاکر کہیں گے، ” ’افسوس، افسوس، اَے عظیم شہر! جِس کی دولت سے تمام بحری جہازوں کے مالک، مالدار ہو گیٔے، گھڑی ہی بھر میں وہ شہر تباہ کر دیا گیا!‘

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

19 اور اپنے سَروں پر خاک ڈالیں گے اور روتے ہُوئے اور ماتم کرتے ہُوئے چِلاّ چِلاّ کر کہیں گے افسوس! افسوس! وہ بڑا شہر جِس کی دَولت سے سمُندر کے سب جہاز والے دَولت مند ہو گئے گھڑی ہی بھر میں اُجڑ گیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

19 वह अपने सरों पर ख़ाक डाल लेंगे और चिल्ला चिल्लाकर रोएँगे और आहो-ज़ारी करेंगे। वह कहेंगे, “हाय! तुझ पर अफ़सोस, ऐ अज़ीम शहर, जिसकी दौलत से तमाम बहरी जहाज़ों के मालिक अमीर हुए। एक ही घंटे के अंदर अंदर वह वीरान हो गया है।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

19 وہ اپنے سروں پر خاک ڈال لیں گے اور چلّا چلّا کر روئیں گے اور آہ و زاری کریں گے۔ وہ کہیں گے، ”ہائے! تجھ پر افسوس، اے عظیم شہر، جس کی دولت سے تمام بحری جہازوں کے مالک امیر ہوئے۔ ایک ہی گھنٹے کے اندر اندر وہ ویران ہو گیا ہے۔“

باب دیکھیں کاپی




مکاشفہ 18:19
13 حوالہ جات  

اَور اُس کے عذاب سے دہشت زدہ ہوکر دُور جا کھڑے ہوں گے اَور کہیں گے، ” ’افسوس، افسوس، اَے عظیم شہر، اَے بابیل، اَے شہر قُوّت! گھڑی بھر میں ہی تُجھے سزا مِل گئی!‘


یہوشُعؔ نے اَپنے کپڑے پھاڑے اَور وہ یَاہوِہ کے عہد کے صندُوق کے سامنے مُنہ کے بَل زمین پر گِر پڑے اَور شام تک وہیں پڑے رہے۔ اِسرائیلی بُزرگوں نے بھی اَیسا ہی کیا اَور اَپنے سَر پر خاک ڈالی۔


اَور وہ اَپنی آواز بُلند کریں گے اَور تیری خاطِر زار زار روئیں گے؛ وہ اَپنے سَروں پر خاک ڈالیں گے اَور راکھ میں لوٹیں گے۔


کیونکہ سَب قوموں نے اُس کی زناکاری کے قہر کی مَے پی ہے۔ رُوئے زمین کے بادشاہوں نے اُس کے ساتھ زنا کیا ہے، اَور دُنیا کے تاجران اُس کی بڑی عیش و عشرت کی بدولت دولتمند ہو گیٔے۔“


جَب اُنہُوں نے ایُّوب کو دُور سے دیکھا تو بڑی مُشکل سے پہچان پایٔے۔ وہ رنجیدہ ہوکر زار زار رونے لگے اَور اَپنے لباس چاک کرکے اَپنے سَروں پر خاک ڈال لی۔


لہٰذا اُس پر ایک ہی دِن میں آفتیں آئیں گی: موت، ماتم اَور قحط۔ اَور وہ آگ میں جَلا کر خاک کر دی جائے گی، کیونکہ اُس کی عدالت کرنے والا خُداوؔند خُدا زورآور ہے۔


اَور اُسی دِن بِنیامین کے گھرانے کا ایک آدمی میدانِ جنگ سے بھاگ کر شیلوہؔ پہُنچا۔ اُس کے کپڑے پھٹے ہُوئے تھے اَور اُس نے اَپنے سَر پر خاک ڈال رکھی تھی۔


اُس مہینے کے چوبیسویں دِن تمام بنی اِسرائیل روزہ رکھ کر اَور ٹاٹ اوڑھ کر اَور اَپنے سَروں پر خاک ڈال کر اِکٹھّے ہُوئے۔


تامارؔ نے اَپنے سَر پر خاک ڈال لی اَور کشیدہ کاری والا لباس جو وہ پہنے ہُوئے تھی پھاڑ ڈالا اَور سَر پر ہاتھ رکھ کر زار زار روتی ہُوئی باہر چلی گئی۔


وہ حَیوان اَور دس سینگ جنہیں تُم نے دیکھا اُس کسبی سے نفرت کریں گے۔ اَور اُسے لاچار بنا کر ننگا کر دیں گے؛ اَور اُس کا گوشت کھا جایٔیں گے اَور اُسے آگ میں جَلا ڈالیں گے۔


چنانچہ خُدا بابیل کو جو تمام مملکتوں کی حشمت ہے، اَور جِس کی شان و شوکت پر کَسدیوں کو ناز ہے، سدُومؔ اَور عمورہؔ کی طرح تہہ و بالا کر دے گا۔


صِیّونؔ کی بیٹی کے بُزرگ زمین پر خاموش بیٹھے ہیں؛ اُنہُوں نے اَپنے سَروں پر خاک ڈالی ہُوئی ہے اَور ٹاٹ پہن لیا ہے۔ یروشلیمؔ کی کنواریوں نے اَپنے سَر زمین تک جھُکا رکھے ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات