Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




مکاشفہ 16:12 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

12 پھر چھٹے فرشتہ نے اَپنا پیالہ بڑے دریائے فراتؔ پر اُنڈیل دیا اَور دریا کا پانی سُوکھ گیا تاکہ مشرق کے بادشاہوں کے آنے کے لیٔے راہ تیّار ہو جائے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

12 اور چَھٹے نے اپنا پِیالہ بڑے دریا یعنی فراؔت پر اُلٹا اور اُس کا پانی سُوکھ گیا تاکہ مشرِق سے آنے والے بادشاہوں کے لِئے راہ تیّار ہو جائے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

12 छटे फ़रिश्ते ने अपना प्याला बड़े दरिया फ़ुरात पर उंडेल दिया। इस पर उसका पानी सूख गया ताकि मशरिक़ के बादशाहों के लिए रास्ता तैयार हो जाए।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

12 چھٹے فرشتے نے اپنا پیالہ بڑے دریا فرات پر اُنڈیل دیا۔ اِس پر اُس کا پانی سوکھ گیا تاکہ مشرق کے بادشاہوں کے لئے راستہ تیار ہو جائے۔

باب دیکھیں کاپی




مکاشفہ 16:12
15 حوالہ جات  

جو اُس چھٹے فرشتہ کو جو نرسنگا لیٔے ہویٔے تھا، یہ کہہ رہی تھی، ”اُن چار فرشتوں کو جو بڑے دریائے فراتؔ کے پاس بندھے ہویٔے ہیں، کھول دے۔“


چنانچہ یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ”دیکھو، مَیں تمہارا بچاؤ کروں گا اَور تمہارا اِنتقام لُوں گا؛ مَیں اُس کے سمُندروں کو سُکھا دُوں گا اَور اُس کے چشموں کو خشک کر دُوں گا۔


جو سمُندر سے کہتاہے، ’سُوکھ جا، اَور مَیں تیرے ندی نالوں کو خشک کردوُں گا،‘


”مَیں نے شمال سے ایک کو اُکسایا ہے اَور وہ آ بھی پہُنچا۔ وہ آفتاب کے مطلع (مشرق) سے آیا ہے اَور میرا نام لیتا ہے۔ جِس طرح کُمہار گیلی مٹّی کو روندتا ہے، اُسی طرح وہ حُکمرانوں کو گارے کی مانند روندتا ہے۔


میں پہاڑوں اَور ٹیلوں کو ویران کردوُں گا اَور اُن کی تمام ہریالی کو خشک کردوُں گا؛ میں دریاؤں کو جزیرے بنا دُوں گا اَور تالابوں کو خشک کر دُوں گا۔


یَاہوِہ بحرِ مِصر کی خلیج کو خشک کر دے گا؛ وہ بادِ سموم کے ساتھ دریائے فراتؔ پر اَپنا ہاتھ بڑھائے گا۔ وہ اُسے سات نالوں میں تبدیل کر دے گا تاکہ لوگ جُوتے پہنے ہُوئے اُسے عبور کر سکیں۔


پھر اُس فرشتہ نے مُجھ سے کہا، ”جِن دریاؤں کے کنارے پر تُونے اُس بڑی کسبی کو بیٹھی دیکھاہے وہ اُمّتیں، ہُجوم، قومیں اَور اہلِ زبان ہیں۔


پھر مَیں نے ایک اَور فرشتہ کو زندہ خُدا کی مُہر لئے ہویٔے مشرق سے اُوپر کی طرف آتے دیکھا۔ اُس نے اُن چاروں فرشتوں سے جنہیں زمین اَور سمُندر کو نُقصان پہُنچانے کا اِختیار دیا گیا تھا بُلند آواز سے پُکار کر کہا،


میں مشرق سے ایک شِکاری پرندہ کو بُلاتا ہُوں؛ یعنی دُور کے مُلک سے ایک شخص کو بُلاتا ہُوں جو میری مرضی پُوری کرے۔ جو مَیں نے کہا اُسے میں کرکے ہی رہُوں گا؛ اَورجو مقصد مَیں نے کیا ہے اُسے پُورا ہی کروں گا۔


دُوسری آفت ختم ہویٔی۔ اَب دیکھو تیسری آفت جلدی آنے والی ہے۔


اِس لیٔے خُداوؔند دریائے فراتؔ کے خوفناک سیلاب کو یعنی شاہِ اشُور کو اُس کی پُوری شان و شوکت کے ساتھ اُن کے خِلاف چڑھا لایٔے گا۔ جِس سے اُن کے سبھی نالوں میں طغیانی آ جائے گی اَور اُن کے کنارے لبریز ہو جایٔیں گے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات