Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




مکاشفہ 12:2 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

2 وہ حاملہ تھی اَور دردِزہ میں مُبتلا ہونے کے باعث چِلّا رہی تھی کیونکہ وہ بچّہ کی پیدائش کرنے ہی والی تھی۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

2 وہ حامِلہ تھی اور دردِ زِہ میں چِلاّتی تھی اور بچّہ جننے کی تکلِیف میں تھی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

2 उसका पाँव भारी था, और जन्म देने के शदीद दर्द में मुब्तला होने की वजह से वह चिल्ला रही थी।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

2 اُس کا پاؤں بھاری تھا، اور جنم دینے کے شدید درد میں مبتلا ہونے کی وجہ سے وہ چلّا رہی تھی۔

باب دیکھیں کاپی




مکاشفہ 12:2
12 حوالہ جات  

اُس کی دُم نے آسمان کے ایک تہائی سِتارے کھینچ کر اُنہیں زمین پر پھینک دیا۔ پھر وہ اَژدہا اُس خاتُون کے سامنے جو بچّہ پیدا کرنے والی تھی، جا کھڑا ہُوا، تاکہ جَب وہ بچّہ پیدا ہو، تو اُسے نگل جائے۔


میرے بچّو! مَیں تمہارے لیٔے پھر سے بچّہ جننے والی عورت کی طرح درد محسُوس کرتا ہوں یہ درد جاری رہے گا جَب تک کہ المسیح کی صورت تُم میں قائِم نہ ہو جائے،


جَب کسی عورت کے درد زہ ہونے لگتا ہے تو وہ غمگین ہو جاتی ہے اِس لیٔے کہ اُس کے دُکھ کی گھڑی آ پہُنچی؛ لیکن جُوں ہی بچّہ پیدا ہو جاتا ہے تو اِس خُوشی کے باعث کہ دُنیا میں ایک بچّہ پیدا ہُواہے وہ اَپنا درد بھُول جاتی ہے۔


کیونکہ کِتاب مُقدّس میں لِکھّا ہے: ”اَے بانجھ! تو جِس کے اَولاد نہیں ہوتی، خُوشی منانا، تو جو دردِزہ سے واقف نہیں؛ آواز بُلند کرکے چِلّا، تُونے جو کبھی محنت نہیں کی؛ کیونکہ بیکس چھوڑی ہُوئی کی اَولاد شوہر والی کی اَولاد سے زِیادہ ہوگی۔“


اِس لیٔے اِسرائیل کو اُس وقت تک چھوڑ دیا جائے گا، جَب تک کہ زچّہ کے یہاں وِلادت نہ ہو جائے، اَور اُس کے باقی بھایٔی واپس آکر، اِسرائیل سے مِل نہ جایٔیں۔


اَپنی جان کا دُکھ اُٹھاکر، وہ زندگی کا نُور دیکھے گا اَور مطمئن ہوگا؛ اَپنے ہی عِرفان کے باعث میرا صادق خادِم بہُتوں کو راستباز ٹھہرائے گا، اَور وہ اُن کی بدکاریاں خُود اُٹھالے گا۔


اَے بانجھ عورت، تُم جو بے اَولاد رہی، نغمہ گا؛ تُم کو جسے کبھی دردِزہ نہ ہُوا، نغمہ سرائی کر اَور خُوشی سے للکار، کیونکہ یَاہوِہ فرماتے ہیں کہ چھوڑی ہُوئی عورت کی اَولاد شوہر والی کی اَولاد سے زِیادہ ہوگی۔


جِس طرح ایک حاملہ عورت زچگی کے وقت درد سے کراہتی جھٹپٹاتی اَور چِلّاتی ہے، ٹھیک اُسی طرح اَے یَاہوِہ، ہم آپ کی حُضُوری میں تھے۔


سُنو، شہر کی طرف سے شور و غُل سُنایٔی دے رہاہے، اَور ہیکل سے آواز آ رہی ہے! یہ یَاہوِہ کی آواز ہے جو اَپنے دُشمنوں کو بدلہ دیتاہے۔


اَب تُو کیوں چِلّاتی ہے۔ کیا تیرا کویٔی بادشاہ نہیں ہے؟ کیا تُجھے صلاح دینے والا مِٹ گیا، کہ تُو دردِزہ کی سِی تکلیف میں مبتلا ہے؟


یہ سَب آگے آنے والی مُصیبتوں کا یہ صِرف آغاز ہی ہوگا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات