Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




مکاشفہ 18:10 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

10 اَور اُس کے عذاب سے دہشت زدہ ہوکر دُور جا کھڑے ہوں گے اَور کہیں گے، ” ’افسوس، افسوس، اَے عظیم شہر، اَے بابیل، اَے شہر قُوّت! گھڑی بھر میں ہی تُجھے سزا مِل گئی!‘

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

10 اور اُس کے عذاب کے ڈر سے دُور کھڑے ہُوئے کہیں گے اَے بڑے شہر! اَے بابل! اَے مضبُوط شہر! افسوس! افسوس! گھڑی ہی بھر میں تُجھے سزا مِل گئی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

10 वह उस की अज़ियत को देखकर ख़ौफ़ खाएँगे और दूर दूर खड़े होकर कहेंगे, “अफ़सोस! तुझ पर अफ़सोस, ऐ अज़ीम और ताक़तवर शहर बाबल! एक ही घंटे के अंदर अंदर अल्लाह की अदालत तुझ पर आ गई है।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

10 وہ اُس کی اذیت کو دیکھ کر خوف کھائیں گے اور دُور دُور کھڑے ہو کر کہیں گے، ”افسوس! تجھ پر افسوس، اے عظیم اور طاقت ور شہر بابل! ایک ہی گھنٹے کے اندر اندر اللہ کی عدالت تجھ پر آ گئی ہے۔“

باب دیکھیں کاپی




مکاشفہ 18:10
17 حوالہ جات  

وہ اَپنے سَروں پر خاک ڈالیں گے اَور رو رو کر ماتم کریں گے اَور چِلّا چِلّاکر کہیں گے، ” ’افسوس، افسوس، اَے عظیم شہر! جِس کی دولت سے تمام بحری جہازوں کے مالک، مالدار ہو گیٔے، گھڑی ہی بھر میں وہ شہر تباہ کر دیا گیا!‘


لہٰذا اُس پر ایک ہی دِن میں آفتیں آئیں گی: موت، ماتم اَور قحط۔ اَور وہ آگ میں جَلا کر خاک کر دی جائے گی، کیونکہ اُس کی عدالت کرنے والا خُداوؔند خُدا زورآور ہے۔


اُس کے بعد ایک دُوسرا فرشتہ آیا اَور بُلند آواز سے اعلان کیا، ” ’گِر پڑا! وہ عظیم شہر بابیل گِر پڑا،‘ جِس نے اَپنی زناکاری کے قہر کی مَے سَب قوموں کو پلائی ہے۔“


اِس لیٔے خُداوؔند یَاہوِہ قادرمُطلق خُدا فرماتے ہیں: سَب گلیوں میں نوحہ ہوگا اَور ہر چوراہے پر آہ و ماتم ہوگا۔ کِسانوں کو ماتم کرنے کے لیٔے اَور نوحہ گِر، نوحہ کرنے کے لیٔے بُلائے جایٔیں گے۔


اُس دِن پر افسوس! کیونکہ یَاہوِہ کا دِن نزدیک ہے، اَور وہ قادرمُطلق کی طرف سے تباہی کی مانند آئے گا۔


”وہ دس سینگ جو تُم نے دیکھے، وہ دس بادشاہ ہیں جنہیں ابھی تک بادشاہی نہیں مِلی ہے لیکن وہ ایک گھنٹے کے لیٔے اُس حَیوان کے ساتھ بادشاہوں کا سا اِختیار پائیں گے۔


افسوس، وہ دِن کس قدر ہولناک ہوگا! اُس کی مثال ہی نہیں۔ وہ یعقوب کے لیٔے مُصیبت کا وقت ہوگا، لیکن وہ اُس سے رِہائی پایٔےگا۔


دیکھ، ایک آدمی رتھ میں آتا ہے جِس میں دو گھوڑے جُتے ہیں۔ اَور یہ خبر لاتا ہے: ’بابیل گِر پڑا، گِر پڑا! اُس کے معبُودوں کی سبھی مورتیاں چکنا چُور ہوکر زمین پر گری پڑی ہیں!‘ “


اُن کا چِلّانا سُن کر تمام اِسرائیلی جو اُن کے آس پاس تھے وہ یہ کہتے ہویٔے بھاگ نکلے، ”زمین ہمیں بھی نگل لے گی!“


ناگہاں یہ دونوں آفتیں ایک ہی دِن تُجھ پر آ پڑےگی: تُو اَپنے بچّے کھو دے گی اَور بِیوہ بھی بَن جائے گی۔ تیرے تمام جادُو اَور ٹونوں کے باوُجُود یہ آفتیں تُجھ پر پُوری طرح آ پڑیں گی۔


جَب مَیں مُختلف قوموں کے درمیان اَور اُن مُلکوں میں جو تیرے لیٔے اجنبی ہیں تُجھے تباہ کر ڈالُوں گا، تَب میں کیٔی قوموں کے دِلوں کو مُضطرب کر دُوں گا۔


اَور اُن کی لاشیں اُس شہر عظیم کے بازار میں پڑی رہیں گی، اُس شہر کو بطور اِستِعارہ سدُومؔ اَور مِصر کا نام دیا گیا ہے جہاں اُن کا خُداوؔند بھی اُسی شہر میں مصلُوب ہُوا تھا۔


اَور وہ زلزلہ اِتنا سخت تھا کہ عظیم شہر ٹوٹ کر تین ٹکڑے ہو گیا اَور تمام قوموں کے سَب شہر بھی تباہ ہو گیٔے۔ خُدا نے بڑے شہر بابیل کو یاد کیا تاکہ وہ اُسے اَپنے شدید قہر کی مَے سے بھرا ہُوا پیالہ پلائے۔


اُس شہر کے جلنے کا دُھواں دیکھیں گے اَور چِلّا چِلّاکر کہیں گے، ’کیا کبھی کویٔی اِتنا بڑا شہر اِس عظیم شہر کی مانند مَوجُود تھا؟‘


پھر ایک اَور فرشتہ نے بڑی چکّی کے پاٹ کی مانند ایک پتّھر اُٹھایا اَور یہ کہہ کر اُسے سمُندر میں پھینک دیا، ”بابیل کا عظیم شہر بھی اِسی طرح زور سے گرایا جائے گا، اَور پھر اُس کا کبھی پتا نہ چلے گا۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات