Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




مکاشفہ 17:5 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

5 اُس کی پیشانی پر یہ پُرسرار نام درج تھا: راز شہر عظیم بابیل کسبیوں کی والدہ اَور زمین کی مکرُوہات چیزوں کی ماں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

5 اور اُس کے ماتھے پر یہ نام لِکھا ہُؤا تھا۔ راز۔ بڑا شہر بابل۔ کسبِیوں اور زمِین کی مکرُوہات کی ماں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

5 उसके माथे पर यह नाम लिखा था, जो एक भेद है, “अज़ीम बाबल, कसबियों और ज़मीन की घिनौनी चीज़ों की माँ।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

5 اُس کے ماتھے پر یہ نام لکھا تھا، جو ایک بھید ہے، ”عظیم بابل، کسبیوں اور زمین کی گھنونی چیزوں کی ماں۔“

باب دیکھیں کاپی




مکاشفہ 17:5
18 حوالہ جات  

اُس کے بعد ایک دُوسرا فرشتہ آیا اَور بُلند آواز سے اعلان کیا، ” ’گِر پڑا! وہ عظیم شہر بابیل گِر پڑا،‘ جِس نے اَپنی زناکاری کے قہر کی مَے سَب قوموں کو پلائی ہے۔“


اُس نے بُلند آواز سے اعلان کیا، ” ’گِر پڑا، وہ عظیم شہر بابیل گِر پڑا!‘ جو بدرُوحوں کا مَسکن اَور ہر ناپاک رُوح کا اڈّا بَن گیا تھا، اَور ہر ناپاک پرندہ کا بسیرا اَور ہر ناپاک اَور مکرُوہ حَیوان کا اڈّا ہو گیا تھا۔


تَب اُس فرشتہ نے مُجھ سے کہا، ”تُو حیران کیوں ہو گیا؟ مَیں تُجھے اِس عورت اَور اُس حَیوان کا راز بتاتا ہُوں، جِس پر وہ سوار ہے اَور جِس کے سات سَر اَور دس سینگ ہے۔“


کیونکہ خُدا کے فیصلے برحق اَور دُرست ہیں۔ اِس لیٔے کہ خُدا نے اُس بڑی کسبی کو مُجرم ٹھہرایا ہے جِس نے اَپنی زناکاری سے دُنیا کو خَراب کر دیا تھا۔ اَور خُدا نے اُس سے اَپنے بندوں کے خُون کا بدلہ لے لیا ہے۔“


اَور وہ زلزلہ اِتنا سخت تھا کہ عظیم شہر ٹوٹ کر تین ٹکڑے ہو گیا اَور تمام قوموں کے سَب شہر بھی تباہ ہو گیٔے۔ خُدا نے بڑے شہر بابیل کو یاد کیا تاکہ وہ اُسے اَپنے شدید قہر کی مَے سے بھرا ہُوا پیالہ پلائے۔


کیونکہ بے دینی کی باطنی طاقت پہلے سے ہی کام کر رہی ہے؛ لیکن ایک روکنے والا ہے اَور جَب تک وہ راستہ سے ہٹایا نہ جائے وہ اُسے روکے رہے گا۔


اُن کے چہرے اُن کے خِلاف گواہی دے رہے ہیں؛ وہ اَپنے گُناہوں کا اہلِ سدُومؔ کی مانند مظاہرہ کرتے ہیں؛ اُنہیں چھپاتے نہیں۔ اُن پر افسوس! وہ اَپنی مُصیبت کے خُود ہی ذمّہ دار ہیں۔


پھر ایک اَور فرشتہ نے بڑی چکّی کے پاٹ کی مانند ایک پتّھر اُٹھایا اَور یہ کہہ کر اُسے سمُندر میں پھینک دیا، ”بابیل کا عظیم شہر بھی اِسی طرح زور سے گرایا جائے گا، اَور پھر اُس کا کبھی پتا نہ چلے گا۔“


اَور اُن کی لاشیں اُس شہر عظیم کے بازار میں پڑی رہیں گی، اُس شہر کو بطور اِستِعارہ سدُومؔ اَور مِصر کا نام دیا گیا ہے جہاں اُن کا خُداوؔند بھی اُسی شہر میں مصلُوب ہُوا تھا۔


اُن کا اَنجام ہلاکت ہے، اُن کا پیٹ ہی اُن کا خُدا ہے، وہ اَپنی اُن باتوں پرجو شرم کا باعث ہیں فخر کرتے ہیں۔ اَور دُنیوی چیزوں کے خیال میں لگے رہتے ہیں۔


”جَب تک ہم اَپنے خُدا کے بندوں کی پیشانیوں پر مُہر نہ لگا لیں، تَب تک زمین اَور سمُندر اَور درختوں کو نُقصان نہ پہُنچانا۔“


یعنی اُن سونے کے سات چراغدانوں اَور سات سِتاروں کا پوشیدہ راز جنہیں تُم نے میرے داہنے ہاتھ میں دیکھا تھا: وہ سات سِتارے تو سات جماعتوں کے فرشتے ہیں اَور سات چراغدان سات جماعتیں ہیں۔


جِن سات فرشتوں کے پاس سات پیالے تھے اُن میں سے ایک نے آکر مُجھ سے کہا، ”اِدھر آ مَیں تُجھے اُس بڑی کسبی یعنی بڑے شہر کی سزا دِکھاؤں جو دریا کے کنارے پر بیٹھی ہُوئی ہے۔


اَور جِس کے ساتھ روئے زمین کے بادشاہوں نے زنا کیا تھا، اَور اہلِ زمین کے باشِندے اُس کی زناکاری کی مَے سے متوالے ہو گیٔے تھے۔“


” ’اِس لیٔے اَے فاحِشہ، یَاہوِہ کا کلام سُن!


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات