10 ”اگر کویٔی اسیری کے لیٔے ہے، تو وہ اسیری میں جائے گا۔ اگر کویٔی تلوار سے قتل کرےگا، وہ تلوار ہی سے قتل کیا جائے گا۔“ اِس کا مطلب ہے کہ خُدا کے مُقدّسین کو صبر اَور ایمان پر قائِم رہنا ضروُری ہے۔
10 جِس کو قَید ہونے والی ہے وہ قَید میں پڑے گا۔ جو کوئی تلوار سے قتل کرے گا وہ ضرُور تلوار سے قتل کِیا جائے گا۔ مُقدّسوں کے صبر اور اِیمان کا یِہی مَوقع ہے۔
10 अगर किसी को क़ैदी बनना है तो वह क़ैदी ही बनेगा। अगर किसी को तलवार की ज़द में आकर मरना है तो वह ऐसे ही मरेगा। अब मुक़द्दसीन को साबितक़दमी और वफ़ादार ईमान की ख़ास ज़रूरत है।
10 اگر کسی کو قیدی بننا ہے تو وہ قیدی ہی بنے گا۔ اگر کسی کو تلوار کی زد میں آ کر مرنا ہے تو وہ ایسے ہی مرے گا۔ اب مُقدّسین کو ثابت قدمی اور وفادار ایمان کی خاص ضرورت ہے۔
اَور اگر وہ تُم سے دریافت کریں، ’ہم کدھر جایٔیں؟‘ تو اُن سے کہنا، ’یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ” ’جو موت کے لیٔے مخصُوص کئے گیٔے ہیں، وہ موت کی طرف؛ اَورجو تلوار سے مرنے والے ہیں، وہ تلوار کی طرف؛ اَورجو فاقہ سے مرنے والے ہیں، وہ فاقہ سے مَریں گے؛ اَورجو اسیر ہونے والے ہیں، وہ اسیری میں چلے جایٔیں گے۔‘
کیونکہ تُم نے اُس صبر اَور برداشت کرنے کے حُکم پرجو مَیں نے تُمہیں دیا تھا عَمل کیا ہے، اِس لیٔے میں بھی آزمائش کے اُس وقت تیری حِفاظت کروں گا، جو تمام دُنیا اَور اِس کے باشِندوں پر آنے والا ہے۔
اَے تباہ گِر، تُجھ پر افسوس، تُو جو تباہ نہیں کیا گیا! افسوس تُجھ پر اَے دغاباز، تُم جنہیں دھوکا نہیں دیا گیا! جَب تُم تباہ کرنا بند کر چُکے گا، تَب تُجھے تباہ کیا جائے گا؛ جَب تُم دغابازی کرنا بند کر چُکے گا، تَب تُجھ سے دغابازی کی جائے گی۔
مَیں تمہارے کاموں، تمہارے سخت محنت اَور تمہارے ثابت قدمی سے واقف ہُوں۔ اَور مَیں یہ بھی جانتا ہُوں کہ تُو بدکاروں کو برداشت نہیں کر سَکتا اَور تُم نے اُن کے دعووں کو جو خُود کو رسول کہتے ہیں مگر ہیں نہیں، اُنہیں تُم نے آزما کر جھُوٹا پایا۔
اَور وہ آکر مِصر کو شِکست دے گا اَورجو مرنے والے ہیں اُنہیں موت کے اَورجو اسیر ہونے والے ہوں اُنہیں اسیری کے اَورجو تلوار کے لیٔے مخصُوص کئے گیٔے ہوں اُنہیں تلوار کے حوالہ کرےگا۔
مَیں، یُوحنّا، جو تمہارا بھایٔی اَور یِسوعؔ کے دُکھ درد اَور اُن کی بادشاہی اَور صبر و تحمُّل میں تمہارا شریک حال ہُوں۔ مَیں خُدا کے کلام کی مُنادی اَور یِسوعؔ کی گواہی دینے کے باعث جَزِیرہ پتُمسؔ میں جَلاوطنی تھا۔
کیونکہ یہ رُویا ایک مُقرّرہ وقت کے لیٔے رُکی ہُوئی ہے؛ یہ اَنجام کے بارے میں بتاتی ہے اَور غلط ثابت نہ ہوگی۔ اگر اُس کو دیر بھی ہو تو بھی اُس کا اِنتظار کر؛ کیونکہ یہ ضروُر واقع ہوگی اَور دیری نہیں ہوگی۔
اِس لیٔے جو تعلیم تُم نے پائی اَور سُنی تھی اُس پر قائِم رہ اَور تَوبہ کر۔ لیکن اگر تُو بیدار نہ ہُوا تو میں چور کی مانند اَچانک آ جاؤں گا اَور تُجھے خبر بھی نہ ہوگی کہ میں کِس گھڑی تمہارے پاس آ جاؤں گا۔
مَیں تمہارے کاموں، مَحَبّت، ایمان، خدمت اَور ثابت قدمی سے واقف ہُوں، اَور یہ بھی جانتا ہُوں کہ تُو جو کچھ اَب کر رہاہے وہ تمہارے پچھلے کاموں سے زِیادہ ہیں۔
مُختلف قومیں اُنہیں اُن ہی کے مُلک میں پہُنچائیں گی۔ اَور بنی اِسرائیل یَاہوِہ کی سرزمین میں اُن قوموں کے مالک ہوں گے اَور قوموں کو اَپنے غُلام اَور لونڈیاں بنائیں گے۔ وہ اَپنے اسیر کرنے والوں کو اسیر کر لیں گے اَور اَپنے ظُلم ڈھانے والوں پر حُکمران ہوں گے۔
کیونکہ دیکھو، یَاہوِہ اَپنی قِیام گاہ سے باہر آ رہے ہے تاکہ دُنیا کے لوگوں کو اُن کے گُناہوں کی سزا دے۔ زمین اَپنے اُوپر بہایا ہُوا خُون ظاہر کر دے گی، اَور اَپنے مقتولوں کو اَور زِیادہ نہ چُھپائے گی۔
اَور قوموں کو غُصّہ آیا، اَور تیرا غضب نازل ہُوا۔ اَور وہ وقت آ پہُنچا ہے کہ مُردوں کا اِنصاف کیاجایٔے، اَور تیرے خادِموں، نبیوں اَور مُقدّسین اَور اُن سَب چُھوٹے بڑوں کو جو خُدا کے نام کی تعظیم کرتے ہیں اُنہیں اجر دیا جائے اَور زمین کو تباہ کرنے والوں کو تباہ کر دیا جائے۔“
جو حَیوان تُم نے دیکھا وہ پہلے تو تھا لیکن اِس وقت نہیں ہے، اَور پھر دوبارہ اتھاہ گڑھے میں سے نکلے گا اَور ہلاکت کا شِکار ہوگا۔ اَور رُوئے زمین کے وہ باشِندے جِن کے نام بِنائے عالَم کے وقت سے کِتاب حیات میں درج نہیں ہیں، اُس حَیوان کو دیکھ کر کہ پہلے وہ تھا اَور اَب نہیں ہے لیکن پھر دوبارہ آئے گا حیرت زدہ ہو جایٔیں گے۔