Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




مکاشفہ 16:1 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

1 پھر مَیں نے بیت المُقدّس میں سے کسی کو بڑی آواز سے اُن ساتوں فرشتوں سے یہ کہتے سُنا، ”جاؤ، اَور خُدا کے قہر کے سات پیالوں کو زمین پر اُنڈیل دو۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

1 پِھر مَیں نے مَقدِس میں سے کِسی کو بڑی آواز سے اُن ساتوں فرِشتوں سے یہ کہتے سُنا کہ جاؤ۔ خُدا کے قہر کے ساتوں پِیالوں کو زمِین پر اُلٹ دو۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

1 फिर मैंने एक ऊँची आवाज़ सुनी जिसने अल्लाह के घर में से सात फ़रिश्तों से कहा, “जाओ, अल्लाह के ग़ज़ब से भरे सात प्यालों को ज़मीन पर उंडेल दो।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

1 پھر مَیں نے ایک اونچی آواز سنی جس نے اللہ کے گھر میں سے سات فرشتوں سے کہا، ”جاؤ، اللہ کے غضب سے بھرے سات پیالوں کو زمین پر اُنڈیل دو۔“

باب دیکھیں کاپی




مکاشفہ 16:1
17 حوالہ جات  

یَاہوِہ فرماتے ہیں ذرا اِنتظار کرو، اُس دِن کا جَب مَیں تمہارے خِلاف شہادت دُوں گا۔ مَیں نے فیصلہ کر لیا ہے کہ میں قوموں مملکتوں اَور بادشاہوں کو جمع کروں گا میں اُن پر اَپنا غیرت کا قہر نازل کروں گا۔ شدید قہر۔ میرا قہر آگ کی طرح ہوگا جو ساری دُنیا کو جَلا کر رکھ دے گا۔


پھر مَیں نے آسمان میں ایک اَور بڑا اَور حیرت اَنگیز نِشان دیکھا کہ سات فرشتے سات آخِری آفتوں کو لیٔے ہویٔے تھے۔ یہ آخِری آفتیں ہیں کیونکہ اُن کے ساتھ خُدا کا قہر ختم ہو جاتا ہے۔


اَپنا غضب اُن قوموں پر اُنڈیل دیں جو آپ کو نہیں مانتے، اَور اُن لوگوں پرجو آپ کا نام نہیں لیتے۔ کیونکہ اُنہُوں نے یعقوب کو نگل لیا ہے؛ اَور اُسے مُکمّل طور پر نگل لیا ہے، اَور اُس کے مَسکن کو اُجاڑ دیا ہے۔


پھر ساتویں فرشتہ نے اَپنا پیالہ ہَوا میں اُنڈیلا تو بیت المُقدّس کے تختِ الٰہی کی جانِب سے ایک بڑی آواز یہ کہتی ہُوئی سُنایٔی دی، ”پُورا ہُوا!“


اَپنا قہر اُن قوموں پر اُنڈیل دیں جو آپ کو نہیں جانتیں، اَور اُن مملکتوں پر جو خُدا کا نام نہیں لیتیں؛


یَاہوِہ نے کتان کے کپڑے پہنے ہُوئے شخص سے کہا، ”کروبیوں کے نیچے والے پہیّوں میں چلا جا اَور اَپنی دونوں مُٹھّیوں کو کروبیوں کے درمیان سے جلتے ہُوئے اَنگارے اُٹھاکر بھر لے اَور اُنہیں شہر کے اُوپر بِکھیر دے۔“ میرے دیکھتے دیکھتے وہ اُن کے درمیان چلا گیا۔


پھر ایک اَور فرشتہ جِس کا آگ پر اِختیار تھا، قُربان گاہ سے باہر نِکلا؛ اَور اُس نے تیز درانتی والے فرشتہ کو پُکار کر کہا، ”اَپنی تیز درانتی چلا اَور زمین کے انگوری باغ سے گُچّھے کاٹ لے کیونکہ اُس کے انگور بالکُل پک چُکے ہیں۔“


پھر بیت المُقدّس میں سے ایک اَور فرشتہ باہر نِکلا اَور اُس نے بادل پر بیٹھے ہویٔے شخص کو بُلند آواز سے پُکار کر کہا، ”اَپنی درانتی چلا اَور فصل کاٹ، کیونکہ فصل کاٹنے کا وقت آ گیا ہے، اِس لیٔے کہ زمین کی فصل پک گئی ہے۔“


اِس لیٔے اَب تُم جاؤ اَور عمالیقیوں پر حملہ کرو اَورجو کچھ اُن کا ہے اُسے پُوری طرح تباہ کر دو۔ اَور اُن پر رحم نہ کرنا بَلکہ مَردوں اَور عورتوں، بچّوں اَور شیر خوار بچّوں، گائے بَیلوں، بھیڑوں، اُونٹوں اَور گدھوں، سَب کو قتل کردینا۔‘ “


اَور یَاہوِہ نے تُجھے ایک مقصد کے لیٔے بھیجا اَور کہا، ’جا اَور اُن بدکار لوگوں یعنی عمالیقیوں کو پُوری طرح تباہ کر؛ اَور جَب تک تُو اُنہیں تباہ نہ کر دے اُن سے جنگ کرتا رہ۔‘


اِس لیٔے مَیں اَپنا قہر اُن پر نازل کروں گا اَور اَپنے غضب کی آگ میں اُن کو بھسم کر دُوں گا اَور اُن کے تمام اعمال خُود اُن ہی کے سَروں پر لے آؤں گا۔ یہ یَاہوِہ قادر نے فرمایاہے۔“


تَب خُدا کا بیت المُقدّس جو آسمان میں ہے کھولا گیا اَور اُس کے بیت المُقدّس میں اُس کے عہد کا صندُوق نظر آیا۔ اَور بجلیاں کوندیں، آوازیں اَور بادلوں کی گرج پیدا ہُوئیں، زلزلہ آیا اَور بڑے بڑے اولے گِرے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات