Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




مکاشفہ 17:2 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

2 اَور جِس کے ساتھ روئے زمین کے بادشاہوں نے زنا کیا تھا، اَور اہلِ زمین کے باشِندے اُس کی زناکاری کی مَے سے متوالے ہو گیٔے تھے۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

2 اور جِس کے ساتھ زمِین کے بادشاہوں نے حرام کاری کی تھی اور زمِین کے رہنے والے اُس کی حرام کاری کی مَے سے متوالے ہو گئے تھے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

2 ज़मीन के बादशाहों ने उसके साथ ज़िना किया। हाँ, उस की ज़िनाकारी की मै से ज़मीन के बाशिंदे मस्त हो गए।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

2 زمین کے بادشاہوں نے اُس کے ساتھ زنا کیا۔ ہاں، اُس کی زناکاری کی مَے سے زمین کے باشندے مست ہو گئے۔“

باب دیکھیں کاپی




مکاشفہ 17:2
14 حوالہ جات  

اُس کے بعد ایک دُوسرا فرشتہ آیا اَور بُلند آواز سے اعلان کیا، ” ’گِر پڑا! وہ عظیم شہر بابیل گِر پڑا،‘ جِس نے اَپنی زناکاری کے قہر کی مَے سَب قوموں کو پلائی ہے۔“


کیونکہ سَب قوموں نے اُس کی زناکاری کے قہر کی مَے پی ہے۔ رُوئے زمین کے بادشاہوں نے اُس کے ساتھ زنا کیا ہے، اَور دُنیا کے تاجران اُس کی بڑی عیش و عشرت کی بدولت دولتمند ہو گیٔے۔“


بابیل، یَاہوِہ کے ہاتھ میں سونے کا پیالہ تھا؛ اُس نے تمام دُنیا کو متوالا بنا دیا۔ قوموں نے اُس کی مَے نوش کرلی؛ اِس لیٔے اَب اُن کے لوگ پاگل ہو گئے ہیں۔


”جَب رُوئے زمین کے بادشاہ جنہوں نے اُس کے ساتھ زنا کیا اَور اُس کی عیّاشی میں شریک ہویٔے تھے، اُس کے جلنے کا دُھواں دیکھیں گے تو روئیں گے اَور اُس پر ماتم کریں گے۔“


اَور چراغ کی رَوشنی تُجھ میں پھر کبھی نہ چمکے گی۔ اَور دُلہا اَور دُلہن کی آوازیں کبھی تُجھ میں سُنایٔی نہ دیں گی۔ کیونکہ تمہارے تاجران دُنیا کے سَب سے بڑے لوگ تھے۔ اَور تیری جادُوگری سے سَب قومیں گُمراہ ہو گئیں۔


کیونکہ جَب تک کہ خُدا کے کلام کی باتیں پُوری نہ ہو جایٔیں تَب تک خُدا نے اَپنا مقصد پُورا کرنے کے لیٔے اُن کے دِل میں یہ بات ڈالی کہ وہ اِتّفاق رائے سے اَپنی حُکمرانی کا اِختیار اُس حَیوان کے حوالہ کر دیں۔


کیونکہ تُم نے اُس صبر اَور برداشت کرنے کے حُکم پرجو مَیں نے تُمہیں دیا تھا عَمل کیا ہے، اِس لیٔے میں بھی آزمائش کے اُس وقت تیری حِفاظت کروں گا، جو تمام دُنیا اَور اِس کے باشِندوں پر آنے والا ہے۔


وہ یہ سبھی بادشاہ اَپنی قُدرت اَور اِختیار اُس حَیوان کے حوالہ کرنے کے لیٔے رضامند ہوں گے۔


یہ سَب اُس کسبی اَور فاحِشہ کی بدکاری کے سبب سے ہے، جِس نے فاحِشہ پن سے قوموں کو، اَور جادُو سے لوگوں کو غُلام بنا لیا ہے۔


اَور اُس سے کہا، ”ہر شخص شروع میں اَچھّا انگوری شِیرہ پیش کرتا ہے اَور بعد میں جَب مہمان سیر ہو جاتے ہیں تو گھٹیا قِسم کا انگوری شِیرہ پیش کرتا ہے مگر تُونے اَچھّا انگوری شِیرہ اَب تک رکھ چھوڑا ہے۔“


لہٰذا میں اُسے بیماری کے بِستر پر ڈالتا ہُوں اَورجو اُس کے ساتھ زنا کرتے ہیں، اگر وہ اَپنی زناکاری سے تَوبہ نہیں کرتے ہیں تو، میں اُنہیں بھی سخت عذاب میں ڈالوں گا۔


اَورجو قتل، جادُوگری، جنسی بدفعلی اَور چوری اُنہُوں نے کی تھی اُن کاموں سے تَوبہ نہ کی۔


اُس کی پیشانی پر یہ پُرسرار نام درج تھا: راز شہر عظیم بابیل کسبیوں کی والدہ اَور زمین کی مکرُوہات چیزوں کی ماں۔


جو حَیوان تُم نے دیکھا وہ پہلے تو تھا لیکن اِس وقت نہیں ہے، اَور پھر دوبارہ اتھاہ گڑھے میں سے نکلے گا اَور ہلاکت کا شِکار ہوگا۔ اَور رُوئے زمین کے وہ باشِندے جِن کے نام بِنائے عالَم کے وقت سے کِتاب حیات میں درج نہیں ہیں، اُس حَیوان کو دیکھ کر کہ پہلے وہ تھا اَور اَب نہیں ہے لیکن پھر دوبارہ آئے گا حیرت زدہ ہو جایٔیں گے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات