Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




مکاشفہ 14:5 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

5 اَور اُن کے مُنہ سے کبھی جھُوٹ نہیں نِکلا۔ وہ بے عیب ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

5 اور اُن کے مُنہ سے کبھی جُھوٹ نہ نِکلا تھا۔ وہ بے عَیب ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

5 उनके मुँह से कभी झूट नहीं निकला बल्कि वह बेइलज़ाम हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

5 اُن کے منہ سے کبھی جھوٹ نہیں نکلا بلکہ وہ بےالزام ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




مکاشفہ 14:5
20 حوالہ جات  

اَور اَیسی جلالی جماعت بنا کر اَپنے پاس حاضِر کرے، جِس میں کویٔی داغ یا جھُرّی یا کویٔی اَور نُقص نہ ہو، بَلکہ وہ پاک اَور بے عیب ہو۔


جو لوگ اِسرائیل میں باقی رہ جایٔیں گے وہ غلط نہ کریں گے؛ وہ جھُوٹ نہ بولیں گے، وہ اَپنی فریبی باتوں سے لوگوں کو دھوکا نہیں دیں گے؛ وہ کھایٔیں گے اَور اِستراحت فرمائیں گے اَور اُنہیں ڈرانے والا کویٔی نہ ہوگا۔


مُبارک ہے وہ آدمی، جِن کے گُناہ یَاہوِہ کبھی حِساب میں نہیں لائیں گے۔ اَور جِس کے دِل میں فریب نہیں ہے۔


اَب جو تُمہیں ٹھوکر کھانے سے بچا سَکتا ہے اَور اَپنی پُر جلالی حُضُوری میں بڑی خُوشی کے ساتھ بے عیب بنا کر پیش کر سَکتا ہے۔


جَب یِسوعؔ نے نتن ایل کو پاس آتے دیکھا تو اُس کے بارے میں فرمایا، ”یہ ہے حقیقی اِسرائیلی، جِس کے دِل میں کھوٹ نہیں۔“


لیکن اَب اُس نے المسیح کی جِسمانی موت کے وسیلہ سے تمہارے ساتھ صُلح کرلی ہے تاکہ وہ تُمہیں پاک، بے عیب اَور بے اِلزام بنا کر اَپنے حُضُور میں پیش کرے۔


پِیلاطُسؔ نے اہم کاہِنوں اَور عوام سے کہا، ”میں اِس شخص میں کویٔی قُصُور نہیں پاتا۔“


جَیسا کہ کِتاب مُقدّس کا بَیان ہے، ”جو کویٔی زندگی سے مَحَبّت رکھتا ہے اَور اَچھّے دِن دیکھنے کا خواہشمند ہے، وہ اَپنی زبان کو بدی سے اَور اَپنے لبوں کو دغا کی باتوں سے باز رکھے۔


اَے زہریلے سانپ کے بچّو! تُم بُرے ہوکر کویٔی اَچھّی بات کیسے کہہ سکتے ہو؟ کیونکہ جو دِل میں بھرا ہوتاہے وُہی زبان پر آتا ہے۔


اُن کا دِل دغاباز ہے، اَور اَب وہ اَپنے گُناہ کا بار اُٹھائیں۔ یَاہوِہ اُن کے مذبحوں کو تباہ کر دیں گے اَور اُن کے مُقدّس سُتون بھی گرا دیں گے۔


اِس پر وُزراء اَور ناظِم، دانی ایل کے خِلاف حُکومت کی کارکردگی میں خامیاں ڈھونڈنے لگے لیکن وہ اُس میں کامیاب نہ ہُوئے۔ اُنہُوں نے اُس میں کویٔی بُرائی نہ پائی کیونکہ وہ دیانتدار تھا، اَپنے چال چلن میں لاپروا نہ تھا۔


میرے مُنہ کی سَب باتیں صداقت ہیں؛ اُن میں سے ایک بھی ٹیڑھی ترچھی نہیں ہے۔


وہ اَپنی زبان کو بدی سے اَور اَپنے لبوں کو جھُوٹ بولنے سے دُور رکھے۔


وہ بدکاروں کے درمیان دفنایا گیا، لیکن ایک اَیسی قبر میں رکھا گیا جو کسی دولتمند کے لیٔے بنائی گئی تھی، حالانکہ اُس نے کبھی ظُلم نہ کیا، نہ ہی اُن کے مُنہ سے کویٔی فریب کی بات نکلی۔


شہر میں تخریبی عناصر کار فرما ہیں؛ دھمکیاں اَور فریب اُن کے کوچوں سے دُور نہیں ہوتے۔


اَے میری محبُوبہ، تُم سَب سے حسین ہو؛ تُم میں کویٔی نُقص نہیں ہے۔


اَور بنی لیوی کے مُنہ میں سچّائی کی تعلیم تھی اَور اُس کے لبوں پر کویٔی ناراستی نہ پائی گئی۔ وہ میرے حُضُور سلامتی اَور راستی سے چلتا رہا اَور بہُتوں کو بدی کی راہ سے واپس لایاتھا۔


تو المسیح کا خُون جِس نے اَپنے آپ کو اَزلی رُوح کے وسیلہ سے خُدا کے سامنے بے عیب قُربان کر دیا، تو اُس کا خُون ہمارے ضمیر کو اَیسے کاموں سے اَور بھی زِیادہ پاک کرےگا جِن کا اَنجام موت ہے تاکہ ہم زندہ خُدا کی خدمت کریں۔


بَلکہ ایک بے عیب اَور بے داغ برّے یعنی المسیح کے بیش قیمتی خُون سے۔


”کیونکہ المسیح نے نہ تو کویٔی گُناہ کیا، اَور نہ ہی اُن کے مُنہ سے کویٔی فریب کی بات نکلی۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات